نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

گردوں کی کارکردگی جانچنے کے اہم اشارے



گردوں کی کارکردگی جانچنے کے اہم اشارے

Kidney Function Test (KFT):

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

میں ایک معالج ہونے کی حیثیت سے جب بھی کسی بیماری یا طبی مشورے پر لکھنے  یا بتانے کی کوشش کرتاہوں تو میری نیت ہوتی ہے کہ میں اپنے سامع یا اپنے قاری کو پوری دیانت کے ساتھ مکمل اور مستند معلومات فراہم کروں ۔یہ مضمون بھی اسی کی ایک کڑی ہے ۔

اگر کبھی آپ نے یہ سوچا کہ ہمارے گردے (Kidneys) آخر کرتے کیا ہیںتو سادہ الفاظ میں جواب ہے: قدرت کے بنائے ہوئے دو چھوٹے فلٹر جو 24 گھنٹے بھی بغیر ہڑتال کے کام کرتے ہیں!یہ گردے خون صاف کرتے ہیں، پانی کا توازن برقرار رکھتے ہیں،جسم سے زہریلے مادّے نکالتے ہیں،اور وہ سب کام چپ چاپ کرتے رہتے ہیں۔لیکنگردے بھی ایک دن تھک سکتے ہیں۔اور اگر وقت پر پتا نہ چلے تو نقصان خطرناک ہو سکتا ہے۔اسی لیے ڈاکٹر کہتے ہیں:گردوں کو خاموش نقصان سے رکھنے کے لیے KFT کرواتے رہو!”

قارئین:اب آپ ذرایہ جانتے ہیں کہ KFT کیا ہے؟

Kidney Function Test ایک خون کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔جس سے کچھ بنیادی باتیں پتا چلتی ہیں:گردے خون کتنی اچھی طرح صاف کر رہے ہیں؟

1.     جسم میں پانی، نمک اور منرلز کا توازن صحیح ہے یا نہیں؟

2.     کہیں گردوں پر دباؤ یا سوزش تو نہیں؟

3.     جسم میں ٹاکسن (زہریلے مادّے) بڑھ تو نہیں رہے؟

قارئین:KFT گردوں کاریئل ٹائم ہیلتھ میٹرہے۔

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ کون سے ٹیسٹ KFT میں ہوتے ہیں؟

1. Creatinine

یہ سب سے ضروری ریڈنگ ہے۔اگر یہ بڑھ جائے تو سمجھ لیں گردے دباؤ میں ہیں۔

Urea

یہ خون کے “زہریلے مادّے” دکھاتا ہے۔زیادہ ہو تو مطلب صفائی صحیح نہیں ہو رہی۔

Uric Acid

زیادہ ہو تو جوڑوں کا درد اور گردوں میں پتھری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Electrolytes

یہ جسم کے برقی نظام کو کنٹرول کرتے ہیں۔دل کی دھڑکن اور اعصاب ان پر چلتے ہیں۔

GFR (Glomerular Filtration Rate)

یہ گردوں کی اصل طاقت دکھاتا ہے۔GFR کم ہو تو خطرے کی گھنٹی!

قارئین :آئیے ہم آپکو ایک کیس اسٹڈری کی مثال سے بات سمجھاتے ہیں ۔

علی ایک انٹروورٹ لڑکا ہے:کتابیں، کمرہ، موبائل… بس یہی دنیا۔پانی کم پیتا ہے، چلنا پھرنا بھی کم۔ایک دن سر درد، آنکھوں کے نیچے حلقے، اور عجیب سی تھکاوٹ ہونے لگی۔ڈاکٹر نے KFT کروایا۔رپورٹ میں دیکھا کہCreatinine تھوڑا بڑھا ہوا۔Water Intake بہت کم۔۔یعنی جسم میں پانی کی کمی گردوں پر بوجھ ڈال رہی تھی۔بس پانی بڑھایا… ہفتے بھر میں سب ٹھیک!انٹروورٹ ہوں تو بھی پانی پینا ضروری ہے!

قارئین :اب ذرا ایکسٹروورٹ کی مثال سمجھتے ہیں ۔

حماد ایک ایکسٹروورٹ لڑکا ہے۔فیملی گیدرنگ، دوستوں کے ساتھ باہر نکلنا،۔ہر جگہ کولڈ ڈرنکس، فرائز اور چٹ پٹی چیزیں ضرور۔ایک وقت آیاپیٹ بھاری، یورک ایسڈ زیادہ، جوڑوں میں درد، اور تھکاوٹ۔اب KFT ٹیسٹ کروائیں گے تو منظر نامہ کچھ اس طرح ہوگا۔

  • Uric Acid زیادہ
  • Urea borderline
  • GFR تھوڑا کم

ڈاکٹر نے فوراً کہا:“حماد صاحب! گردوں کا خیال کریں… ورنہ پارٹی ختم!”چند ہفتوں کی پرہیز اور پانی بڑھانے سے سب بہتر ہو گیا۔اب حل یہ ہے کہ  زیادہ خوراک + کم پانی = گردوں کا مسئلہ سامنے آچکاہے

قارئین :اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ **KFT کروانے کی ضرورت کب پڑتی ہے؟

قارئین ان نشانیوں پر فوراً ٹیسٹ کروائیں:

  • بار بار سر درد
  • پیروں یا چہرے پر سوجن
  • پیشاب جھاگ دار ہونا
  • کم یا زیادہ پیشاب آنا
  • بھوک کم لگنا
  • کمر کے نچلے حصے میں درد
  • بار بار تھکاوٹ
  • کولڈ ڈرنک یا اسٹریٹ فوڈ کے بعد “بیچینی

اوراگر شوگر، ہائی بلڈ پریشر، یا فیملی ہسٹری ہو۔تو KFT لازمی کروائیں۔

قارئین:یہ بات توجہ سے پڑھ لیں آپکو انداز ہوگاکہ آپ کے جسم میں کتنا بڑافلٹر پلانٹ نصب ہے ۔

Kidneys کے حیران کن فیکٹس (General Knowledge)

1.     گردے روزانہ تقریباً 200 لیٹر خون فلٹر کرتے ہیں۔

2.     انسان کے جسم میں گردے کے 10 لاکھ فلٹر (Nephrons) ہوتے ہیں۔

3.     اگر ایک گردہ خراب ہو جائے تو دوسرا اکیلا کام سنبھال لیتا ہے۔

4.     گردے کا کینسر آخری وقت تک علامات نہیں دکھاتا،
اسی لیے KFT بہت اہم ہے۔

5.     دنیا میں گردوں کی بیماری کا سب سے بڑا سبب:
پانی کی کمی + کولڈ ڈرنکس + نمک زیادہ۔

6.     بچے، نوجوان، بوڑھے… سب کو سال میں ایک بار KFT کروانا چاہیے۔

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ ہم نے ریپورٹ تو کروالی ۔اب اس کی ریڈنگ کیسے نوٹ کریں ۔توآئیے یہ مشکل بھی آسان کردیتے ہیں ۔

  • Creatinine
    نارمل: 0.6 سے 1.2
    زیادہ = گردوں پر بوجھ
  • Urea
    نارمل: 15 سے 40
    زیادہ = جسم میں فضلہ جمع ہو رہا ہے
  • Uric Acid
    نارمل:
    مرد: 3.5 – 7
    عورت: 2.5 – 6
    زیادہ = جوڑوں کا درد + پتھری
  • GFR
    90
    سے اوپر = بہترین
    60
    سے کم = خطرہ
    30
    سے کم = شدید مسئلہ
    15
    سے کم = Dialysis ہنگامی خطرہ

قارئین ذہن میں ایک سوال پیداہوتاہے کہ آخر گردے خراب کیوں ہوتے ہیں ۔آئیے ہم آپکو اس حوالے سے اہم باتیں بتاتے ہیں ۔!!

1.     پانی کم پینا

2.     کولڈ ڈرنکس روز پینا

3.     جوس میں چینی زیادہ

4.     تلی ہوئی چیزیں

5.     نمک زیادہ

6.     موٹاپا

7.     شوگر

8.     ہائی بلڈ پریشر

9.     درد کی گولیوں کا غلط استعمال

10.پریشر کم کرنے والی دوائیاں بار بار لینا

قارئین:گردے صحیح رکھنے کے 7 آسان اصول ہیں ۔آپ نے ان کا بہت خیال رکھناہے ۔

1.     روز کم از کم 8 گلاس پانی

2.     کولڈ ڈرنکس چھوڑ دیں

3.     نمک کم کریں

4.     روزانہ 20 منٹ واک

5.     اسٹریٹ فوڈ کم

6.     میٹھا اور چکنائی کم

7.     سال میں ایک بار KFT کروائیں

قارئین:اب ہم آپکو ہم گردوں کی ہمیت کو ایک مثال سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔کیوں کہ انسان مثال سے زیادہ اچھے طریقے سے سمجھتاہے ۔فرض کریں آپ کے جسم میں ایک کمپنی ہے۔جس میں دو اہم ملازم کام کرتے ہیں — دونوں گردے۔اب اگر

آپ پانی کم دیں (کم تنخواہ)،

  • کولڈ ڈرنکس پلاتے رہیں (اوور ٹائم)،
  • نمک زیادہ دیں (دباؤ بڑھاتے رہیں)،

تو دونوں ملازم ناراض ہو جائیں گے،
کام دھیمی رفتار سے ہوگا،
اور کمپنی یعنی جسم بیمار ہونے لگے گا۔

لیکن اگر:

  • پانی صحیح دیں،
  • کھانا صحت مند ہو،
  • نمک کم ہو،

تو کمپنی پھلے پھولے گی
اور گردے خوشی خوشی کام کرتے رہیں گے!

جی قارئین:توپھر کیا پروگرام ہے ۔گردوں کا خیال رکھیں گے یہ انھیں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیں گے ؟پلیز اپنی صحت کا خیال رکھیں صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔میں ایک معالج ہوں لیکن میں نے گردے کے معاملے میں اپنی بیٹی کی بیماری کا دورانیہ اسپتال میں گزاراہے ۔بہت مشکل ترین مرحلہ ہوتا۔صحت کا خیال رکھیے اور خوشحال زندگی گزارئیے ۔

ہماری کوشش آپ کے لیے مفید معلومات ثابت ہوتو ہماری مغفرت کی دعا کردیجئے ۔

نوٹ:طبی مشوروں کے لیے آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

وٹس ایپ:03112268353

رابطہ نمبر:0362914283

 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...