لباس
پہنیں
مگر !!!!
تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش
اسلام عالمگیر دین ہے جو زندگی کے ہر گوشے میں مشفق سائبان کی طرح آپ اور ہماری رہبری فرماتاہے ۔کپڑے لباس کی حیثیت سے ہماری اہم ترین ضرورت ہے
۔اسلام اس معاملے میں بھی ہماری رہنمائی فرماتاہے ۔
میں ایک مثال سے آپکو سمجھانے کی کوشش کرتاہوں ۔ایک فقہی
مسئلہ آپ پڑھ لیجئے ۔
ایسا کپڑا جس کا تانا
بانا دونوں ریشم کے ہوں یا بانا ریشم کا ہو یا تانا بانا دونوں میں ریشم شامل ہو
اور مجموعی طور پر ریشم غالب ہو وہ مردوں کے لیے پہننا حرام ہے، بصورتِ دیگر
تمام کپڑے مردوں کے لیے استعمال کرنا شرعاً جائز ہے۔اس وقت مارکیٹ میں
’’بوسکی‘‘ کے نام سے منسوب کئی قسم کے کپڑے فروخت کیے جارہے ہیں، جن میں سے
بعض کی تیاری میں خالص ریشم ہی استعمال ہو رہا ہے اور بعض کا بانا خالص ریشم کا ہے
اور بعض مخلوط دھاگے سے تیار کیا جارہا ہے، اور عموماً’’بوسکی‘‘ کپڑا مصنوعی
(آرٹیفشل) ریشم سے تیار کیا جارہا ہے، اگرچہ اسے خالص ریشم سمجھا جاتاہے؛ لہٰذا
’’بوسکی‘‘ کپڑے کو مطلقاً ریشم نہیں کہا جاسکتا، الا یہ کہ کسی کپڑے کے بارے میں
تحقیق سے ثابت ہوجائے۔بہرحال مرد کے پہننے کے لیے بوسکی کپڑے کی
خریداری سے پہلے خریدار خوب اچھی طرح معلومات کرنے کے بعد ’’بوسکی‘‘ کپڑا
خریدا جائے۔ اگر وہ خالص ریشم یا اس کا بانا خالص ریشم کا ہو یا تانا بانا میں
اکثر ریشم کا ہو اور ریشم غالب بھی ہو تو ایسا کپڑا مرد کے لیے پہننا جائز
نہیں۔
جی قارئین۔
آئیے اب ہم کپڑے بننے
کے دوران مختلف انداز میں کپڑوں کے حلال و حرام کے حوالے سے کچھ بنیادی باتیں جان
لیتے ہیں ۔
حلال کپڑوں سے متعلق کچھ اہم تحفظات میں شامل ہیں:
بچوں کی تربیت کے بارے میں مضون پڑھیں
قدرتی ریشے: Natural Fibers:
قدرتی ریشوں جیسے
کپاس، ریشم اور اون سے بنے کپڑے کو عام طور پر حلال سمجھا جاتا ہے۔
ممنوعہ مواد: Prohibited Materials:
حرام ذرائع سے ریشم
جیسے مواد سے بنے ہوئے کپڑے (جیسے مکڑیاں)، یا اسلامی اصولوں کے مطابق ذبح نہ کیے
گئے جانوروں کی اون کو غیر حلال سمجھا جا سکتا ہے۔
بعض رنگوں سے اجتناب: Avoidance
of Certain Dyes
حلال کی کچھ تشریحات
میں کپڑے کی تیاری میں استعمال ہونے والے رنگوں اور تانے بانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے
طور پر، اسلامی اصولوں کے مطابق ذبح نہ کیے گئے جانوروں کے مادوں سے رنگے ہوئے
کپڑے سے پرہیز کیا جا سکتا ہے۔
اخلاقی مشقت کے
طریقے: Ethical Labor
Practices:
کچھ افراد پیداوار کے اخلاقی پہلوؤں پر بھی غور
کر سکتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کپڑے کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنانے
کی کوشش کرتے ہیں ۔
ہم جو لباس پہنتے ہیں یہ ایک مکمل پراسس سے گزر کرہم تک
پہنچاتاہے ۔چنانچہ اسی حوالے سے کچھ اہم باتیں تھیں ۔جن کا بیان کرنا ہم ضرور ی
سمجھتاتھا۔امید ہے کہ آپ اپنے لباس کو اس زاویے سے بھی دیکھیں گے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں