اسلامک بینکنگ کا تعارف
تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش
(دوٹھلہ
نکیال آزادکشمیر)
اسلام دین فطرت ہے ۔انسان کی زندگی کا ہرگوشہ ہرپہلو اس کی تعلیمات و تربیت سے
باہر نہیں ۔بلکہ اسلام تو قدم قدم پر انسانوں کے لیے رہبری و رہنمائی کے مواقع
فراہم کرتاہے ۔اسلام جہاں عبادت و ریاضت کاپیغام ہے وہاں انسان کی سماجی و معاشرتی
زندگی کے ساتھ ساتھ اقتصادی ضرورتوں اور مسائل کے حل بھی فراہم کرتاہے ۔چنانچہ قرآن
مجید فرقان حمید ،احادیث مبارکہ اور پھر مجتہدین کے اجتہادات اس میدان میں بہت
بڑااثاثہ اور ماخذہیں ۔
قارئین:ایک مسلمان کبھی بھی اللہ
کے قانون اور بنائے ہوئے ضابطے کے خلاف جرات کرسکتے ۔بلکہ تابعداری و فرمانبرداری
ہی اس کے سرکاتاج اور بخشش کی معراج ہے ۔چنانچہ اسی طرح جب معاشیات و اقتصادیات کی
بات ہوتی ہے تو جیسے جیسے وقت گزرتاگیا ۔انسان نے مختلف معاشی نظام اختیار کیے ۔جن
میں بہت سے نظام اسلام کی تعلیمات کے عین خلاف تھے ۔
لیکن اللہ پاک پر کامل ایمان
رکھنے والوں نے حالات کیسے بھی ہوں اپنے جدید و قدیم مسائل کا حل اسلام کی روشنی
میں طلب کیا ۔چنانچہ جس دور میں ہم جی رہے ہیں اس دور میں ہم بینکنگ نظام کا حصہ
ہیں اور اس کے بغیر کوئی حل بھی نہیں ۔لیکن کیا ہم اُسی نظام کو قبول کریں یا
اسلام کی تعلیمات کے مطابق بہتر نظام پیش کریں تو یقینا جواب یہی ہوگاکہ بہتر اور
اسلامی نظام پیش کریں ۔
اسلامک بینکنگ بھی اُسی جانب ایک
پیش رفت ہے ۔جس پر ذی علم و زیرک نظر علما و مفتیان کرام نے طبع آزمائی کی ہے
۔مزید کام جاری ہے ۔اسلامک بینکنگ مکمل درست ہے یا آدھی درست ہے اس کے قطع نظر
ایک پروسسنگ موڈ میں ہم اسلامک بینکنگ کا کچھ اجمالی تعارف کروادیتے ہیں تاکہ اس
نظام کو سمجھنے میں آپکو آسانی ہو۔
اسلامی بینکنگ ایک
ایسا مالیاتی نظام ہے جو اسلامی شریعت کے اصولوں پر مبنی ہوتا ہے اور اس کا مقصد
مالی لین دین کو سود سے پاک، اخلاقی اور شفاف طریقے سے چلانا ہوتا ہے۔ اسلامی
بینکنگ میں سود (ربا) کی ممانعت ہے، اور اس کے بجائے تجارتی لین دین میں شراکت
داری، منافع اور نقصان کی تقسیم، اور اثاثوں کی بنیاد پر کام کیا جاتا ہے۔
قارئین:ہم
کچھ بنیادی باتیں آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں ۔جو بینکنگ کے مبتدی طالب علم کے لیے
معاون ثابت ہوں گیں۔
اسلامی بینکنگ کے بنیادی اصول
سود
(ربا) کی ممانعت:
اسلامی
بینکنگ میں سودی لین دین کی اجازت نہیں ہے، کیونکہ قرآن اور حدیث میں سود کو حرام
قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بجائے اسلامی بینکنگ میں اثاثے کی خرید و فروخت، شراکت
داری، اور منافع کی بنیاد پر مالیاتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
منافع
اور نقصان کی شراکت:
اسلامی
بینکنگ میں، جب دو فریق (جیسے بینک اور گاہک) کاروبار میں شریک ہوتے ہیں، تو وہ
منافع یا نقصان کو معاہدے کے مطابق تقسیم کرتے ہیں۔ اس نظام میں کوئی بھی فریق صرف
منافع نہیں لیتا، بلکہ اگر کاروبار میں نقصان ہو، تو وہ بھی دونوں میں بانٹا جاتا
ہے۔
اثاثوں کی بنیاد پر لین دین:
اسلامی
بینکنگ کا مقصد یہ ہے کہ تمام مالیاتی لین دین کسی حقیقی اثاثے یا خدمت سے جڑا ہوا
ہو۔ اس میں صرف پیسہ قرضے کے طور پر نہیں دیا جاتا بلکہ اسے کسی حقیقی پروڈکٹ یا
سروس کے خرید و فروخت کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
ایمانداری
اور شفافیت:
اسلامی
بینکنگ میں ایمانداری اور شفافیت کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ تمام مالی لین دین میں
دو طرفہ معلومات اور مفاہمت ضروری ہوتی ہے تاکہ دونوں فریقین کو ان کے حقوق اور
ذمہ داریوں کا علم ہو۔
قارئین
:
ہمیں امید ہے کہ کچھ بنیادی باتیں آپکو سمجھ آگئی ہوں گیں ۔ہم مزید ایسے مضامین آپکی معلومات کے لیے پیش کرتے رہیں گے ۔لیکن آ پ بھی اس معلومات کو دوسروں کی بھلائی کے لیے آگے شئیر کرتے رہیے گا۔تاکہ چراغ سے چراغ جلے اور دین کی روشنی چہار سوعام ہو۔ہماری کوشش آپکو فائدہ دے توہماری مغفرت کی دعاضرور کردیجئے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں