بچے اور صحت تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش بچے گھر کی رونق ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی بچہ بیمار ہوجائے تو والدین بے چین ہوجاتے ہیں ۔پریشان ہوجاتے ہیں ۔ظاہر ہے والدین اور اولاد کا تعلق ہی کچھ ایساہے ۔لیکن یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ والدین صحت اور حفظان صحت کے حوالے سے کتنی awareness رکھتے ہیں ؟بچوں کے لیے کیا کیا احتیاطی تدابیر کرنی چاہیے ؟والدین جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوشاں رہتے ہیں وہاں ان کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی health ك ے حوالے سے بھی سنجیدگی اپنائیں ۔ جادو کے بارے میں جانیں قارئین :آئیے ہم بچو ں کی صحت و حفظان صحت کے حوالے سے کچھ Tips جان ل یتے ہیں ۔ متوازن غذائیت: Balanced Nutrition: اپنى بچوں کو متوازن غذا فراہم کریں جس میں پھل، سبزیاں،اناج، مناسب مقدار میں پروٹین اور دودھ شامل ہوں۔ نیز میٹھے مشروبات اور زیادہ نمکین خوردونوش کی چیزوں سے دور رکھیں ۔ توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے بچوں کو کھانے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کھاناکھانے پر appreciate بھی دیں ۔ جسمانی سرگرمی: Physical Activity: بچے کی عمر کے مطابق باقاع...