نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

صحت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Understanding Dissociative Disorders | Mental Health Awareness

  Understanding Dissociative Disorders | Mental Health Awareness .................................................................................................................. Dissociative disorders are psychological conditions in which a person’s mind becomes temporarily or, in some cases, persistently disconnected from aspects of reality. This disconnection may involve memory, consciousness, identity, perception, or a person’s sense of connection with their surroundings. From a clinical perspective, dissociation is often understood as a defense mechanism of the brain. When an individual experiences intense psychological stress or trauma, the mind may “detach” from reality as a way to protect itself from overwhelming emotional pain. Common signs and symptoms may include: ·        A feeling of detachment from one’s own body or self (depersonalization) ·        The world feeling unreal, dreamlike, or...

عادی مریض شخص

عادی مریض شخص  (Substance Use Disorder) مادّہ جاتی لت ایک سنجیدہ جسمانی اور نفسیاتی مرض ہے جس میں انسان نشہ آور اشیاء—جیسے منشیات، الکحل یا بعض دوائیں—استعمال کرنے پر اس حد تک مجبور ہو جاتا ہے کہ اسے اپنے عمل کے نقصان کا پورا شعور ہونے کے باوجود وہ خود کو روک نہیں پاتا۔ یہ مرض آہستہ آہستہ انسان کی سوچ، عادت اور زندگی پر قابض ہو جاتا ہے۔  کیوں ہوتا ہے؟ یہ لت اکثر ذہنی دباؤ، شدید غم، جذباتی محرومی، تنہائی، ناکامی، غلط صحبت، تجسس، یا وقتی سکون کی تلاش سے شروع ہوتی ہے۔ بعض اوقات خاندانی ناچاقی، معاشی مسائل اور معاشرتی بے توجہی بھی انسان کو اس راستے پر دھکیل دیتی ہے۔ علامات : نشہ بار بار کرنے کی شدید خواہش، مقدار میں اضافہ، چھوڑنے پر گھبراہٹ، غصہ اور بے چینی، جھوٹ بولنا، چڑچڑاپن، ذمہ داریوں سے غفلت، جسمانی کمزوری، اور آہستہ آہستہ رشتوں اور عزت کا بکھر جانا۔  کیفیت : دل میں مسلسل اضطراب، دماغ میں بے قراری، جسم میں طلب کی تڑپ—اور روح میں ایک گہرا خلا۔ انسان جانتا ہے کہ یہ راستہ غلط ہے، مگر خواہش کی زنجیر اُسے باندھے رکھتی ہے۔  مریض کو کیا کرنا چاہیے؟ سب سے پ...

شوگر کا بنیادی چیک اپ کیوں ضروری؟

شوگر کا بنیادی چیک اپ کیوں ضروری؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش اگر آپ سوچتے ہیں کہ شوگر صرف بوڑھوں کو ہوتی ہے … یا صرف زیادہ میٹھا کھانے سے ہوتی ہے … تو جناب، آپ آدھی سچائی جانتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ شوگر خاموشی سے آتی ہے … اور اکثر تب پتا چلتا ہے جب وہ “کام” کر چکی ہوتی ہے۔ اسی لیے ہر ڈاکٹر، ہر اسپیشلسٹ اور ہر ہسپتال ایک ہی بات کہتے ہیں : “ سال میں کم از کم ایک بار شوگر ٹیسٹ ضرور کروائیں !” شوگر چیک اپ کیا ہوتا ہے؟ شوگر ٹیسٹ تین طرح کے ہوتے ہیں : 1.      Fasting Blood Sugar (FBS) صبح خالی پیٹ شوگر کی مقدار بتاتا ہے۔ 2.      Random Blood Sugar (RBS) دن کے کسی بھی وقت خون میں شوگر کتنی ہے؟ 3.      HbA1c پچھلے 3 مہینوں میں آپ کی اوسط شوگر کیا رہی؟ یہ شوگر کی “تین مہینے کی رپورٹ کارڈ” ہوتی ہے۔ یہ تینوں مل کر بتاتے ہیں کہ : آپ کی شوگر نارمل ہے؟ پری شوگر ہے؟ یا کنٹرول سے باہر جا رہی ہے؟   قارئین:آئیے ہم ایک کیس ٹیکنگ اسٹڈی سے آپکو بات سمجھاتے ہیں ۔ علی ایک انٹروورٹ لڑکا ہے : گھر، موبائل،...

گردوں کی کارکردگی جانچنے کے اہم اشارے

گردوں کی کارکردگی جانچنے کے اہم اشارے Kidney Function Test (KFT): تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش میں ایک معالج ہونے کی حیثیت سے جب بھی کسی بیماری یا طبی مشورے پر لکھنے   یا بتانے کی کوشش کرتاہوں تو میری نیت ہوتی ہے کہ میں اپنے سامع یا اپنے قاری کو پوری دیانت کے ساتھ مکمل اور مستند معلومات فراہم کروں ۔یہ مضمون بھی اسی کی ایک کڑی ہے ۔ اگر کبھی آپ نے یہ سوچا کہ ہمارے گردے (Kidneys) آخر کرتے کیا ہیں … تو سادہ الفاظ میں جواب ہے : قدرت کے بنائے ہوئے دو چھوٹے فلٹر جو 24 گھنٹے بھی بغیر ہڑتال کے کام کرتے ہیں ! یہ گردے خون صاف کرتے ہیں، پانی کا توازن برقرار رکھتے ہیں،جسم سے زہریلے مادّے نکالتے ہیں،اور وہ سب کام چپ چاپ کرتے رہتے ہیں۔لیکن … گردے بھی ایک دن تھک سکتے ہیں۔اور اگر وقت پر پتا نہ چلے تو نقصان خطرناک ہو سکتا ہے۔اسی لیے ڈاکٹر کہتے ہیں : “ گردوں کو خاموش نقصان سے رکھنے کے لیے KFT کرواتے رہو !” قارئین:اب آپ ذرایہ جانتے ہیں کہ KFT کیا ہے؟ Kidney Function Test ایک خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔جس سے کچھ بنیادی باتیں پتا چلتی ہیں : گردے خون کتنی اچھی طرح صاف کر رہے ہیں؟ 1.   ...