نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ضدی بچوں کے لیے وظائف

مکالمہ


وظائف :ضدی بچوں کے لیے وظائف 

ضدی بچوں کے لیے وظائف

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

اکثر والدین کہتے ہیں کہ ہمارا بچہ بہت ضدی ہو گیا ہے،  بات نہیں مانتا، بد تمیزی کرتا ہے

، اپنی من مانی کرتا ہے وغیرہ۔ یاد رہے! بچے کا ضدی ہونا کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ جس کا حل ممکن نہ ہو۔

 کیونکہ یہ کوئی پیدائشی بیماری نہیں کہ بچے پیدا ہوتے ہی ضدی ہوں، بلکہ ان کے ضدی ہونے کی کئی وجوہات ہیں

۔ بچوں کی تربیت چونکہ کسی مہارت سے کم نہیں لہٰذا والدین پر لازم ہے کہ ان تمام عوامل پر گہری نظر رکھیں

 جو بچے کو ضدی بناتے ہیں۔ چنانچہ والدین کی خیر خواہی کی نیت  ہم بتانے جارہے ہیں آپ کو بہترین وظائف ۔۔۔۔۔۔توپھر یہ مضمون سوئچ نہ کیجئے بلکہ مکمل  پڑھیں 

نظر کمزور کا علاج

urdu news

آپ والدین سے کچھ ضروری باتیں کرلیں پھر ہم آپکو بتائیں گے وظائف بھی !!!

آپ والدین سے کچھ ضروری باتیں کرلیں پھر ہم آپکو بتائیں گے وظائف بھی !!!

بچے اگر ضِد، شرارتیں ، چھیڑ خانیاں اور  مىٹھى مىٹھی باتىں نہ  کریں اور نہ ہی  بات بات پر رُوٹھیں تو  پھر اُن کے  بچے ہونے  کا لُطف نہىں آئے گا ۔  بچہ اگر مونگا مونگا (یعنی خاموش خاموشہو کر گھر کے کسی کونے میں بیٹھا رہے تو پھر گھر والے سوچیں گے کہ شاید اسے نظر لگ گئی ہے یا کسی جِن نے پکڑ لیا ہے اور اَثرات ہو گئے ہیں اس لیے ہمارا بچہ نہ بولتا ہے اور نہ بھاگتا ہے ۔  بچوں میں اِس طرح کی صِفات  ہوتی  ہیں البتہ کسی میں کم اور کسی میں زیادہ پائی جاتی  ہیں ۔  بچوں  کی بعض ضِدیں بے ضَرر(یعنی کسی نقصان کے بغیرہوتی ہیں انہیں پورا کر  دیا جائے مگر ان کی ہر ضِد کو پورا نہ کیا جائے کیونکہ اگر والدین  ان کی  ہر ضِد پوری کریں گے  تو وہ اس کے  عادى ہو جائیں گے اور ان کا یہ ذِہن بن جائے گا کہ اگر ہم شرافت سے بولتے ہیں تو ہمارا کام نہیں ہوتا اور اگر ہم  یُوں یُوں کرتے ہیں تو ہمارا کام ہو جاتا ہے ۔  بچے اگر غیر واجبی ضِد کریں تو اُن پر  اَوّل و آخر دُرُود شریف کے ساتھ سُورَۃُ الفلق اور سُورَۃُ النَّاس ایک ایک بار پڑھ کر روزانہ  دَم کر دیا  جائے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ   اُن کی غیر واجبی ضِد کرنے کی عادت نکل جائے گی ۔

بچوں کو بہادر بنائیں 

 وظائف 

ظائف :ضدی بچوں کے لیے وظائف 

آئیے اب ہم ضدی بچوں کا روحانی علاج بھی جان لیتے ہیں ۔

شام کے وقت بچے کو گھر سے باہر نہ نکالیں، نظر بد سے حفاظت کے لیے معوذتین (سورہٴ ناس وفلق) پڑھ کر دم کردیا کریں اور سورہٴ قلم کی آخری دو آیات پڑھ لیں ۔


وَ اِنْ یَّكَادُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَیُزْلِقُوْنَكَ بِاَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّهٗ لَمَجْنُوْنٌۘ(۵۱) وَ مَا هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ۠(۵۲)

ترجمہ کنزالایمان :اور ضرور کافر تو ایسے معلوم ہوتے ہیں کہ گویا اپنی بدنظرلگا کرتمہیں گرادیں گےجب قرآن سنتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ضرور عقل سے دور ہیں اور وہ تو نہیں مگر نصیحت سارے جہان کے لیے

قارئین :

سات سرخ مرچ پر ایک ایک مرتبہ پڑھ کر بچے کے پورے جسم (سر تا پیر) پر پھیر کر اسے جلادیں،

 ان شاء اللہ نظر بد دور ہوجائے گی اور بچہ جو ضد کررہاہے اس سے بھی بازآجائے گا۔

پانچ سے محبت پانچ سے غفلت


وظائف 


آپ خود واضح فرق محسوس کریں گے ۔آپ آج ہی یہ عمل کیجئے ۔

ضدی بچے کے لیے  اس دعا  کے پڑھنے کا اہتمام کریں:

 وَخَشَعَتِ الْأَصْواتُ لِلرَّحْمنِ فَلا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسا

آپ روزانہ یہ دعاپڑھیں اور بچے پر دم کردیں اللہ پاک نے چاہاتو بچہ اپنی ضد چھوڑ بھی دے گا اور آپکی بات سنے گا بھی ۔پورے اخلاص کے ساتھ یہ دعاپڑھتے رہیں ضرور آپ اس کی برکتیں پائیں گے ۔

درس نظامی کا اسکوپ

قارئین:

بچوں کو ضد پر ماریں نہیں بلکہ ضد کی وجوہات جاننے کی کوشش کریں آپ کی مار سے بچہ مزید ضدی اور ڈھیٹ ہوجائے گاجو بالکل بھی ٹھیک نہیں ۔آپ اپنے معمولات میں یہ دعابھی شامل کرلیجئے ۔

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرَّیَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا

اللہ کریم نے چاہا تو اپنے بچوں کو تابعدار اور فرمانبردار پائیں گے ۔اخلاص کے ساتھ گِڑگڑاکر اپنے کریم رب سے اپنے بچے کے لیے آپ دعاکیجئے ۔والدین کی دعائیں اولاد کے لیے بہت مقبول ہیں ۔

ایم فل اور پی ایچ ڈی کا مقالہ

اب آپ  پریشان ہونا چھوڑیں اور دوسروں کے سامنے اپنے بچوں کے بارے میں شکوہ بھی نہ کریں ۔بلکہ پوری طاقت اور یکسوئی کے ساتھ جو وظائف ہم نے بتائے ان پر عمل شروع کردیجئے ۔اللہ کریم آپ کو ضرور اس کی برکتیں عطافرمائے گا۔اپنی زندگی میں بہتری پائیں تو فیڈ بیک کے طورپر کامنٹ باکس میں ضرور بتائیے گا۔اللہ نگہبان

ایم فل میں داخلہ کیسے ہوگا:

https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/09/blog-post_11.html

نوٹ:ہم کروانے جارہے ہیں بہت ہی زبردست کورس۔جس سے آپ  بہترین روزگار حاصل کرسکیں گے ۔توپھر دیر کس بات کی ۔آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ان نمبرز پر۔

رابطہ نمبر:03462914283/وٹس ایپ:03112268353 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...

مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی دنیا

مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی دنیا تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) کسان کی زندگی ہمیشہ مٹی، پانی، بارش اور دھوپ کے رحم و کرم پر رہی ہے۔ہزاروں برس سے کھیتی کا ہر عمل ہاتھ اور آنکھ کی محنت سے جڑا ہوا تھا۔لیکن اب ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے — ایسا دور جہاں بیج دیکھنے والی آنکھ انسان کی نہیں،ڈرون کی ہے۔مٹی کا مزاج بتانے والا ہاتھ کسان کا نہیں،مصنوعی ذہانت کا ہے۔زمین آج بھی سچ بولتی ہے،مگر اس سچ تک پہنچنے والے راستے بدل گئے ہیں۔یہی وہ مقام ہے جہاں کاشتکار، مٹی اور مشین کی مثلث عجیب مگر حیرت انگیز ہم آہنگی کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت نے زراعت کو اندازے سے نکال کراعداد و شمار، سینسرز، ڈرون اور سیٹلائٹس کی دنیا میں داخل کر دیا ہے۔ AI اب مٹی کے راز آنکھ جھپکتے بتا دیتا ہے۔آئیے اس کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔نمی کتنی ہے،کس غذائی عنصر کی کمی ہے،فصل کی جڑ کتنی صحت مند ہے،کہاں کھاد کم یا زیادہ لگ رہی ہے،کب پانی دینا ضروری ہے، FAO کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق AI-assisted analysis سے پیداوار میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ممکن ہے۔ یہ وہ انقلاب ہے جو پہلے صدیوں میں ب...