نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بچے کو نماز پڑھنا سیکھائیں



بچے کو نماز پڑھنا سیکھائیں

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

ہرسمجھدار والد یا والدہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی اولاد عبادت گزار بنے ۔نماز پڑھے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ بچوں کو نماز پڑھنا آپ نے سیکھایابھی ہے کا فقط آپ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ نمازی ہوجائے ۔پیارے قارئین اس کے لیے آپ کو نماز کا طریقہ اپنے بچوں کو بتانا ہوگاکہ نماز ایسے پڑھی جاتی ہے ْ

قارئین:جب آپ کا بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز ادا کرنے کی  کا شوق دلائیں ۔

ایک اہم بات وہ یہ کہ بچے گھر میں زیادہ تر اپنی ماں کے زیر سایہ رہتے ہیں۔ ماں انہیں جو سکھاتی ہے وہ جلد ہی سیکھ جاتے ہیں۔ اس لیے اچھی ماں کا یہ فریضہ ہے کہ وہ چھوٹی عمر میں ہی بچے کو اپنے ساتھ نماز پڑھانا شروع کر دے اور جب وہ سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز پڑھنے کی تلقین کرے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے بھی اسی کا حکم دیا ہے۔ حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ بواسطہ والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا:جب تمہاری اولاد سات سال کی ہوجائے تو اُسے نماز کا حکم دیا کرو۔

بچوں کو نشے سے بچانے کے طریقے 


بچے کو نیت کرنے کا طریقہ سیکھائیں ۔ میں نیت کرتا/کرتی ہوں چار رکعت فرض نماز ظہر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، منہ طرف کعبہ شریف (اگر با جماعت ہوں تو پھر کہا جائے پیچھے اس امام کے) اللهُ اَکْبَر۔

ماں باپ کو چاہیے کہ وہ نماز پڑھنے کا مسنون طریقہ اور نماز کی ظاہری شرائط یعنی (1) طہارت، (2) ستر پوشی، (3) پابندیِ وقت، (4) تعینِ قبلہ اور (5) نیت کرنے کی تعلیم دیں اور ان کو یہ باور کروائیں کہ نماز کے مسنون طریقہ اور اس کی پانچ ظاہری شرائط کی پابندی کیے بغیر شرعی اعتبار سے نماز نہیں ہوتی۔ اس لیے ظاہری آداب پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے اور انہیں نماز کو توڑ دینے والے اُمور سے بھی آگاہ کریں۔

نماز کا پریکٹیکل کرکے بچوں کو واضح اور آسان انداز میں ثنا ،قرات ،رکوع و سجود وغیرہ کے بارے میں پوری بات بتائیں کہ کب کیا پڑھنا ہے ۔انھیں وہ تمام دعائی آیات وغیرہ سب زبانی اچھے سے درست مخارج کے ساتھ یادکروائیں اور پھر نماز میں ان کو پڑھنے کا طریقہ بتائیں ۔


والدین اپنے بچوں کو نماز پڑھنے کے لیے مساجد میں اپنے ساتھ لے جانے کی مشق کرائیں تاکہ بچوں میں باجماعت نماز ادا کرنے کی عادت پختہ ہو جائے۔

والدین اپنے بچوں کو مذکورہ بالا مراحل سے گزار کر نماز کا پابند بنا سکتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ہماری گزارشات آپ کے بچوں کو نمازی بنانے میں اللہ کے فضل سے مددگار ثابت ہوں گیں ۔ہماری کاوش پسند آئے تو پیارے اللہ پاک کی بارگاہ میں ہماری مغفرت کی دعاکردیجئے گا 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...