نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں



پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)

پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔

تعلیمی سبق تیار کرنا

مقصد: AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔
پرامپٹ مثال:

"آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو"

بلاگ آرٹیکل رائٹنگ

اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔
پرامپٹ مثال:

"گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ"

سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا

اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
پرامپٹ مثال:

"عیدالفطر کے موقع پر کپڑوں کی سیل کے لیے 3 دلکش انسٹاگرام پوسٹ کیپشنز لکھو، ہر کیپشن 15 الفاظ سے کم ہو"

کوڈ جنریشن

مقصد: سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں پرامپٹ لکھنے کی مشق۔
پرامپٹ مثال:

"Python میں ایک فنکشن لکھو جو کسی لسٹ میں موجود نمبروں کا اوسط نکالے اور نتیجہ پرنٹ کرے"

تحقیقی خلاصہ تیار کرنا

مقصد: ریسرچ ڈاکیومنٹس سے خلاصہ بنوانا۔
پرامپٹ مثال:

"یہ ریسرچ پیپر پڑھ کر 200 الفاظ میں اس کا خلاصہ لکھو، اہم نتائج اور سفارشات کے ساتھ.

پریزنٹیشن اسکرپٹ تیار کرنا

مقصد AI: سے پریزنٹیشن مواد بنواناہے تو آپ کو پرامپٹ دیتے وقت احتیاط برتنی ہے ۔
پرامپٹ مثال:

"پاکستان کے ٹاپ 5 ٹورزم پوائنٹس پر 5 سلائیڈز کی پریزنٹیشن اسکرپٹ لکھو، ہر سلائیڈ میں 3 بلٹ پوائنٹس"

تخلیقی کہانی نویسی

مقصد AI: کے تخلیقی پہلو کا تجربہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی نوعیت کا منفر د پرامپٹ لکھناہوتاہے ۔
پرامپٹ مثال:

"10 سال کے بچوں کے لیے ایک کہانی لکھو جس میں ایک بہادر لڑکا، ایک پرانا نقشہ، اور ایک راز چھپی غار شامل ہو"


ڈیٹا ٹیبل بنوانا

اب ہم فکٹس کو جاننا چاہتے ہیں اور ہمیں ٹیبل کی صورت میں وہ ڈیجٹس درکارہیں ۔تو اس کے لیے ہمیں پرامپٹ اس طرح لکھناہوگا

 امپٹ مثال:

"پاکستان کے 5 بڑے شہروں کا نام، آبادی، اور مشہور ڈش ایک جدول میں لکھو"

زبان کا ترجمہ اور اسٹائل بدلنا

اے آئی کی لسانی مہارت چیک کرنے کے لیے ہم اسی اعتبار سے پرامپٹ لکھیں گے ۔آئیے مثال سے سمجھتے ہیں
پرامپٹ مثال:

"اس پیراگراف کو اردو میں ترجمہ کرو اور اسے شاعرانہ انداز دو۔(وہ پیپر اے آئی کو اپ لوڈ کرکے سیمپل کے طور پر پیش کریں )

اسٹارٹ اپ آئیڈیا پلان

کاروباری سوچ میں AI کا استعمال کب اور کیسے کیا جاسکتاہے اس سے کیسے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔
پرامپٹ مثال:

"کراچی میں ایک آن لائن فوڈ ڈلیوری بزنس کے لیے بزنس پلان لکھو، ٹارگٹ مارکیٹ، بجٹ، اور مارکیٹنگ اسٹریٹیجی سمیت"

ریسرچ بیسڈ اسائنمنٹس

1.     کسی عالمی مسئلے (مثلاً ماحولیاتی تبدیلی) پر AI سے ڈیٹا نکالیں، اور اس کے ماخذ چیک کریں۔

2.     اپنی فیلڈ کا ایک تحقیقی سوال AI سے حل کروائیں، پھر اسے مستند ریفرنس کے ساتھ تصدیق کریں۔

3.     ایک سائنسی موضوع پر AI سے کم از کم 3 مختلف اسٹائل میں وضاحت بنوائیں (رسمی، دوستانہ، تعلیمی)۔

پرامپٹ ٹون اور اسٹائل کی مشقیں

مشق 1: رسمی ٹون

"پاکستان کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی تجاویز پر ایک باضابطہ رپورٹ لکھو"

مشق 2: دوستانہ ٹون

"کالج کے دوستوں کے لیے تعلیمی نظام بہتر بنانے کے چند مزے دار آئیڈیاز لکھو"

مشق 3: تخلیقی ٹون

"پاکستان کے تعلیمی نظام کو ایک جادوئی اسکول کی کہانی کے طور پر بیان کرو"

مقصد: ایک ہی موضوع کو مختلف ٹون میں بیان کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔

Collaborative AI Workflows

یہ حصہ اس بات پر فوکس کرتا ہے کہ کس طرح ٹیم میں AI کو استعمال کر کے بہتر نتائج لیے جائیں۔

طریقہ کار:

1.     ایک ٹیم ممبر آئیڈیا فراہم کرے۔

2.     دوسرا ممبر AI سے بنیادی ڈرافٹ تیار کروائے۔

3.     تیسرا ممبر AI کو فیڈبیک دے اور مواد refine کروائے۔

4.     فائنل ورژن سب کی منظوری کے بعد تیار ہو۔

مثال ورک فلو:

  • مرحلہ 1: "شہری علاقوں میں پودے لگانے کی مہم پر سوشل میڈیا پوسٹ کے 5 آئیڈیاز"
  • مرحلہ 2: بہترین آئیڈیا منتخب کریں۔
  • مرحلہ 3: AI سے اس آئیڈیا کے لیے مکمل پوسٹ اور ہیش ٹیگ لسٹ تیار کروائیں۔
  • مرحلہ 4: پوسٹ کو ٹیم مل کر شائع کرے۔

یہ ورکشاپس اور مشقیں آپ کو نہ صرف پرامپٹ لکھنے کا فن سکھائیں گی بلکہ اس مہارت کو عملی زندگی میں استعمال کرنے کی عادت بھی ڈالیں گی۔

نوٹ:ہم پرامپٹ انجئیرنگ کورس کروانے جارہے ہیں ۔آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔مستقبل کی بہترین فیلڈ سیکھئے اور آگے بڑھتے چلے ۔
جائیے  
 

رابطہ نمبر:03462914283
وٹس ایپ 03112295353

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...