نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نظر کی کمزوی کا بہترین علاج





(وظائف)نظر کی کمزوری کا بہترین علاج 


تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

آنکھیں اللہ تعالی کی بہترین نعمت اور آپ کی صحت کا ایک اہم حصہ ہیں ۔لیکن کچھ آنکھوں کی بیماریوں کی وجہ سے آپ کی بینائی کم ہو جاتی ہے۔جتنے جلدی ممکن ہو۔ ان بیماریوں کا علاج کروانا بہت ضروری ہے ۔آنکھوں کی بیماریاں یا مثلاً نظر کمزور ہونا ۔ نظر میں دھندلا پن ۔ تھکاوٹ ۔ آنکھوں کا کینسر ۔ کالا موتیا ۔ سفید موتیا ۔ آنکھوں میں درد ہو جانا ۔ آنکھوں کا سرخ ہو جانا ۔ خارش آنکھوں سے پانی بہنا شامل ہیں ۔

لیکن ناظرین و سامعین :ہم آپ کے لیے لائے ہیں بینائی سے متعلقہ بہترین وظائف۔تو پھر پوری توجہ  سے یہ مضمون پڑھ لیجئے

آج کل بچے موبائل اور کمپیوٹر کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بہت جلدی نظر کمزور ہوجاتی ہے۔والدین اس وجہ سے بہت پریشان ہوتے ہیں۔پیدائشی نظر کمزور ہونا۔ بچپن میں کسی چوٹ کی لگنے کی وجہ سے نظر کمزور ہو جانا شامل ہیں۔اللہ کریم پر بھروسہ کرکے آپ پوری توجہ اور یکسوئی کے ساتھ ہماری بات سن لیجئے ۔اللہ پاک نے چاہاتو وہ بینائی کی تمام بیماریوں کو دور فرمادے گا۔

marham


 وظیفہ 


آئیے ہم بینائی سے متعلقہ وظیفہ جان لیتے ہیں ۔

ہر فرض نماز کے بعد  "یَانُوْر(گیارہ مرتبہ)اور  سورہ ق کی آیت 22{فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْد(سات مرتبہ)  انگلیوں کے سروں پر دم کرکے آنکھوں پر ملیں ۔

یہ عمل آپ مستقل جاری رکھیں ۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے آپ روزانہ کی بنیاد پر اپنی بینائی میں فرق محسوس کریں گے ۔تو اس عمل کو آپ آج ہی سے پڑھناشروع کرلیجئے اور اس کی برکتوں کو سمیٹ لیجئے ۔



قارئین:

آنکھ کی قدر تو وہی بتاسکتاہے جو اس نعمت سے محروم ہے اللہ پاک ہم سب کی بینائی سلامت رکھے ۔

اس متحان سے ہمیں محفوظ فرمائے ۔آئیے بینائی سے متعلقہ ایک اور وظیفہ جان لیتے ہیں ۔


 وظائف 


آپ یہ وظیفہ :

 ٭اُسْکُنْ اَیُّھَا الصَّدَاعُ وَلَاکُمْ بِاِذْنِ اللہِ وَقُدْرَۃِ اللہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ

تین بار پڑھ کر سر پر دم کریں اور پا نچ بار اس عمل کو دہرائیں انشاء اللہ نظر کو طاقت ملے گی اور آپ خود بینائی میں بہتری محسوس کریں گے ۔اللہ پاک ہر چیز پر قدرت رکھتاہے آپ پورے یقین کے ساتھ یہ وظیفہ کیجئے بہت جلد آپ ہمیں کامنٹ باکس میں خوشخبری سنائیں گے کہ آپ کی بینائی بہت بہتر ہوچکی ہے ۔



قارئین:

یہاں بینائی سے متعلق کچھ میڈیکل سے تعلق رکھنے والی کچھ اہم باتیں بھی ہم آپ کو بتاتے چلیں ۔

نمبر1. وٹامن اے یہ گاجر میں پایا جاتا ہے۔یہ آنکھوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے اس کے مسلسل استعمال سے نظر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔ہم گاجر کچی بھی کھا سکتے ہیں اور اس کا رس پی سکتے ہیں۔

نمبر2۔ وٹامن سی ہماری صحت کے لئے بے حد ضروری ہے ہے وٹامن سی ٹماٹر۔ سنگترے ،اسٹرابیری ، لیمن اور کیوی میں پایا جاتا ہے۔یہ ہماری آنکھوں کو موتیا کی بیماری سے بچاتا ہے یہ ہماری آنکھوں کے لئے بہت ضروری ہے۔

نمبر3۔ وٹامن ای ایک بہترین اینٹی آکسیڈینٹ ہے ۔یہ خشک میوے اور مچھلی میں پایا جاتا ہے بادام ، مونگ پھلی۔خشک خوبانی ، سورج مکھی کے بیج میں پایا جاتا ہے۔یہ ہماری آنکھوں کو مضبوط بناتا ہے۔۔گاجر پالک اور مچھلی کا زیادہ استعمال کریں۔مگر معالج سے مشورہ ضرور کرلیجئے گا۔

آئیے :ہم نظر کے حوالے سے ایک اور بہترین اور مجرب وظیفہ بھی جان لیتے ہیں ۔

قارئین:
ہر فرض نماز کے بعد اول وآخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ آیت کریمہ: فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ

تین مرتبہ پڑھ کر اور دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کے ناخن والے حصہ پر دم کرکے آنکھوں پر پھیرلیا کریں، إن شاء اللہ آپ کی بینائی ٹھیک ہوجائے گی۔آپ نظر کی تکلیف سے نکل جائیں گے ۔

آپ اپنی آنکھوں کی قدر کیجئے انھیں اللہ پاک ک بہت  بڑی نعمت سمجھیں ۔موبائل اور دیگر ایسی چیزوں کا استعمال کم سے کم یا پھر احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیجئے ۔اللہ پاک ہم سب کی نظروں کو باحیابنائے اور ہماری نظروں کو ہمیشہ سلامت رکھے ۔

اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...