نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

طلبا میٹرک کے بعد کیا کریں ؟


 

 طلبامیٹرک  کے بعد کیا کریں؟

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(ایم عربی /سلامیات،ایم اے ماس کمیونیکیشن)

جب ہم پرائمری کلاس  میں تھے تو مڈل والوں کو دیکھ دیکھ کر سوچتے تھے کہ کب ہم مڈل میں جائیں گے ۔پھر مڈل میں پہنچ کر نویں و دسویں کے طلبا کو دیکھ کر من کرتاتھا ہم بھی میٹر ک میں جائیں ۔اسکول میں ہمارابھی دوسروں پر رُعب چلے ۔جونئیر کو ہم بھی ڈانٹ ڈپٹ کریں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔یہ وہ عمومی خیالات ہیں جو دورِ طالب علمی میں ذہنوں میں آتے اور پھر مسافر پرندے کی طرح واپس چلے جاتے ہیں ۔لیکن وقت اپنی رفتارسے گز رتاچلاگیا اور پھر ہم ایک عملی زندگی میں داخل ہوگئے اور پلٹ کر دیکھا تو بہت سا فاصلہ طے کرچکے تھے ہم ۔بچپن ماضی کے دھندلکوں میں تھوڑا تھوڑادکھائی دیتاہے ۔کچھ زیادہ واضح نہیں ۔خیر بات طویل ہوجائے گی ۔کرنے کی بات کرتے ہیں ۔

linkdin

ہم اسکول جارہے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کیرئیر کونسلنگ کی کمی اور پیرنٹنگ کے فقدان کی وجہ سے کسی منزل کسی گول کسی اسکوپ کی جانب ہماری کوئی خاص رہنمائی نہیں ہوتی ۔بلکہ ایک ہجوم کی طرح ہم بھی اپنی تعلیم اور کیرئیر کے فیصلے کررہے ہوتے ہیں ۔خیر اب تو بہت بہتری آچکی ہے ۔طلبا کو بھی معلوم ہے کہ کس فیلڈ کا کیا اسکوپ ہے اور والدین کو بھی معلوم ہے کہ ہماری اولاد کے لیے کس میں کیرئیر ہے ۔

یہ مضمون تو پڑھ لیں 

سب سے مشکل مرحلہ میٹرک کے بعد ہوتاہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے بعد آپ نے واضح طور پر اپنی فیلڈ اور کیرئیر کا تعین کرنا ہوتاہے ۔چنانچہ ہم نے بھی میٹر کے طلباو طالبات کی رہنمائی کی نیت سے کوشش کی ہے کہ ہم آپ کو اسٹڈی اور کیرئیر کے حوالے سے آپ کی مدد کرسکیں ۔

قارئین :آئیے بڑھتے ہیں اپنے ٹاپک کی جانب ۔

سائنس کے طلبا و طالبات کے لیےآپ نے میٹرک سائنس کے ساتھ کی ہے ۔توپھر آپ ان فیلڈز میں اپنی تعلیم اور کیرئیر تلاش کرسکتے ہیں :

آپ انجینئرنگ سے وابستہ ہونا چاہتے ہیں تو یہ فیلڈز آپ کے لیے دامن پھیلائے موجود ہیں ۔

 ٓمدنی بڑھانے کے طریقے


پری انجینئر نگ

جیسے الیکٹریکل انجینئرنگ ، مکینیکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ ، الیکٹرانکس انجینئرنگ ، وغیرہ کے لئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

ضدی بچوں کے لیے وظائف 

انجینئرنگ کے میدان میں تعلیم کی تکمیل کے بعد آپ مندرجہ زیل پیشے اختیارکر سکتے ہیں:

  • ایرو اسپیس انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرعی انجینیئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹوموٹو انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بایومیڈیکل انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیمیائ انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔سول انجینئر
  • کمپیوٹر انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈرافٹنگ اور ڈیزائن انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الیکٹریکل انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماحولیاتی انجینیئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارضیاتی انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرین انجینئر
  • میکینکل انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پٹرولیم انجینئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سافٹ ویئر انجینئر
  •  کھاناکھانے کی حکمتیں:


  • پری میڈیکل 

وہ طلبا جو طبیب ، سرجن ، طبی یا حیاتیاتی شعبے کے کسی میدان میں کام کرنے کے خواہش مند ہوں، ان کو سائنس – پری میڈیکل کے کورس میں داخلہ لینا چاہیے۔ جس کے بعد وہ میڈیکل یا حیاتیاتی علوم جیسے ایم بی بی ایس ، ڈاکٹر آف فزیوتھراپی ، ڈاکٹر آف نیوٹریشن سائنسز ، ای این ٹی سرجن ، وغیرہ کے شعبے میں اپنی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنتے ہیں۔



پری میڈیکل میں تعلیم کے بعد آپ ان شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے ۔

  • نرس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اینستھیٹسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔امراض قلب۔۔۔۔۔بچوں کی نرس۔۔۔۔۔۔کلینیکل ریڈیولاجسٹ۔۔۔کلینیکل سائنسدان ، جینومکس۔۔جنرل پریکٹس ڈاکٹر۔۔۔ہائر ایجوکیشن لیکچرر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہسپتال کا ڈاکٹر۔۔۔۔۔۔۔۔بین الاقوامی امداد / ترقیاتی کارکن۔۔۔۔۔۔میڈیکل سیلز کا نمائندہ۔۔۔۔۔میڈیکل سائنس رابطہ۔۔۔دماغی صحت کی نرس۔۔۔دائی۔۔۔نیچروپیتھ
  • عصبی ماہر۔۔۔۔۔۔۔۔آنکھوں کے ماہر۔۔۔۔۔۔پیرامیڈک۔۔۔پیتھالوجسٹ۔۔۔ماہر نفسیات۔۔۔ریسرچ سائنسدان ۔۔سائنس مصنف۔سرجن

یعنی  پری میڈیکل میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ ان شعبہ جات میں اپنی صلاحیتیں صرف کرسکتے ہیں ۔


  • کمپیوٹر کی فیلڈ

آپ نے میٹرک کرلی ہے لیکن اب آگے کمپیوٹر کی فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ دسویں جماعت کے امتحانات کے بعد آئی ٹی ، کمپیوٹر سائنسز ، سافٹ ویئر انجینئرنگ وغیرہ کے شعبے میں  جاسکتے ہیں ۔

uni central punjab

کمپیوٹر سائنسز کے میدان میں تعلیم کی تکمیل کے بعد آپ مندرجہ زیل پیشے اختیارکر سکتے ہیں:

  • درخواست تجزیہ کار۔۔۔۔۔ایپلی کیشنز ڈویلپر۔۔۔۔سائبرسیکیوریٹی تجزیہ کار۔۔۔ڈیٹا تجزیہ کار۔۔۔ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر۔۔۔فرانزک کمپیوٹر تجزیہ کار۔۔۔کھیل ہی کھیل میں ڈیزائنر۔۔۔کھیل ڈویلپر
  • انفارمیشن سسٹم مینیجر۔۔۔آئی ٹی کنسلٹنٹ۔۔۔آئی ٹی سیلز پروفیشنل۔۔۔آئی ٹی ٹرینر۔۔۔نینو ٹیکولوجسٹ۔۔نیٹ ورک انجینیئر۔۔۔سافٹ ویئر انجینئر۔۔۔فراہمی کا سلسلہ مینیجر۔۔۔سسٹم تجزیہ کار
  • ٹیلی مواصلات کے محقق۔۔۔یو ایکس ڈیزائنر۔۔ویب ڈیزائنر۔۔۔ویب ڈویلپر۔۔
    top university

  • کامرس کی فیلڈ

آپ  نے میٹرک کرلی ہے اور اب آپ کامرس کی فیلڈ میں جانا چاہتے ہیں تو اس میں سب سے پہلے آپ I.Com کریں گے ۔اگر آپ نمبروں کے ساتھ کھیلنا / کام کرنا پسند کرتے ہیں ، اور حساب کتاب کے معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ، یہ آپ کے لئے اچھا انتخاب ہے۔ آپ فنانس ، کامرس ، اکاؤنٹنسی ، بزنس اسٹڈیز ، مارکیٹنگ ، وغیرہ کے شعبوں میں اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ ۔۔

acadmia mag

ایم فل کیسے ہوسکتاہے ؟

I.Com میں تعلیم کی تکمیل کے بعد آپ مندرجہ زیل پیشے اختیارکر سکتے ہیں:

  • اکاؤنٹنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔زراعت معاشیات۔۔۔۔۔۔۔۔۔بینکنگ۔۔۔مصدقہ مالیاتی منصوبہ ساز۔۔۔چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ۔۔۔چارٹرڈ فانینشل تجزیہ کار۔۔۔کمپنی کا منشی۔۔ماہر معاشیات۔۔۔ہوم اکنامکس کا ماہر۔۔۔انسانی وسائل کے مینیجر۔لون ایگزیکٹو۔۔ریاضی اور شماریات۔۔۔اسٹاک بروکنگ۔۔

 فنون و آرٹس کی فیلڈ

اگرچہ زیادہ تر لوگ اس کو کچھ خاص اہمیت نہیں دیتے، لیکن اس میں دسویں جماعت کے امتحانات کے بعد سوشیالوجی ، ادبیات ، نفسیات ، تاریخ ،زبانیں، اور پولیٹیکل سائنس وغیرہ جیسے وسیع مطالعاتی مضامین کا انتخاب موجود ہے۔

hubspot

آ پ اس شعبہ میں بھی  تعلیم حاصل کرکے اپنا کیرئیر اپنا سکتے ہیں۔اس میں آپ ان شعبہ جات میں طبع آزمائی کرسکتے ہیں:


عزیز طلبا و والدین ۔ہماری پوری کوشش ہے کہ آپ کیرئیر کے حوالے سے آپکی پریشانی دور کرسکیں۔آپ  میٹر ک کرچکے ہیں ۔اور خواہش رکھتے ہیں  آپ دینی فیلڈ میں کام کریں ۔عالم ،مفتی ،مبلغ ،مقرر،خطیب بن سکیں ۔توآپ کسی بھی دینی درسگاہ میں درس نظامی میں داخلہ لیں ۔یہاں آپ کی فیلڈ سے متعلق مختلف مضامین پڑھائے جائیں گے ۔جنھیں پڑھنے کے بعد آپ اس فیلڈ میں اپنا موثر کردار اداکرسکیں گے ۔ایک بہترین شعبہ ہے جس میں عزت بھی وقار بھی ،معاش بھی اور آخرت کی تیاری بھی ہے ۔فاضل درس نظامی کے پاس ایم اے عربی اور اسلامیات کی ڈگری ہوتی ہے جس کی بنیاد پر وہ ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کرسکتے ہیں ۔

liveAbout

جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت کیوں ؟

والدین اپنے بچوں کو کیرئیر کے معاملے میں زبردستی ہرگز  نہ کریں ۔بلکہ ان کی دلچسپی اور میلان ضرور دیکھ لیں ۔تاکہ بچہ اپنا inputدے سکے ۔یہ کچھ اہم باتیں تھیں جو ہم نے آپ کے بہتر مستقل اور قوم کے اعلی تر مفاد کے لیے پیش کیں ۔ہماری کوشش سے آپ  کی زندگی میں سکھ چین اور خوشی آئے تو ہماری مغفرت کی دعاکیجئے گا۔

نوٹ:آپ کیرئیر کونسلنگ ،طبی مشوروں اور آن لائن کورسسز کے لیے بلاجھجک ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ہماری سروسز آپ کے لیے ۔

رابطہ نمبر:03462914283/وٹس ایپ:03112268353

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بچوں کو سبق کیسے یادکروائیں؟

بچو ں کو سبق کیسے یادکروائیں؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) ہم تو اپنی ز ندگی گزار چکے ۔اب ہماری ہر خواہش اور خوشی کا تعلق ہماری اولاد سے ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد بہترین تعلیم حاصل کرے ۔اچھے عہدوں پر فائز ہو۔ترقی و عروج ان کا مقدر ہو۔جو ادھورے خواب رہ گئے وہ اب ہماری اولاد پوراکرے ۔یہ ہماراعمومی مزاج ہے ۔ بچوں کو  نشے سے کیسے بچائیں ؟ قارئین:ان خواہشوں کے پوراکرنے کے لیےایک پورا journey ہے ۔ایک طویل محنت کا سفرہے ۔جس میں والدین نے ثابت قدمی سے چلتےرہناہے ۔اس سفرمیں ابتدائی طورپر بچوں کو اسکول یامدرسہ انرول کرواناپھر اسکول و مدرسہ سے ملنے والی مشقوں وکام کو مکمل کرناہوتاہے ۔بچوں کو وہ سبق یادکرناہوتاہے ۔اب سوال یہ ہے کہ بچوں کو سبق کیسے یادکروائیں؟تاکہ وہ اچھے سے سبق یاد یادکرکے تعلیم کے میدان میں بہتر نتائج دے سکے ۔آئیے ہم جانتے ہیں کہ ہم بچوں کو کیسے سبق یاد کروائیں  ۔ v   ۔ پیارے قارئین ۔بچے کو سبق یاد کرانے کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب وہ تھکا ہوا نہ ہو اور نہ ہی کسی پریشانی میں مبتلا ہو۔ خوشی اور تفریح کے موڈ میں بچہ ہر چیز آسانی سے یاد کرلیتا

درس نظامی اور مستقبل

درس نظامی کا مستقبل تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش میرے ابوڈیفنس فورس میں تھے ہم بھی اپنے ابو کے ساتھ ہی ان بیرکس میں رہتے تھے ۔یعنی ایک فوجی ماحول میں ہمارا بچپن گزرا۔جہاں وقت کی بہت اہمیت تھی ۔جس کا انداز ہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ ابو نے  کھیلنے کا وقت دیا تھا کہ پانچ بجے تک گھر پہنچنا ہے ۔تو اس پانچ سے مراد پانچ بجے ہیں پانچ بجکر 5منٹ بھی نہیں ہیں ۔اگر ایسا ہوتاتو ہمیں جواب دینا ،وضاحت دینا پڑتی ۔نفاست و نظافت   کا بہت خیال رکھاجاتا۔کپڑے کیسے استری ہوتے ہیں ۔بازو کی کف کیسے رکھتے ہیں ۔چلتے وقت سڑک کی بائیں جانب چلتے ہیں ۔وغیرہ وغیرہ ۔یعنی ایسے اصول پسند ماحول میں شروع شروع میں تو یہ سب سزامحسوس ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ عادی ہوگئے ۔پھر جب میں نے میٹرک کی تو اللہ کے فضل سے میراشمار پڑھاکو بچوں میں ہوتاتھا میٹرک میں میرا A1 گریڈ آگیا۔جوکہ خوشی کی بات تھی ۔گھر والے مطمئن تھے ۔لیکن ابو جان نے فقط اتنا کہا کہ اس سے بھی بہتر کوشش کرتے تو نیول ایجوکیشن ٹرسٹ میں ٹاپ بھی کرسکتے تھے ۔لیکن میرے ابو ایک عظیم مفکر ،عظیم مدبر اور زمانہ ساز انسان تھے ۔جن کی باریک بینی اور دواندیشی کا ادراک