برادری کے نام پر حماقت بھری داستانیں (Dr Zahoor Ahmed Danish, Karachi) ہم جہاں عقائد کے اعتبار سے ٹکڑوں میں بٹے ہیں وہیں ہم نے تقسیم سے تقسیم در کے ضابطے پر عمل کرتے ہوئے خود ہو انسانوں کی دنیا میں تقسیم کرتے چلے جارہے ہیں ۔اسی تقسیم کاری کی ایک صورت ،بٹ ،گجر ،ملک ،وڑائچ ۔۔کنبو ۔۔۔جتوئی ۔۔۔۔۔۔وٹو ۔مینگل ۔۔۔مغل ۔۔پلیجو۔۔میواتی ۔۔۔۔سواتی ۔۔چوہدری ۔۔بھٹو۔ملک ۔سردار ۔۔تھکیال ۔۔۔ڈمال ۔۔۔وغیرہ ہے۔جس پر ہم نازکرتے ہیں ۔جس پر ہم نے اپنی بہت سی معاشرتی و ملی ترجیحات کو ترتیب دے رکھا ہے ۔میرے محلہ میں میرے علاقہ میں اسکول اور ڈسپنسری کی حاجت ہے ۔میرے علاقہ میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے ۔جب بات ان مسائل کے حل کی آتی ہے میں آپ ہم سب سراپائے احتجاج ہوجاتے ہیں ۔لیکن یاد رکھیں مسائل کے حل کا طریقہ کار ہے اس طریقہ کار پر چلیں گے تو آپ کے بچے کو جاب بھی ملے گی ۔بہتری بھی آئی گی ۔صحت و تعلیم کی سہولیات بھی ملیں گیں ۔لیکن آپ کے ساتھ ہوا کیا۔ہوا یہ کہ ایک طرف تو آپ نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی تو دوسری جانب آپ کی آنکھوں پر براری کی پٹی باندھ دی گئی ۔جس میں آپ نے جانتے بوجھتے ہوئے ۔بٹ برادری...