نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نزلہ زکام کا علاج



نزلہ زکام کا علاج

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

ہم نے اپنی گزشتہ مضمون میں آپکو فلو کے متعلق تعارفی معلومات پیش کی ۔اس مضمون میں ہم آپ سے علاج  کے حوالے سے اہم ترین معلومات شئیر کریں گے ۔آئیے بڑھتے ہیں آج مضمون کی جانب:

نزلہ اور زکام اگر معمولی ہوں اور جَلد رُخصت ہوجائیں تو اس کا نقصان نہیں بلکہ فوائد(Benefits) ہیں جیسا کہ مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: 

٭زکام سے دماغی اَمراض دفع ہوجاتے ہیں

 ٭زکام والے کو جنون نہیں ہوتا 

٭زکام خیریت سے گزر جائے تو بہت سی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں 

٭نزلہ اور زکام کے ساتھ چھینک سے دماغ ہلکا ہو کرصاف ہوجاتا ہے، طبیعت بہتر ہوجاتی ہے۔(مراٰۃ المناجیح،ج 6،ص395، ملتقطاً) 

٭زکام سے بدن کی اصلاح ہوتی ہے

 ٭زکام والوں پر مصیبت زدہ والی دعاپڑھنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔(جنتی زیور، ص615ملتقطاً)


قارئین:

نزلہ و زکام کو اتنا بھی ہلکامرض نہ لیں اس معاملے میں سنجیدہ رہیں ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ یہ مرض کس حد تک مہلک ثابت ہوسکتاہے ۔اس کی وجہ سے یہ مسائل ہوسکتے ہیں ۔

دماغی صلاحیت میں کمی آتی ہے

 ٭کان اور سانس کے امراض پیدا ہوتے ہیں اس کے علاوہ مزید بھی کئی تکلیف دہ امراض لاحق ہو سکتے ہیں

 ٭اطبّا(Doctors) کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں نزلہ اور زکام کو نقصان دہ بیماریوں میں شمار کیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

انسانی جسم کاحیران کن فنگشنل سسٹم کے بارے میں جاننے کے لیے کلک کریں 

قارئین :

اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ نزلہ  و زکام کی وجوہات اور احتیاطیں کیاہیں ؟تو آئیے آپ کی بہتری اور صحت کے لیے وہ بھی ہم بیان کردیتے ہیں

٭نیند پوری نہ ہونا 

٭اے سی وغیرہ کی ٹھنڈی ہوا کے سامنے دیر تک بیٹھنا 

٭جسمانی کمزوری ہونا 

٭دیر تک سَرد ماحول میں رہنا 

٭گرم تاثیر والی، خشک اور مُرَغَّن، تَلی اور بُھنِی ہوئی غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنا 

٭گرم کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینا 

٭دُھوپ سے آنے کے فوراً بعد ٹھنڈے پانی سے نہانا

 ٭ٹھنڈا پانی پی کر گرم چائے یا کافی وغیرہ پینا 

٭کبھی سگر یٹ نوشی اور کبھی زیادہ دیر تک ننگے سَر دھوپ میں رہنا بھی نزلہ وزکام کا سبب بنتا ہے۔ نزلہ و زکام کا شکار ہونے والے افراد کو چاہئے کہ ان سے بچیں نیز موسمِ سَرما میں نزلہ و زکام والے افراد کو چاہئے کہ بلا وجہ گھر سے باہر نہ نکلیں اور موسم کی تبدیلی کے وقت اس کی مناسبت سے لباس وغیرہ کا اہتمام کریں۔

ڈینگی بخار کا علا ج پڑھیں 

قارئین:

آئیے ہم اب علاج بھی جان لیتے ہیں تاکہ اس بیماری میں ہم علاج کرکے نقصانات سے بچ سکیں ۔

٭دیسی مُرغے کا شوربا 

٭بکرے کے بغیر چربی والے گوشت کا شوربا 

٭کِھچڑی

 ٭پھل اور ان کے جوس نزلہ اور زکام میں مفید ہیں 

٭کَلَونْجِی، رَطُوبت والے اَمراض اورسردی کی بیماریوں میں مُفید ہے(مراٰۃ المناجیح،ج 6،ص 216 ملخصاً) 

٭لہسن کا استعمال سردی، نزلہ، زکام اور کھانسی کےلئے مفید ہے۔ البتّہ کچّا لہسن کھانے سے منہ میں بُو پیدا ہوجاتی ہے اس لئے جب تک بُو باقی ہو مسجد میں جانا جائز نہیں۔(بہارِ شریعت،ج1،ص648ملخصاً) 

٭خُوبانی نزلہ، زکام اور گلے کی خرا ش کے لئے مفید ہے۔(گرمی سےحفاظت کے مدنی پھول، ص17ملخصاً) 

٭دن میں تین سے چار بار خالی پیٹ ایک کپ میتھی کا قہوہ پینے سے نزلہ اور زکام سے نجات ملے گی۔ (میتھی کے50 مدنی پھول، ص 8 ملخصاً) 

٭بلغم اور زکام کے علاج کے سلسلے میں کشمش بھی بہت مفید ہے ٭مونگ کی دال اور پالک کا استعمال بھی مفید ہے۔

قارئین :اب کچھ پرہیز بھی جان لیجئے :

 نزلہ اور زکام ہونے کی صورت میں دودھ، دہی، گھی، مکھن، آلو، بھنڈی، بینگن، ٹماٹر، ماش کی دال، برف، ٹھنڈے مشروبات اور تُرش غذاؤں سے پرہیز کیجئے۔

کلونجی کو تیل میں جوش دے کر سر میں وہ تیل لگانے سے دردِ سر، نزلہ اور زُکام میں فائدہ ہوتا ہے۔(گھریلو علاج، ص110)

دائمی نزلے کے لئے مِسواک بہترین علاج ہے۔ دائمی نزلہ و زکام کے ایسے مریض جن کا بلغم نہ نکلتا ہو انہیں چاہئے کہ حُصولِ ثواب کی نیت سے مِسواک کریں کہ اس سے بلغم نکلتا اور دماغ ہَلکا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔(مسواک شریف کے فضائل ،ص8 ماخوذاً)

قارئین:

اگر نزلہ میں ناک سے رطوبت نکل رہی ہوتو اسے روکنا نہیں چاہئے بلکہ بند ہونے کی صورت میں اسے خارج کرنے کا کوئی طریقہ اختیارکرناچاہئے کیونکہ اس سے مختلف امراض پیدا ہو نے کا اندیشہ رہتا ہے۔ یہ دو طریقے بھی اختیار کئے جاسکتے ہیں:

(1)Steam (یعنی پانی کی بھاپ میں سانس) لینا،اس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی صاف سُتھری پَتِیلی میں ضرورت کے مطابق پانی ڈال کر اُبالیں۔ پھر اتار کر کسی جگہ رکھیں اور سَر پر موٹا کپڑا یا تولیہ لپیٹ لیں اور اٹھتی بھاپ کی طرف احتیاط سے چہرہ جھکا ئیں اور اس میں گہرے سانس لیتے رہیں ۔ چند بار اس طرح کر نے سے اِنْ شَآءَ اللہ رطوبت اور بلغم نکل جائیں گے، نزلہ دور ہوجائے گا۔

(2)دَہکتے ہوئے کوئلوں پر پِسی ہوئی ہلدی ڈال کر دھونی لینے سے ناک کھل جاتی اور نزلے کی رَطُوبَت بہنے لگتی ہے۔

قارئین :اگر آپ دائمی نزلہ کا شکار ہیں تو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں آپ یہ عمل کیجئے ۔

 (1)30دن تک روزانہ ناشتے کے دو گھنٹے بعد مچھلی کا تیل (Cod Liver Oil) آدھی چَمَّچ پئیں۔اِنْ شَآءَ اللہ دائمی نَزلہ سے آرام ہو جائے گا

(2)بچّوں کو اگر بار بار نزلہ ہوتا ہو تومچھلی کا تیل تین تین قطرےدن میں ایک یا دو بار 30دن تک پلایئے

 (3)روزانہ رات میں مُٹّھی بَھر بُھنے ہوئے چَنے چھلکے سمیت کھانا پھر ایک گھنٹے تک پانی یا چائے و غیرہ کوئی سا مَشروب نہ پینا دائمی نزلہ کےلئے مفید ہے۔

قارئین :آپ نے دیکھاہوگاکہ ہمارے بڑے بزرگ گھریلوٹوٹکوں سے بھی علاج کیاکرتے تھے ۔ہم نے سوچاآپ پیاروں سے گھریلوٹوٹکہ بھی شئیر کردیتے ہیں ۔

ایک تولہ(یعنی تقریباً 12 گرام)سونف اور سات عَدَد لَونگ دو کلو پانی میں ڈا ل کر چُولہے پر خوب جوش دیجئے۔ جب تقریباً 250 گرام پانی رہ جائے تو ایک تولہ (یعنی تقریباً 12 گرام) مِصری ڈال کر چائے کی طرح نَوش فرمائیے۔ دو تین بار کے استِعمال سے اِنْ شَآءَ اللہ نَزلہ و زُکام دُور ہوجائے گا۔(گھریلوعلاج،ص51، 52ملتقطاً)

ہم نے ہراعتبار سے فلو کے ضمن میں نزلہ و زکام کے بارے میں زبردست معلومات حاصل کی اب ہم آپکو روحانی علاج بھی پیش کرتے ہیں تاکہ آپ اس خیر و برکت سے بھی مستفید ہوسکیں ۔لیجئے علاج۔

 (1)ہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سُوْرَۃُ الْفَاتِحہ تین بار(اوّ ل آخر تین مرتبہ دُرُود شریف) پڑھ کر تین روز تک روزانہ مریض پر دَم کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللہ نزلہ زُکام سے نَجات حاصل ہوگی۔

(2)لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ 66بار روزانہ پڑھ کر نزلہ اور زکام والے پر دَم کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ فائدہ ہوگا۔ (مدّتِ علاج: تا حصولِ شفا)۔(بیمار عابد،ص34، 36ملخصاً)

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ آپ سے شئیر کریں زبردست اور مفید معلومات جس سے آئے آپ کی زندگی میں سکون وسلامتی ۔ہماری کوشش آپکو کیسی لگی کامنٹ باکس میں اپنے کامنٹ دینا ہرگز نہ بھولیے گا۔۔۔آئندہ مضمون تک کے لیے اللہ حافظ

 

 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...