نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

خون کے لیب ٹیسٹ کی اقسام





خون  کے لیب ٹیسٹ کی اقسام

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

بیماری انسان کی زندگی کا حصہ ہے لیکن ان بیماریوں کی معلومات ،بچنے کی تدابیر اور تشخیص سب ہی کے بارے میں ہمیں معلومات ہوناضروری ہے ۔اس مہنگائی اور مشکل ترین دورمیں علاج اس قدر مہنگاہوچکا ہے کہ مت پوچھیں ۔پھر لیب کے نت نئے بے ضرورت کے ٹیسٹ بھی جیب پر ایک اضافی بوجھ بن جاتے ہیں ۔

میرا چونکہ میڈیکل سے ایک تعلق ہے تو میں اپنی فیلڈ میں ڈاکٹرز کو دیکھتاہوں کہ فلاں لیب سے فلاں فلاں بلڈ ٹیسٹ کروالاو۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ تشخیص اور کیس ٹیکنگ کے لیے ایک ٹیسٹ سے بھی کام ہوسکتاتھا لیکن کمیشن کی حوس نے یہ سب کروالیا۔اس بے بس مریض یا مریض کے اٹینڈنٹ نے کس تکلیف سے یہ ٹیسٹ کروایایہ کوئی نہیں سمجھتا۔۔۔

خیر بات طویل ہوجائے گی ۔آج کے مضمون میں میں نے کوشش کی ہے کہ کم از کم خون کے لیب ٹیسٹ کے بارے میں میں تو آپ بنیادی اور اہم معلومات جان سکیں ۔

قارئین:



 

خون کا تجزیہ کرنے کے لیے مختلف قسم کے لیب ٹیسٹس ہوتے ہیں، جو بیماریوں کا تشخیص کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں. یہاں کچھ عام لیب ٹیسٹس كى بارے میں بتاتے ہیں :

CBC (Complete Blood Count):

یہ ٹیسٹ خون  کےپلاٹلیٹس کی تعداد کو معین کرتا ہے۔

Blood Chemistry Tests:

یہ ٹیسٹ خون میں مختلف چیزوں کی مقدار، جیسے کہ گلوکوز، کولیسٹرول، اور کریٹنائن، کو چیک کرتا ہے۔

Blood Clotting Tests:

یہ ٹیسٹ خون کی جمانے کی رفتار کو معین کرتا ہے۔

Blood Typing:

یہ ٹیسٹ خون کی قسم کو معین کرتا ہے، جو عموماً A، B، AB، یا O ہوتی ہے۔

Blood Gas Tests:

یہ ٹیسٹ خون کی گیسوں کی مقدار کو معین کرتا ہے، جیسے کہ اکسیجن اور کاربن ڈائی اوکسائیڈ۔

Erythrocyte Sedimentation Rate (ESR):

یہ ٹیسٹ جلدی سے ریڈ بلڈ سیلز کی مقدار کا تعین کرتاہےجس کی مددسے کسی تشخیص یا بیماری کے اشارے ہو سکتی ہے۔

Lipid Profile:

یہ ٹیسٹ خون کی چربیوں کو معین کرتا ہے، جیسے کہ ٹرائی گلیسرائیڈز، کولیسٹرول، اور ٹرائی گلسرائیڈز۔

Liver Function Tests (LFTs):

یہ ٹیسٹ کرتا ہے کہ جگر کی صحت کیسی ہے، اور اس کی کارکردگی کو جانچتا ہے۔

Kidney Function Tests:

یہ ٹیسٹ خون کی کاربن ڈائی اوکسائیڈ اور یوریا کی مقدار کو جانچتا ہے، جو کہ گردے کی صحت کو دیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Thyroid Function Tests:

یہ ٹیسٹ تھارائیڈ گلینڈ کی کارکردگی کو جانچتا ہے۔

یہ صرف چند عام لیب ٹیسٹس کی قسمیں ہیں، اور مختلف حالات اور بیماریوں کے لئے مختلف لیب ٹیسٹس موجود ہوتے ہیں۔ یہاں بتائے گئے ٹیسٹس صرف چند مثال ہیں اور ہر ٹیسٹ کا مقصد اور استعمال مختلف ہوتا ہے۔لیکن اس معلومات کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ آپ فقط اسی پر اکتفاکریں ۔بلکہ آپکو ایک ایکسپرٹ معالج سے رابطہ اور مشاورت بہت ضروری ہے ۔ہم آپ کو updateاور educateكرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔تاکہ آپ کم از کم میڈیکل کے بارے میں اہم اور ضروری معلومات تو جان سکیں اور اپنی اور اپنی فیملی کو کسی بھی پریشانی سے بچانے کی کوشش کرسکیں ۔نیز آلتو فالتوکے اضافی لیب ٹیسٹوں کے جھنجٹ سے بھی بچ سکیں جو کہ آپ کی جیب پر ایک اضافی بوجھ بن جاتاہے ۔

ہماری کوشش ہے آپ تک پہنچائیں مناسب ،معقول مستند اور مفید معلومات ۔۔فقط آپ کی بہترین اور خیرخواہی کی نیت کے ساتھ ۔اپنی دعاوں میں ہمیں ضرور یادرکھئے گاایک اور نئے موضوع کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے ۔۔اللہ نگہبان

Top of Form

 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...