نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی دنیا







مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی دنیا

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)

کسان کی زندگی ہمیشہ مٹی، پانی، بارش اور دھوپ کے رحم و کرم پر رہی ہے۔ہزاروں برس سے کھیتی کا ہر عمل ہاتھ اور آنکھ کی محنت سے جڑا ہوا تھا۔لیکن اب ایک نیا دور شروع ہو چکا ہےایسا دور جہاں بیج دیکھنے والی آنکھ انسان کی نہیں،ڈرون کی ہے۔مٹی کا مزاج بتانے والا ہاتھ کسان کا نہیں،مصنوعی ذہانت کا ہے۔زمین آج بھی سچ بولتی ہے،مگر اس سچ تک پہنچنے والے راستے بدل گئے ہیں۔یہی وہ مقام ہے جہاں کاشتکار، مٹی اور مشین کی مثلث عجیب مگر حیرت انگیز ہم آہنگی کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مصنوعی ذہانت نے زراعت کو اندازے سے نکال کراعداد و شمار، سینسرز، ڈرون اور سیٹلائٹس کی دنیا میں داخل کر دیا ہے۔AI اب مٹی کے راز آنکھ جھپکتے بتا دیتا ہے۔آئیے اس کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔نمی کتنی ہے،کس غذائی عنصر کی کمی ہے،فصل کی جڑ کتنی صحت مند ہے،کہاں کھاد کم یا زیادہ لگ رہی ہے،کب پانی دینا ضروری ہے،FAO کی 2023 کی رپورٹ کے مطابقAI-assisted analysis سے پیداوار میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ممکن ہے۔
یہ وہ انقلاب ہے جو پہلے صدیوں میں بھی نہیں آیا۔


قارئین:

اب کسان کو بارش کا اندازہ آسمان دیکھ کر نہیں لگانا پڑتا۔AI ہیٹ ویو، خشک سالی، ٹھنڈ اور بارش کی ہفتوں پہلے 85 تا 90 فیصد درست پیشگوئی فراہم کر دیتا ہے۔یہ وہ نعمت ہے جو فصل اور نقصان کے درمیان فرق پیدا کرتی ہے۔

قارئین :ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ فصل کی بیماریوں کی شناخت  کا ہونا بھی کسان کے لیے ناگزیز ہے ۔اب وہ ان چیزوں کو بھی بہت مہارت سے جانتا اور جانچتاہے ۔اب جدید دور کا کساکیا کرے گا۔وہ پتے کی تصویر کھینچیں گا۔AI بتا دے گا۔بیماری کا نام،وجہ،علاج،اسپرے کی درست مقدار،اس کی درستگی 95 فیصد تک ہے۔جنوبی بھارت میں اسی ٹیکنالوجی نے Onion Blight کو10 لاکھ ٹن پیاز برباد ہونے سے بچایا گیاہے جس کو باقاعدہ ریپورٹ کیاگیاہے ۔

قارئین :اب حالات تو یکسر بدل گئے ہیں اب تو آدھی محنت، دوگنی پیداوار کا زمانہ آچکاہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کی فزیکل مداخلت کم سے کم ہوتی چلی جارہی ہے ۔آئیے اس بات کو بھی ہم آپکو آسان انداز میں سمجھاتے ہیں ۔اب آپ نے دیکھا ہوگاکہ AI ٹریکٹر ہل بھی چلاتے ہیں،بیج بھی بوتے ہیں اورکھاد بھی درست جگہ پر ڈالتے ہیں۔کسان کا وقت کم اور کارکردگی زیادہ ہو جاتی ہے۔یوں محنت اور سائنس مل کر نئی کہانی لکھتے ہیں۔

قارئین :اس دور کے کسان کے لیے جہاں فزکل اپیرینس کم ہوئی ہے وہاں اس کی جیب پر جو بار تھا وہ بھی کم ہواہے ۔اب ہویہ رہاہے کہ کاشت پر خرچ کم، منافع زیادہ ہورہاہے ۔اسی طرح اسمارٹ سینچائی سے پانی 40 فیصد کم استعمال ہوتا ہے۔Precision Farming کھاد اور اسپرے 30 فیصد کم کر دیتا ہے۔دنیا بھر میں جہاں AI استعمال ہو رہی ہے
وہاں کسان کی آمدن میں 25 تا 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

قارئین: پہلے کاشتکاری کے بعد کاشتکار اس الجھنے اور پریشانی میں ہوتاتھا کہ اب منڈی تک رسائی کیسے ہو۔اب یہ مسئلہ بھی مسئلہ نہیں رہا۔اب ایسی ایپ ہیں جو یہ کام بھی آسان سے آسان تربنادیتی ہیں ۔جیسے ایسی ایپ ہیں ۔جو یہ بتادیتی ہیں مثلالاہور میں گندم کی قیمت کیا ہے۔کراچی میں پیاز کا ریٹ کیا چل رہا ہے۔کون سی فصل اگلے سیزن میں منافع دے گی

یہ معلومات پہلے صرف بڑے زمینداروں کو ملتی تھیں۔۔اب چھوٹا کسان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

قارئین :یہ تو سب اچھا اچھا تھا۔لیکن چیز کا مثبت پہلو بھی ہوتاہے اور منفی پہلو بھی ہوتاہے ۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے قارئین کے لیے دونوں ہی پہلو سامنے رکھیں ۔آئیے مصنوعی ذہانت کی ڈارک سائیڈ بھی جان لیجئے ۔AI مشینری اور سینسر مہنگے۔غلط ڈیٹا سے فصلیں برباد ہو سکتی ہیں۔بڑی عالمی Agro-Tech کمپنیاںکسانوں کا ڈیٹا استعمال کر کے مارکیٹ پر قبضہ کر سکتی ہیں۔یہ پہلو کسانوں کو محتاط ہونے کی دعوت دیتا ہے۔امید ہے کہ کچھ باتیں سمجھ آگئی ہوں گیں اور اب آپ ہوشیار بھی ہوگئے ہوں گے ۔

قارئین :بات اب ختم نہیں ہوئی کسان بھائیوں اور زمیندار بھائیوں سے کچھ مزید باتیں کرنا باقی ہیں۔ایک بہت بڑاسانحہ ہے کہ لوگ کاشتکاری کرنے کو ان پڑھوں کا پروفیشن سمجھتے ہیں جو کہ سراسر غلط تاثرہے ۔نوجوان تو اب زراعت کو پرانی پیشہ نہیں سمجھتے،بلکہ ایک جدید سائنسی فیلڈ کے طور پر دیکھنے لگے ہیں۔ڈرون چلانا اور ڈیٹا پڑھنانئے دیہاتی ہنر بن چکے ہیں۔

قارئین :جس تیزی سے مصنوعی ذہانت نے میدان مارلیاہے ۔عقل مندی اسی میں ہے کہ ہم ذراعت کے پیشہ میں ممکنہ روزگار کے مواقع تلاش کریں ۔یہ کوئی انوکھی بات نہیں بلکہ یہ سب قرین قیاس کے عین مطابق ہے ۔مصنوعی ذہانت کی  ڈیجٹل ورلڈ  میں یہ سب ممکن ہوچکاہے ۔آئیے ہم آپ کے سامنے کچھ مثالیں رکھتے ہیں ۔

  • Drone Operators
  • Agri Analysts
  • Smart Irrigation Experts
  • Soil Mapping Technicians

یہ زراعت کو نوجوانوں کے لیےاک نئی امید بنا رہی ہے۔اوراگر تربیت نہ ہوتو ٹیکنالوجی امیر و غریب کسانوں میں بڑا فرق پیدا کر سکتی ہے۔علم کے بغیر ٹیکنالوجی سہولت نہیں، زنجیر بن جاتی ہے۔جی کچھ سمجھ آیا۔جی جی ایساہی ہے ۔آپ ذرا اس فیلڈ کو سمجھنے کی کوشش تو کریں

قارئین: کسان کی زمین، پیداوار، پانی اور مٹی کا ڈیٹااگر کمپنیوں کے پاس ہو تویہ مستقبل میں معاشی تسلط کی نئی شکل بن سکتا ہے۔وہ ایسے کہ  جینیاتی کھیل (Bio-Engineering) کا ایک میدان سج سکتاہے ۔ایسی بیج تیار کر سکتی ہے جومخصوص کمپنی کے بغیر اگ ہی نہ سکیں ۔کسان کو ہمیشہ بیرونی کمپنیوں کا محتاج بنا دیں۔یہ خطرہ پوری دنیا میں بحث کا مرکزی موضوع ہے۔

اسی طرح  جعلی ایپس اور غلط رہنمائی AI کے نام پر بے شمار ایپس غلط پیشگوئیاں کر کے کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔یہ بھی ایک قابل تشویش امر ہے۔اب نالج کے اس ہجوم میں درست و غلط کا ہنر سیکھنا لازم ہوچکاہے ۔ایک پہلو یہ بھی ہے کہ روبوٹک فارمنگ سے کئی مزدوروں کی نوکریاں ختم کر سکتی ہے،جس کے سماجی اثرات گہرے ہوں گے۔

قارئین :اب ہم یہ جانتے ہیں کہ وہ  کون سے ٹولز کسانوں کے لیے مفید ہیں؟

1.     Plantixبیماریوں کی تصویر سے شناخت

2.     Cropping AIفصل کا مکمل ڈیٹا

3.     One Soilسیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی

4.     John Deere AI Farmسمارٹ مشینری

5.     IBM Watson Agricultureموسم + پیداوار تجزیہ

یہ تو تھے بین الاقوامی پلیٹ فارمز اب پاکستانی پلیٹ فرام کی بات کرتے ہیں ۔

1.     BaKhabar Kissan App (Govt. of Pakistan)

2.     Telenor Khushal Zamindar

3.     Pakistan Meteorological Department App

4.     Agri Smart Sensors

5.     جدید آلات کی بکنگ کا پلیٹ فارم شامل ہیں یہ بھی کسان اور زمینداروں کے کام کو آسان بناسکتے ہیں

قارئین:

زمین کا اصول کبھی نہیں بدلا۔جو بیج ڈالو گے، وہی کاٹو گے۔مصنوعی ذہانت صرف راستہ دکھاتی ہے،محنت، تجربہ اور حکمت
ابھی تک صرف انسان کے پاس ہے۔کاشتکار کو چاہیے کہ ٹیکنالوجی سے فائدہ بھی اٹھائےاور اس کے فریب سے بچنے کے لیےعلم، احتیاط اور مشاہدے کو اپنا ساتھی بھی بنائے۔زمین انسان کی محنت مانگتی ہے،مشین نہیں۔AI مددگار ہے
فیصلہ آج بھی کسان کے ہاتھ میں ہے۔اللہ کی زمین کے خزانوں سے فائدہ اُٹھانے والوں کو اس کریم کا شکر بھی  اداکرناچاہیے تاکہ کریم ورحمن رب کی نعمتیں زیادہ سے زیادہ اور آسان سے آسان طریقوں سے میسر آسکیں ۔

قارئین:مصنوعی ذہانت پر ہمارے مضامین بہت عرق ریزی اور کئی دنوں کے مطالعہ کا نچوڑ ہوتے ہیں اس کے پیچھے صرف یہ نیت کارفرماہوتی ہے کہ ہم آپ کے لیے آسانیاں پیداکرسکیں۔ہماری کوشش آپ کے لیے مددگار ثابت ہوتو ہماری مغفرت کی دعاضرور کردیجئے گا۔

 

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...