نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شوگر کا بنیادی چیک اپ کیوں ضروری؟



شوگر کا بنیادی چیک اپ کیوں ضروری؟

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

اگر آپ سوچتے ہیں کہ شوگر صرف بوڑھوں کو ہوتی ہےیا صرف زیادہ میٹھا کھانے سے ہوتی ہےتو جناب، آپ آدھی سچائی جانتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ شوگر خاموشی سے آتی ہےاور اکثر تب پتا چلتا ہے جب وہ “کام” کر چکی ہوتی ہے۔
اسی لیے ہر ڈاکٹر، ہر اسپیشلسٹ اور ہر ہسپتال ایک ہی بات کہتے ہیں:سال میں کم از کم ایک بار شوگر ٹیسٹ ضرور کروائیں!”

شوگر چیک اپ کیا ہوتا ہے؟

شوگر ٹیسٹ تین طرح کے ہوتے ہیں:

1.     Fasting Blood Sugar (FBS)
صبح خالی پیٹ شوگر کی مقدار بتاتا ہے۔

2.     Random Blood Sugar (RBS)
دن کے کسی بھی وقت خون میں شوگر کتنی ہے؟

3.     HbA1c
پچھلے 3 مہینوں میں آپ کی اوسط شوگر کیا رہی؟
یہ شوگر کی “تین مہینے کی رپورٹ کارڈ” ہوتی ہے۔

یہ تینوں مل کر بتاتے ہیں کہ:

  • آپ کی شوگر نارمل ہے؟
  • پری شوگر ہے؟
  • یا کنٹرول سے باہر جا رہی ہے؟

 

قارئین:آئیے ہم ایک کیس ٹیکنگ اسٹڈی سے آپکو بات سمجھاتے ہیں ۔

علی ایک انٹروورٹ لڑکا ہے:گھر، موبائل، کتاب، کم چلنا پھرنا، پانی کم، نیند بے ترتیب۔میٹھا کم کھاتا ہے… اس لیے سمجھتا ہے کہ اسے شوگر نہیں ہوسکتی۔ایک دن چڑچڑاپن، کمزوری، آنکھوں کے آگے دھندلا پن،اور بار بار بھوک لگنے جیسی علامات ہوئیں۔دوست نے کہا:“یار جیمز بانڈ بننے کے بجائے ایک شوگر ٹیسٹ کرا لے!”ٹیسٹ ہوا
Fasting
شوگر borderline… HbA1c تھوڑا بڑھا ہوا۔

اصل سمجھ آیا کہ:شوگر صرف میٹھا کھانے سے نہیں،بلکہ بیٹھے رہنے، نیند خرابی اور پانی کم پینے سے بھی ہوتی ہے۔

یعنی:انٹروورٹ لوگ بھی خطرے میں ہوتے ہیں۔

قارئین:اب تصویر کا دوسرارُخ دیکھتے ہیں ۔حماد ایک ایکسٹروورٹ ہے:پارٹیاں، دوست، اسٹریٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس، چٹ پٹی چیزیںاور ہر جگہ میٹھا، سپرائٹ، جوس، شیک۔ایک دن اسے لگا کہ اس کا دل تیز دھڑک رہا ہے،بار بار پیاس لگ رہی ہے،اور تھکاوٹ کبھی ختم نہیں ہوتی۔پریشان ہو کر ٹیسٹ کرایا۔
Random
شوگر 260
HbA1c = 8.4

یعنی شوگر “پردے کے پیچھے” کافی دیر سے اپنا کام کر رہی تھی۔

اسے تب سمجھ آیا:مزا تو کھانے پینے میں تھا… مگر احتیاط نہ کرنا بہت خطرناک تھا!”

قارئین:شوگر ٹیسٹ کیوں ضروری ہے؟

اب آپ بہت سادہ مثال میں سمجھیں۔شوگر ٹیسٹ ایسے ہے جیسے:

  • موبائل کی بیٹری چیک کرنا
  • گاڑی میں فیول گیج دیکھنا
  • بخار کا thermometer
  • گھر میں پانی کی ٹینکی کا میٹر
  • کلاس کا رپورٹ کارڈ

اگر چیک نہ کریںتو اچانک “پتہ نہیں ہوتا” کہ خرابی کب شروع ہوئی۔شوگر وہ بیماری ہے جو آہستہ آہستہ نقصان کرتی ہے:

  • دل
  • گردے
  • آنکھیں
  • دماغ
  • اعصاب
  • جلد
  • خون کی نالیاں

سب اس کے نشانے پر ہوتے ہیں۔

اور حیرت انگیز بات:
شوگر کے 70 فیصد مریض کہتے ہیں “مجھے تو پتا ہی نہیں تھا!”

شوگر کی چند حیران کن معلومات (General Knowledge Facts)

1.     دنیا میں ہر 11 میں سے 1 شخص کو شوگر ہے۔

2.     پاکستان کا شمار دنیا کے ٹاپ 3 ممالک میں ہوتا ہے جہاں شوگر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

3.     30 فیصد لوگ شوگر کے باوجود 3 سال تک بے خبر رہتے ہیں۔

4.     شوگر کا شکار ہر مریض کے چار اعضاء سب سے پہلے متاثر ہوتے ہیں:
آنکھیں، گردے، اعصاب، دل۔

5.     شوگر کبھی بھی “اچانک” نہیں ہوتی،
پہلے 5–6 سال “آہستہ آہستہ” بڑھتی ہے۔

6.     شوگر ہر عمر میں ہوسکتی ہے — بچوں میں بھی!

7.     روزانہ 2 کولڈ ڈرنکس آپ کی شوگر بڑھانے کے لیے کافی ہیں۔

8.     نیند پوری نہ کرنا بھی شوگر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

9.     شوگر کا ٹیسٹ سب سے سستا اور سب سے زیادہ فائدہ مند ٹیسٹ ہے۔

10.HbA1c ایک ایسا ٹیسٹ ہے جسے دنیا بھر کے ڈاکٹر “Gold Standard” کہتے ہیں۔

شوگر کی علامات — جنہیں لوگ نظر انداز کرتے ہیں

  • بار بار پیاس
  • تھکاوٹ
  • وزن کم ہونا یا بہت بڑھنا
  • آنکھوں کا دھندلا ہونا
  • زخم دیر سے ٹھیک ہونا
  • ہاتھ پاؤں سن ہونا
  • بار بار پیشاب
  • رات کو نیند خراب ہونا
  • میٹھا کھانے کا بہت شوق
  • غصہ اور چڑچڑاپن

اگر 3 سے 4 علامات ایک ساتھ ہوں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں۔

شوگر ٹیسٹ کی ریڈنگ (عام فہم جدول)

Fasting Sugar

  • 70 – 99 : نارمل
  • 100 – 125 : پری شوگر
  • 126+ : شوگر (Diabetes)

Random Sugar

  • 140 سے کم : نارمل
  • 200+ : شوگر

HbA1c

  • 5.6 سے کم : نارمل
  • 5.7 – 6.4 : پری شوگر
  • 6.5+ : شوگر

شوگر چیک اپ کیوں ضروری — سونے والی مثال!

فرض کریں آپ کے گھر میں گیس لیک ہو رہی ہے۔لیکن گیس کی بو بہت کم ہے… آپ محسوس نہیں کرتےلیکن لیک تو ہو رہی ہے۔کیا کریں گے؟گیس میٹر” چیک کریں گے نا؟شوگر بھی “اندروں ہی اندر” نقصان کرتی ہے۔چیک اپ ہی سچ بتاتا ہے۔

قارئین:ذرامسکرانے کی کوشش کیجئے ۔ایک مریض ڈاکٹر کے پاس آیا۔ڈاکٹر نے پوچھا:“شوگر کتنی ہے؟

مریض بولا:“ڈاکٹر صاحب! میں نے ٹیسٹ تو نہیں کیالیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ شوگر ہےکبھی لگتا ہے نہیں ہے…”

ڈاکٹر نے ہنس کر کہا:“بھائی! شوگر ہے یا نہیں… یہ دل سے نہیں، ٹیسٹ سے پتا چلتا ہے!”

قارئین:پلیز اپنا خیال رکھیں ۔چیزوں کو اتنا لائٹ ہرگز مت لیں ۔اپنی صحت کے معاملے میں سنجیدہ رہاکریں ۔اللہ پاک ہمیں صحت و سلامتی والی زندگی عطافرمائے ۔آمین 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...