نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نیورولوجسٹ ڈاکٹرکا تعارف


 

نیورولوجسٹ ڈاکٹرکا تعارف .

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(DHMS,RHMP)

بچپن  میں مجھے سر بھی بہت تکلیف رہتی تھی اس حد تک شدت سے سردرد کرتاتھا کہ  میں روپڑتاتھا۔میر ی پیاری امی مجھے کبھی سر پر تیل ڈالتی کبھی سر باندھ دیتی کبھی سردباتی لیکن یہ درد اپنے وقت پر ہی ختم ہوتا۔ممکن ہے کہ آپ میں سے بھی کوئی ایسا ہو جس کے ساتھ یہ مسئلہ ہو۔اگر آپ کو سر کا درد ہے تو اس کو لائٹ مت لیں ۔اس پرتوجہ دیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سر کا درد دماغ کے کسی بڑے مرض کی پیش رفت ہوسکتی ہے ۔کسی دماغ کے جان لیوا مرض کا باعث بن سکتاہے ۔لہذا جب بھی سر میں تکلیف ہو ۔آپ دماغ کے  ماہر ڈاکٹر جسے نیورلوجسٹ کہتے ہیں ان کے پاس جائیں ۔سیلف میڈیکشین سے بچیں ۔آج کے مضمون میں ہم نے یہی ارادہ کیاہے کہ اپنے پیاروں کو دماغی امراض سے متعلق بتائیں نیز نیورلوجسٹ ڈاکٹر کے بارے میں بتائیں  تاکہ جب بھی آپ کو مسئلہ ہوتو آپ کو علم ہوکہ نیورلوجسٹ کس بیماری کا ڈاکٹر ہے اور کب کب ہمارے لیے معاون ثابت ہوسکتاہے ۔آئیے اپنے اصل موضوع کی جانب بڑھتے ہیں ۔

یہ مضمون تو پڑھ لیں

قارئین:

نیورولوجسٹ جو  اعصابی نظام کے امراض اور امراض کی تشخیص، علاج اور انتظام  کا ایکسرپٹ  ہوتاہے ۔ اعصابی نظام میں دماغ، ریڑھ کی ہڈی شامل ہیں۔ نیورولوجسٹ  کے علاج کرنے کی فہرست طویل ہے لیکن ہم چیدہ چیدہ اہم باتیں آپ کو بتاتے ہیں ۔آئیے ایک نظر میں جان لیجئے ۔

نیورولوجسٹ ایک طبی ڈاکٹر ہے جو نیورولوجی کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے، جو طب کی وہ شاخ ہے جو اعصابی نظام کے امراض اور امراض کی تشخیص، علاج اور انتظام پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اعصابی نظام میں دماغ، ریڑھ کی ہڈی شامل ہیں۔ نیورلوجی کے تحت کچھ اہم چیزیں آتی ہیں جو یہ مندرجہ ذیل ہیں :

1.   Stroke

2.    Epilepsy

3.   Multiple sclerosis

4.    Parkinson's disease

5.   Alzheimer's disease and other forms of dementia

6.    Migraines and other types of headaches

7.    Neuropathies (nerve disorders)

8.   Movement disorders

9.    Neurogenetic disorders

10.                      Brain and spinal cord tumors

11.                     Neurodegenerative disorders

قارئین:ان امراض کو علیحدہ علیحدہ بیان کرنا اس مضمون میں بیان کرنا ممکن تو نہیں لیکن ہم آپ کو میڈیکل سے شناسا ضرور کرتے چلے جائیں گے ۔تاکہ آپ کسی بھی موذی مرض سے بچ سکیں اور اپنے پیاروں کے لے اپنے حصے کی کوشش کرسکیں ۔

ہم اگر غور کریں تو نیورولوجسٹ مختلف تشخیصی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں جیسے کہ اعصابی امتحانات
، امیجنگ اسٹڈیز (مثلاً، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین)، الیکٹرو فزیوولوجیکل ٹیسٹ (مثلاً، ای ای جی اور ای ایم جی)وغیرہ  ۔
ایک ماہر نیورولجسٹ علاج کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتاہے ۔
اس میں ادویات  کی تشخیص ،فزیو تھیراپی بعض صورتوں میں نیورولوجسٹ  آپریشن مریض کا آپریشن بھی کرتے ہیں ۔
 قارئین:طب سے متعلقہ ہم جتنے بھی مضمون تحریر کررہے ہیں یہ صرف و صرف آپ کی صحت و سلامتی کے لیے ہم لکھ رہے ہیں ۔تاکہ آپ صحت کے حوالے سے اتنا باشعور ہوں کہ کس کیفیت میں کیا کرناہے اور کس بیماری میں کس معالج سے رابطہ کرنا ہے ۔تاکہ ہم قیمتی جانیں بچاسکیں ۔جب شعور نہیں ہوتا تو ہم غفلت میں قابل علاج مریض کو بھی  موت کے گھاٹ گزار دیتے ہیں ۔میں چونکہ ھومیو پیتھ پریکٹس میں ہوں تو میں نے لوگوں کو میڈیکل اوائرنس کے معاملے میں بہت غافل پایا۔میں نے خود کئی مریض جنھیں بھروقت اور درست ڈاکٹر تک پہنچاکر ہم ان کی جان بچاسکتے تھے شعور نہ ہونے کی وجہ سے وہ مرد یا عورت زندگی کی بازی ہارگیا۔

بہترین موٹیویشنل مضمون پڑھیں:

https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/09/blog-post_78.html

نیولروجسٹ ڈاکٹر کے لیب ٹیسٹ کے بارے میں

لیب ٹیسٹ ہمارے ہاں بہت بڑا مشکل کام دکھائی دیتاہے ۔جس پر بعض لیب والے نہتے اور پریشان حال افراد سے خوب پیسہ بٹورتے ہیں ۔جو ایک مسلمان ہونے کے ناطے ایک انسانیت کا درد رکھنے والے انسان ہونے کے ناطے مجھ گوارہ نہیں ۔لہذا اللہ کی رضا اور آپ پیاروں کی بھلائی کے لیے بہت دنوں کے محنت کے بعد اسٹڈی کرکے یہ مضمون تیار کرتاہوں کہ کاش آپ ان تمام پریشانیوں سے بچ سکیں ۔آئیے نیورولجسٹ سے متعلقہ لیب ٹیسٹ بھی جان لیجئے ۔تاکہ آپ کو علم  ہو کہ کب کب کس قسم کے ٹیسٹ کا تقاضا کیا جاسکتاہے ۔اس یہ ٹیسٹ کس مقصد کے لیے کروایاجارہاہے ۔
آئیے لیب ٹیسٹ کے بارے میں جانتے ہیں ۔
فلسطین کی داستان
 (CBC): Complete blood count
یہ ٹیسٹ خون کے خلیوں کی تعداد اور اقسام کی جانچ کرتا ہے۔ اس کا استعمال خون کی کمی، انفیکشن، اور اعصابی نظام کو متاثر کرنے والی دیگر حالتوں کی اسکریننگ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔
Blood chemistry panel :
یہ ٹیسٹ خون میں مختلف کیمیکلز کی سطحوں کی پیمائش کرتا ہے، جیسے الیکٹرولائٹس، جگر کے انزائمز، اور گردے کے فنکشن ٹیسٹ۔ اس کا استعمال مجموعی صحت کا جائزہ لینے اور ان حالات کی اسکریننگ کے لیے کیا جا سکتا ہے جو اعصابی نظام کو متاثر کر سکتی ہیں، جیسے ذیابیطس اور گردے کی بیماری۔
Vitamin B12 level 
یہ ٹیسٹ خون میں وٹامن B12 کی سطح کی پیمائش کرتا ہے۔ وٹامن B12 کی کمی اعصابی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے یہ ٹیسٹ اکثر اعصابی علامات والے لوگوں میں کروای
Thyroid function tests: 
یہ ٹیسٹ خون میں تھائیرائیڈ ہارمونز کی سطح کی پیمائش کرتے ہیں۔ تائرواڈ ہارمون کا عدم توازن مختلف اعصابی علامات کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے یہ ٹیسٹ اکثر ان لوگوں میں کرائے جاتے ہیں جن میں تھائرائیڈ کے مشتبہ مسائل ہوتے ہیں۔
Cerebrospinal fluid (CSF) analysis 
اس ٹیسٹ میں ریڑھ کی ہڈی سے تھوڑی مقدار میں سیال نکالنا اور انفیکشن، سوزش، یا دیگر اسامانیتاوں کی علامات کے لیے اس کا تجزیہ کرنا شامل ہے۔ یہ اکثر مشتبہ گردن توڑ بخار، انسیفلائٹس، یا دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کرنے والی دوسری حالتوں والے لوگوں میں حکم دیا جاتا ہے۔

Electroencephalogram (EEG): :

 یہ ٹیسٹ دماغ کی برقی سرگرمی کو ریکارڈ کرتا ہے۔ اس کا استعمال مختلف اعصابی عوارض کی تشخیص کے لیے کیا جا سکتا ہے، جیسے مرگی، نیند کی خرابی، اور دماغی رسولی۔

Magnetic resonance imaging (MRI):

 یہ ٹیسٹ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی تفصیلی تصاویر بنانے کے لیے ایک طاقتور مقناطیس اور ریڈیو لہروں کا استعمال کرتا ہے۔ یہ اکثر اعصابی عوارض کی ایک قسم کی تشخیص کے لیے استعمال ہوتا ہے، جیسے فالج اور برین ٹیومر۔

قارئین :ہم نے کوشش کی ہے کہ اعصابی مرض اور اس سے جڑے دیگر روٹس کو بیان کرسکیں ۔اس میں ہم نے آپ کی آسانی کے لیے لیب ٹیسٹ کی تفصیل بھی بیان کردی ہے ۔تاکہ آپکو نیورلجسٹ سے متعلقہ تقریباَ معلومات میسر آسکے ۔آئیں مل کر اللہ کے بندوں کے لیے اپنے حصے کی کوشش کرتے ہیں ۔میں طب سے وابستہ تھا تو میں نے آپ پیاروں کے لیے اس میدان میں خدمت کی کوشش کی ۔آپ جہاں ہیں اور جو کرسکتے ہیں اللہ کے بندوں کے لیے وہ ضرور کریں ۔یہ کیا ضائع نہیں جائے گا۔
قارئین :آپ یہ معلومات اپنے پیاروں تک ضرور پہنچائیں ۔کیا معلوم آپ کا شئیر کیا ہوامضمون کسی کی بہت بڑی پریشانی کو حل کرنے کا ذریعہ بن جائے ۔ہماری کوشش سے آپ کو فائدہ ہوتو ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے گا۔
 
نوٹ: آپ آن لائن کورسز ،کیرئیر کونسلنگ اور طبی مشوروں کے لیے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

رابطہ نمبر:03462914283/وٹس ایپ:03112268353 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آمدنی بڑھانے کے حوالے سے جانیں بہترین طریقے ::::::::::::::

https://www.blogger.com/blog/post/edit/633175920604818639/3204900819108126044


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بچوں کو سبق کیسے یادکروائیں؟

بچو ں کو سبق کیسے یادکروائیں؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) ہم تو اپنی ز ندگی گزار چکے ۔اب ہماری ہر خواہش اور خوشی کا تعلق ہماری اولاد سے ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد بہترین تعلیم حاصل کرے ۔اچھے عہدوں پر فائز ہو۔ترقی و عروج ان کا مقدر ہو۔جو ادھورے خواب رہ گئے وہ اب ہماری اولاد پوراکرے ۔یہ ہماراعمومی مزاج ہے ۔ بچوں کو  نشے سے کیسے بچائیں ؟ قارئین:ان خواہشوں کے پوراکرنے کے لیےایک پورا journey ہے ۔ایک طویل محنت کا سفرہے ۔جس میں والدین نے ثابت قدمی سے چلتےرہناہے ۔اس سفرمیں ابتدائی طورپر بچوں کو اسکول یامدرسہ انرول کرواناپھر اسکول و مدرسہ سے ملنے والی مشقوں وکام کو مکمل کرناہوتاہے ۔بچوں کو وہ سبق یادکرناہوتاہے ۔اب سوال یہ ہے کہ بچوں کو سبق کیسے یادکروائیں؟تاکہ وہ اچھے سے سبق یاد یادکرکے تعلیم کے میدان میں بہتر نتائج دے سکے ۔آئیے ہم جانتے ہیں کہ ہم بچوں کو کیسے سبق یاد کروائیں  ۔ v   ۔ پیارے قارئین ۔بچے کو سبق یاد کرانے کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب وہ تھکا ہوا نہ ہو اور نہ ہی کسی پریشانی میں مبتلا ہو۔ خوشی اور تفریح کے موڈ میں بچہ ہر چیز آسانی سے یاد کرلیتا

درس نظامی اور مستقبل

درس نظامی کا مستقبل تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش میرے ابوڈیفنس فورس میں تھے ہم بھی اپنے ابو کے ساتھ ہی ان بیرکس میں رہتے تھے ۔یعنی ایک فوجی ماحول میں ہمارا بچپن گزرا۔جہاں وقت کی بہت اہمیت تھی ۔جس کا انداز ہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ ابو نے  کھیلنے کا وقت دیا تھا کہ پانچ بجے تک گھر پہنچنا ہے ۔تو اس پانچ سے مراد پانچ بجے ہیں پانچ بجکر 5منٹ بھی نہیں ہیں ۔اگر ایسا ہوتاتو ہمیں جواب دینا ،وضاحت دینا پڑتی ۔نفاست و نظافت   کا بہت خیال رکھاجاتا۔کپڑے کیسے استری ہوتے ہیں ۔بازو کی کف کیسے رکھتے ہیں ۔چلتے وقت سڑک کی بائیں جانب چلتے ہیں ۔وغیرہ وغیرہ ۔یعنی ایسے اصول پسند ماحول میں شروع شروع میں تو یہ سب سزامحسوس ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ عادی ہوگئے ۔پھر جب میں نے میٹرک کی تو اللہ کے فضل سے میراشمار پڑھاکو بچوں میں ہوتاتھا میٹرک میں میرا A1 گریڈ آگیا۔جوکہ خوشی کی بات تھی ۔گھر والے مطمئن تھے ۔لیکن ابو جان نے فقط اتنا کہا کہ اس سے بھی بہتر کوشش کرتے تو نیول ایجوکیشن ٹرسٹ میں ٹاپ بھی کرسکتے تھے ۔لیکن میرے ابو ایک عظیم مفکر ،عظیم مدبر اور زمانہ ساز انسان تھے ۔جن کی باریک بینی اور دواندیشی کا ادراک  

طلبا میٹرک کے بعد کیا کریں ؟

   طلبامیٹرک  کے بعد کیا کریں؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (ایم عربی /سلامیات،ایم اے ماس کمیونیکیشن) جب ہم پرائمری کلاس  میں تھے تو مڈل والوں کو دیکھ دیکھ کر سوچتے تھے کہ کب ہم مڈل میں جائیں گے ۔پھر مڈل میں پہنچ کر نویں و دسویں کے طلبا کو دیکھ کر من کرتاتھا ہم بھی میٹر ک میں جائیں ۔اسکول میں ہمارابھی دوسروں پر رُعب چلے ۔جونئیر کو ہم بھی ڈانٹ ڈپٹ کریں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔یہ وہ عمومی خیالات ہیں جو دورِ طالب علمی میں ذہنوں میں آتے اور پھر مسافر پرندے کی طرح واپس چلے جاتے ہیں ۔لیکن وقت اپنی رفتارسے گز رتاچلاگیا اور پھر ہم ایک عملی زندگی میں داخل ہوگئے اور پلٹ کر دیکھا تو بہت سا فاصلہ طے کرچکے تھے ہم ۔بچپن ماضی کے دھندلکوں میں تھوڑا تھوڑادکھائی دیتاہے ۔کچھ زیادہ واضح نہیں ۔خیر بات طویل ہوجائے گی ۔کرنے کی بات کرتے ہیں ۔ ہم اسکول جارہے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کیرئیر کونسلنگ کی کمی اور پیرنٹنگ کے فقدان کی وجہ سے کسی منزل کسی گول کسی اسکوپ کی جانب ہماری کوئی خاص رہنمائی نہیں ہوتی ۔بلکہ ایک ہجوم کی طرح ہم بھی اپنی تعلیم اور کیرئیر کے فیصلے کررہے ہوتے ہیں ۔خیر اب تو بہت بہتری آچکی ہے ۔طلبا