نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

انجیر کے فوائد


 

DAILY JANG

 

انجیر کے فوائد

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(DHMS,RHMP)

میں صحت مند رہنا چاہتاہوں یہ میری خواہش ہے لیکن سوال یہ ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق میں زندگی بھی گزاررہاہوں یا نہیں اپنی زندگی میں وہ غذائیں استعمال کررہاہوں جن کا غذااور غذائیت سے تعلق ہے ؟اگر نہیں توپھر آپکا اور میرا صحت کی فقط خواہش رکھنا ایک خواب ہے بس وہ خواب جس کی تعبیر نہیں ۔ہمیں  صحت کے اصولوں کے مطابق اپنے شب و روز بسر کرنے ہوں گے ۔

قارئین :
اس مضمون میں ہم آپ کو قدرت کا عظیم عطیہ اور بہت ہی پیاری نعمت  کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس  میں آپ کے لیے پوشیدہ ہیں صحت و تندرستی کے حوالے سے بہت سے فوائد ۔جی ہاں ۔آپ نے انجیر کا نام تو سناہوگا۔ممکن ہے کھایابھی ہو۔لیکن کبھی سوچا کہ اللہ پاک نے اس میں آپ کے لیے کتنے فوائد رکھے ہیں ؟ہم بتانے جارہے ہیں انجیر کے فوائد ۔آپ پوری توجہ کے ساتھ یہ مضمون پڑھیں ۔یہ فوائد ہم نے مستند اور بہترین کتب سے جمع کئے ہیں ۔آئیے انجیر کے فوائد پڑھتے ہیں ۔

اولاد نرینہ کا وظیفہ 

    (1)امام ذہبی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:اَنجیر میں دیگر تمام پھلوں کے مقابلہ میں بہتر غِذائیت ہے۔(2)اَنجیربواسیر کوختم کر دیتا اور جوڑوں کے دَرد کیلئے مفید ہے(3) اَنجیر نہار منہ کھانے کے عجیب و غریب فوائد ہیں

(4) خشک انجیر سخت ہوں تو اُن کو کم و بیش 25 مِنَٹ پانی میں بِھگو دیجئے اور دھو کر چھاؤں میں سکھا دیجئے اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّنرم ہو جائیں گے۔ سبزیاں ، پھل، خشک میوے وغیرہ ممکنہ صورت میں دھو کر ہی استِعمال کئے جائیں تا کہ جراثیم کُش اَدوِیہ کا اثر دُھل جائے(5) اگر خُونی بواسیر ہو تو پانچ عدد اَنجیر ٹکڑے کرکے پاؤ بھر دودھ میں اُبال کر ٹھنڈا کر کے روزانہ سونے سے پہلے کھا لیجئے ۔ اِن شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ تھوڑے ہی دِنوں میں خون بند ہو جائیگا ۔ یہ عمل مستقل جاری رکھیں تو بَہُت اچھا ہے(6) خشک بواسیر کے سبب بَہُت درد ہوتو پانی میں ایک چَمَّچ شہد ملا کر اس کے ساتھ نَہار منہ یعنی ناشتہ سے قبل اور اگر روزہ ہو تو افطار میں خالی پیٹ پانچ عدد اَنجیر روزانہ کھایئے

ہنسنا منع ہے ۔مضمون تو پڑھ لیں 

(7) تازہ اَنجیر کا رَس نچوڑ کر مَسّوں کو لگایا جائے تو مسّے جھڑ جانے کی امّید ہے(8) جن کو بواسیر کی تکلیف کم مگر بد ہَضمی زیادہ ہو وہ ہر کھانے سے قبل تین عدد اَنجیر کھا لیں(9) جن کے پیٹ میں بوجھ ہو جاتا ہو وہ ہر بار کھانا کھانے کے بعد تین عدد اَنجیر کھالیں(10)اَنجیر موٹے پیٹ کو چھوٹا کرتا اور موٹاپادُور کرتا ہے(11) کَمَرکے درد والے روزانہ سات عدد اَنجیر کھا لیا کریں(12)جس کو قبض رہتا ہو وہ روزانہ نَہار منہ5 عدد اَنجیر کھا لیجئے(13) اَنجیر کھانے سے حیض کے خون میں اِضافہ اور دُودھ میں زیادَتی ہو تی ہے(14) اَنجیر میں کھانسی اور دَمے کا علاج ہے(15) اَنجیر چہرے کا رنگ نِکھارنے کیلئے مفید ہے(16) اَنجیر پُرانی بلغمی کھانسی کیلئے نَفْع بَخش ہے(17)اَنجیر بلغم کو پتلا کر کے ہی نکال دیتا ہے (18)اَنجیر پیاس بجھاتا ہے(19) اَنجیر کا گُودا بخار کے دَوران مریض کے منہ کو خشک نہیں ہونے دیتا(20) مَیتھی کے بیج اور اَنجیر پانی میں پکا کر خوب گاڑھا کر کے اس میں شہد ملا کر کھانے سے کھانسی کی شِدّت میں راحَت ہوتی ہے(21) اَنجیر گُردہ اور مَثانہ (یعنی پیشاب کی تھیلی) کی سوزِش کیلئے مفید ہے۔

(22) سفیداَنجیر سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ یہ گُردہ، مَثانہ اور پِتّے کی پتھری کو حل کر کے نکال دیتا ہے(23)اگر کسی کے گُردے فیل ہوں اور وہ طویل مدّت تک اَنجیر استِعمال کرے تو بِفَضلہ تعالیٰ اُس کو صحت مل سکتی ہے(24)اَنجیر پیٹ کی رِیح کو باہر نکالتا ہے(25) انجیر اور بادام ملا کر کھائیں تو پیٹ کی اکثر بیماریاں دُوربھاگتی ہیں(26) اَنجیر حَلق کی سوزِش ،سینہ کے بوجھ اور پھیپھڑوں کی سُوجن میں فائدہ کرتا ہے(27) اَنجیر جِگر او ر تِلّی کو صاف کرتا ہے(28) اَنجیر جِگر او ر پِتّے کے سُدّے یعنی گندی گانٹھوں کو نکالتا ہے

(29) اَنجیر چھاتی کی پُرانی سوزِش کیلئے نفع بخش ہے(30)اَنجیر کو جوش دیئے ہوئے پانی کے غَرارے کرنے سے مسوڑوں اور گلے کی سوزِش کم ہوتی ہے(31) خشک اَنجیر کو جَلا کر اُس کی راکھ سے منجن کرنے سے دانت کا مَیل اور دَھبّے دُور ہوتے ہیں (32)جَو شریف کی روٹی اور اَنجیر مِلا کر کھانا مُتَعَدَّددِماغی اَمراض کا علاج ہے(33)اَنجیر بلڈ پریشر (B.P.) اور کولیسٹرول (CHOLESTROL) کے مریض کیلئے مفید ہے۔

سبحان اللہ !!

جی قارئین :ہیں نا انجیر کے بہت سے فائدے ۔توپھر دیر کس بات کی اپنی زندگی میں معقول اور مناسب انداز میں اس کا خود بھی استعمال کریں اور اپنے پیاروں کو بھی قدرت کی عطاکردہ نعمت کے استعمال کا ذہن دیں ۔اللہ کریم ہمیں  صحت و سلامتی عطافرمائے ۔ہماری کوشش آپ کے فائدہ مند ثابت ہوتو ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے گا۔کیونکہ یہ مضامین خالصتا اللہ پاک کی رضا اور آپ کی بھلائی اور بہتری کی نیت سے تحریر کرتاہوں ۔اس ایک مضمون کے پیچھے کئی کتب کا مطالعہ ،مشاہدہ اور کئی دنوں کی محنت ہوتی ہے ۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

نوٹ:آپ ہم سے طبی مشوروں ،کیرئیر کونسلنگ ،آن لائن مختلف کورسسز کے لیے بھی باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں ۔

رابطہ نمبر:03462914283/وٹس ایپ:03112268353 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...