نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کدو(لوکی) کے بہترین فوائد

HAMMARIWEB


کدو(لوکی) کے بہترین فوائد

السلام علیکم ورحمۃ اللہ !!

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ !!

عبید کیسے ہو؟

کرم رب کا ۔یار کیا پروگرام ہے ۔ہوٹلنگ کا۔اتوار کو KFCیا میکڈونلڈ چلتے ہیں ۔

چل ٹھیک ہے ۔زبردست یار!!

قارئین :یہ رسمی دوستوں کی گفتگو ہے ۔جو میں اور آپ بھی کررہے ہوتے ہیں ۔جب سے صنعتی انقلاب آیاہے انسان مصنوعات اور مصنوعی چیزوں کی طرف اس قدرت مائل ہوگیاہے کہ یہ فطرتی چیزوں سے دور ہوتاچلاجارہاہے ۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر گلی میں اسپتال و کلینک نت نئی بیماریاں اور ان میں الجھا ہواانسان ۔مگر ابھی بھی اس کو بات سمجھ نہیں آرہی ۔

میرے بزرگوں میں ایک بزرگوں جنھوں نے 115سال عمر پائی ۔آخری وقت تک ان کے اعصاب بھی سلامت تھے اور وہ چل بھی سکتے تھے ۔اس کے پیچھے پوری سائنس ہے کہ وہ آج کے برگر ممی ڈیڈی نظام میں پیدا نہیں ہوئے تھے ۔بلکہ انھوں نے فطری اور قدرتی نظام دیکھا اسی کو قبول کیا اور اسی میں زندگی بسر کی ۔

بچوں کو بہادر بنائیں ۔

جبکہ ہمارا حال تو یہ ہے کہ 30 سال کی عمر میں آہ او ای کی آوازیں گھوڑوں گھٹوں سے آنا شروع ہوجاتی ہیں ۔بات طویل ہوجائے گی ۔آئیے آج ہم کدو کے بارے میں بتاتے ہیں کہ کدو اللہ پاک کی کتنی بڑی نعمت ہے اور ہمارے لیے کتنا مفید ہے ۔

’’کدّوشریف‘‘ (pumpkin)جسے لوکی بھی کہا جاتا ہے، ایک معروف سبزی ہے،یہ اللہ پاک کے پیارے نبی  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بہت پسند تھا۔

 (ابن ماجہ،ج4،ص27،حدیث:3302)

طلبا میٹرک کے بعد کیا کریں مضمون پڑھیں

اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے شوق سے تناول  فرمایا۔

(بخاری،ج3،ص537،حدیث:5435)

اور اسے ہانڈیوں میں ڈالنے کی ترغیب دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:جب ہانڈی پکاؤ تو اُس میں کدّوزیادہ ڈال لیا کرو کہ یہ غمگین دل کو مضبوط کرتا ہے۔ غذائیت کے اعتبار سے یہ توانائی بخش سبزی ہے۔ چند فوائد پیشِ خدمت ہیں:

(1)ہلکی آنچ پر پکائے ہوئے کدّوکے سالن میں فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن اے ،وٹامن بی اور معدنی وروغنی نمکیات وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

نظر کی کمزوری کا بہترین علاج

(2)کدّو معدے کی تیزابیت اور جلن میں بہت مفید ہے۔

(3)دائمی قبض، گرم طبیعت اور محنت ومشقت کرنے والے افراد کے لیے کدّواور چنے کی دال کا پکوان قُوّت بخش غذا ہے۔

(4)کدّوحافظہ تیز کرتا اور ہرقسم کے دِماغی ورم(سُوجن) کو دُور کرتا ہے۔

(5)کدّوکا گُودا بچھو کے ڈَنگ پر لیپ کرنے اور اس کا رس مریض کو پلانے سے زہر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔

(6)کدّو کا گُودا باریک پیس کر پیشانی پر لیپنے سے سرکا درد جاتا رہتا ہے۔

(7)کدّو کو گلا کر اس کے ٹکڑے پابندی کے ساتھ کھانا جگر کے مرض میں مفید ہے۔

 (8)کدّوکا پانی پینا پیشاب کی بندش اور جلن میں مفید ہے۔(فیضانِ طب نبوی، ص260،پھولوں، پھلوں اور سبزیوں سے علاج، 

ص383)

کدو کے عجب فوائد:

ہمارے روز مرہ کے کھانے کی چیز ہے۔ اور یہ قدرت کا ہم انسانوں پر احسان عظیم ہے کہ ہمیں سبزی جیسی نعمت عطا کی ہے۔

قارئین :

آپ اپنے گھروں میں سبزیاں ،پھل اور دیسی ہانڈی اور طرز زندگی اپنا کرتو دیکھیں آپکو خود اندازہ ہوجائے گا۔کدو شریف  قدرت کا ایک بہترین عطیہ ہے آپ اس نعمت سے فائدہ اُٹھائیں ۔اپنے گھر کے کھانوں میں کدوکو رائج کریں ۔خود بھی صحت و تندرستی کی برکتیں پائیں اور اپنی فیملی کو بھی اس  سبزی سے محظوظ ہونے کے مواقع فراہم کریں ۔میں بحثیت معالج اس کی بہت برکتیں پائیں ہیں ۔آپ کیوں محروم رہیں ۔آپ بھی کدو شریف  کو اپنے کھانوں کی زینت بنائیں ۔اللہ ہم سب کو صحت سے بہرہ مند فرمائے ۔

نوٹ:

آپ ہم سے  طبی مشوروں کے لیے ان نمبر03462914283/اس وٹس ایپ 03112268353پر رابطہ کرسکتے ہیں

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...