نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بالوں کی حفاظت کے وظائف



بالوں  کی حفاظت کے وظائف 

 تحریر ڈاکٹرظہوراحمددانش

 

ایک شخص کے سر پر روزانہ اوسطاً 80 سے 100 بال گرتے ہیں لیکن اگر اس سے زیادہ بال گریں تو یہ تشویشناک ہو سکتا ہے۔ بالوں کے گرنے کی بہت سی وجوہات ہیں جن کا تعلق ہر انسان کی زندگی سے ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ بالوں کا گرنا موسمی عوامل کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں ۔آئیے ہم آپ کو آج  کے مضمون میں بال گرنے سے بچانے کے روحانی علاج بتائیں گے ۔

قارئین :

ہم اگر غور کریں تو انفرادی وجوہات میں جینز، یا صحت سے متعلق عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔ بالوں کے گرنے کی کچھ وجوہات ہمارے قابو سے باہر ہیں اور اس کی بنیادی وجہ جینیاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہارمونل (اینڈروجینک ایلوپیسیا)، جو مردوں میں عام ہے۔

قرآن حفظ کرنے کے آسان طریقے مضمون پڑھنے کے لیے کلک کریں 



زیادہ تر خواتین کو ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے بچے کی پیدائش کے بعد بال گرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین میں بالوں کا گرنا تھائیرائیڈ یا قدرتی ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ادویات یا بیماریوں سے بھی بال گر سکتے ہیں۔ کینسر کے علاج کے دوران کیموتھراپی اور ریڈیو تھراپی کا استعمال سب سے عام ہے۔

کمزور مدافعتی نظام بالوں کے گرنے کی ایک اور وجہ بھی ہو سکتا ہے جسے صرف باقاعدہ علاج سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ کچھ فنگل بیماریاں یا خشکی جیسے مسائل بالوں کا ایک اور مسئلہ ہیں۔ تناؤ ایک اور وجہ ہے جو بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ضدی بچوں کے لیے بہترین وظیفہ جاننے کے لیے کلک کیجئے


لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں  کیوں کہ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایسا روحانی علاج کے اللہ پاک نے چاہاتوآپ خود بالوں کا گِرنا رُکتاہوادیکھیں گے ۔آئیے بڑھتے ہیں بالوں کے گِرنے سے بچانے کے وظائف کی جانب :


 

وظیفہ

بالوں کے گرنے  سے حفاظت کاوظائف:

مریض سات مرتبہ سوۃ الفاتحہ پڑھے اور اس کے ساتھ ساتھ آیت  : وشفاء لما في الصدور سات مرتبہ پڑھ لے  اور ہاتھ پر دم کرکے سرپر پھیرلے اللہ پاک نے چاہاتو بال گِرنا رُک جائیں گے ۔


قارئین:

وظیفہ

آپ بالوں کے گِرنے کے مرض میں مبتلاہیں تو یہ آیات : یخرج من بطونھا شراب مختلف الوانه فیه شفاء للناس۔۔۔۔وننزل من القرآن ماھو شفاء ورحمة  للمؤمنین۔۔۔۔۔۔واذا مرضت فھو یشفین

قل ھو للذین اٰمنوا  ھدي وشفاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سات سات مرتبہ اول آخر درود شریف کے ساتھ پڑھ لیجئے ۔ یہ آیات تیل پر  دم کرلیجئے اور اس تیل کو استعمال کی جئیے ۔ اللہ پاک نے چاہا تو آپ اپنے مرض سے چھٹکاراحاصل کرلیں گے

آمدنی بڑھانے کے طریقے 


قارئین:

سر کے بال جھڑنے کا روحانی علاج باوُضو ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم کے ساتھ سُوْرَۃُ اللَّیْل 41بار پڑھ کر سَرسوں یا ناریل کے تیل کی بوتل پردم کرلیجئے، روزانہ سوتے وقت سر پر اس تیل کی مالش کیجئے۔ کچھ دن مالش کرنے سے اِنْ شَآءَاللہ  سر کے بال جھڑنا بند ہوجائیں گے۔ داڑھی کے بال جھڑتے ہوں تو اس کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔ (ضرورتاً اُسی بوتل میں دوسرا تیل شامل کر لیجئے۔

اولاد نرینہ کا وظیفہ

سبحان اللہ !!!ناظرین و سامعین :مضمون  کے آخر میں ہم کچھ اہم باتیں بتارہے ہیں پوری توجہ سے سن لیجئے ۔


انجیر کے فائدے 

سر میں گنج کے چار علاج (1)روزانہ زَیت (یعنی زیتون شریف کا تیلسر میں ڈال کر گنج کی خوب مالش کیجئے ، اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح بند شُدہ مَسام کُھل جائیں گے اور بال اُگنے لگیں گے مگر یہ عمل بَہُت دِنوں تک جاری رکھنا ہو گا۔ (2)سَر میں پیاز کا رس تیل کی طرح ڈالنے سے جُوؤں کا خاتِمہ ہو جاتا ہے نیز بیماری سے جوبال جَھڑ چکے ہوتے ہیں دوبارہ اُگ جاتے ہیں۔ (اس سے سر میں بدبوہو جائیگی ، اس صورت میں مسجِد کا داخِلہ حرام رہے گالہٰذا اچّھی طرح سر دھو کر بد بو ختم کر کے مسجِد میں حاضِر ہوں) (3) داڑھی یا سر کے بال جھڑتے ہوں یا گنج ہو تو آٹھ چمچ زیتون کے گرم کئے ہوئے تیل میں ایک چمچہ اصلی شہد اور ایک چمچہ باریک پسی ہوئی دار چینی ملالیں پھر جہاں کے بال جھڑتے ہوں وہاں خوب مَسلیں پھر اندازاً پانچ مِنَٹ کے بعد دھولیں یا نہالیں۔ بچاہواتیل دوبارہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اِنْ شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 12دن میں فائدہ نظر آجائے گا ، مگر تاحُصولِ شِفا یہ عمل جاری رکھئے۔ (4)کلونجی پیس کر مہندی میں ملا کر سر میں لگانے سے سر کے بال جھڑنا بند ہوجاتے ہیں۔ 

اللہ پاک ہمیں تمام امراض سے محفوظ فرمائے آمین

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...