نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اولاد نرینہ کے لیے وظیفہ



اولاد نرینہ   کے لیے وظیفہ

اولاد کی خواہش کس کو نہیں ہوتی ۔فطرت نے ایک عجب رشتہ رکھاہے جس میں بہت ہی مٹھاس ،اپنائیت اور انسیت ہے ۔اگر آپ بھی بیٹے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ تحریرمکمل پڑھ لیجئے۔اللہ پاک نے چاہا تو اس پرعمل کی برکت سے آپکا دامن ہرابھراہوجائے گا۔

بچوں کو بہادر بنائیں 

قارئین :

آئیے ہم آج کی تحریرمیں اس وظیفے کی بارے میں جانتے ہیں جس کی برکت سے نہ جانے کتنوں کو اللہ پاک نے بیٹے کی دولت سے نوازا۔آپ کے دل میں بھی ایسی خواہش  مچلتی ہے ۔توپھر پوری توجہ سے ساتھ یہ تحریر پڑھ لیجئے اور اس پر عمل کیجئے ۔

اولاد نرینہ کے حصول کے لیے اوّل و آخر درودِ پاک پڑھ کر روزانہ ’یَا اَوّلُ‘ کا سو (100) بار ورد کریں۔ یہ وظیفہ حسبِ ضرورت 11 دن، 40 دن یا اس سے بھی زائد عرصہ جاری رکھیں۔ ان شاءاللہ اولادِ نرینہ کی نعمت ملے گی۔

قارئین:

جو میاں بیوی بیٹے کی خواہش رکھتے ہیں ۔وہ اول آخردرود شریف کے ساتھ یہ 33مرتبہ یہ پڑھیں ۔ رَبِّ لاَ تَذَرْنِیْ فَرْدًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ۔اللہ پاک نے چاہا تو انھیں صحت مند خوبصورت بیٹا عطاکیاجائے گا۔توپھر دیر کس بات کی آج ہی سے یہ وظیفہ اپنے معمولات میں شامل کرلیجئے ۔

کدو کے طبی فائدے

قارئین:

اولاد بھی کتنی پیاری دولت ہے ۔اس کی قدر تو وہی بتاسکتاہے جس کے پاس یہ نعمت نہیں ۔آپکی اولاد ہے تو اس کی قدر کریں ۔جن کے ہاں اولاد نہیں وہ اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہرگز نہ ہوں ۔بلکہ اُٹھیں اور ہمت کریں ۔

درود شریف رات کو سوتے وقت 111 مرتبہ پڑھیں. میاں بھی پڑھے اور بیوی بھی پڑھے.اور ایک گلاس دودھ کا لیں اور اس پر دم کر کے میاں بھی پئیے اور بیوی بھی پئیے. اور پھر اگر حمل ٹھہر جاتا ہے. تو ابتدائی چالیس دن کے اندر یہ عمل روز کرنا ہے.یہ بھی ساتھ عمل کریں. اس سے یہ ہو گا کہ اولاد نہیں ہو رہی تو بھی فائدہ ہو گا اور اگر نرینہ اولاد چاہئیے اس میں بھی فائدہ ہو گا.

جب پتہ چل جائے کہ  خاتون امید سے ہیں تواس کے بعد چالیس دن مستقل یہ عمل لازمی کرنا ہے۔ آپ یہ نیت کر لیں. کہ ” اے اللہ تو نے اس حمل سے جو مجھے اولاد دی میں اس کا نام محمد رکھوں گا ۔اللہ کریم اس نام کی لاج بھی رکھے گا اور آپ کو چاند سا بیٹاعطافرمادے گا۔وہ کریم ہے رحمن ہے رحیم ہے ۔اپنے بندوں کی دستک آواز التجاسننے والاہے ۔

آپ نے تو جان لیا یہ وظیفہ مگر جس کو معلوم نہیں تو اس کو بھی یہ تحریر  شئیر کردیجئے اس کا بھی بھلاہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصرہو۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...