نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

غم اور ڈر خوف اور مالی تنگی سے بچنے کے وظائف

facebook


غم اور ڈر  خوف اور مالی تنگی سے بچنے کے وظائف

سورۂ قریش زیادہ صحیح قول کے مطابق مکیہ ہے اس سورت میں  1رکوع  اور4آیتیں  ہیں ۔قریش ایک قبیلے کانام ہے اور اس سورت کی پہلی آیت میں  یہ لفظ موجود ہے اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ قریش‘‘ کہا جاتا ہے۔

سورۃ قریش کے بہت سے فضائل و برکات ہیں ۔جن سے ہم مستفید ہوسکتے ہیں ۔

آئیے جانتے ہیں ۔آپ کسی انہونے خوف کا شکار ہیں ،دشمن کا ڈر ہے ۔سفر پر جارہے ہیں دل میں راستے میں حادثے کا ڈر ہے توآپ پریشان نہ ہوں ۔اس کا بہترین اور زبردست وظیفہ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں لیکن اس کے لیے آپ ہم سے جڑے رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ 101مرتبہ سورۃ قریش درست مخارج کے ساتھ پڑھیں اور 11مرتبہ درود شریف بھی پڑھ لیں ۔اب آپ پانی پر دم کرلیں ۔اور اس پانی کو روزانہ پیتے رہیں۔اللہ پاک نے چاہا تو آپ ان خدشات ،خوف و ڈر،اور دشمن سے شر سے محفوظ رہیں گے ۔۔

آج ہی یہ وظیفہ شروع کرلیں ۔آپ اس کی برکت خودمحسوس کریں گے اور پھر ہمیں کامنٹ میں ضرور بتائیے گا کہ آپ نے کیسا محسوس کیا۔

 

قارئین:

آپ مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔تنگی ہوگئی ہے تو آپ سورۃ قریش لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں اللہ پاک غائب خزانوں سے آپ کے لیے رزق کے راستے آسان فرمادے گا۔

آپ رزق کی تلاش میں ہیں ،جاب نہیں مل رہی ،کوئی کام نہیں مل رہا۔بالکل ریلکس ہوجائیں ۔طلوع آفتاب سے پہلے  سورۃ قریش کم از کم 11 مرتبہ پڑھ لیں اور اپنے پیارے اللہ پاک سے دعاکردیں ۔آپ خود حیران ہوجائیں گے ۔

آپ یا آپ کا کوئی عزیز دل کی بیماری کا شکار ہے ۔تواب پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ابھی اُٹھیں وضوکریں اور پانی پر 111مرتبہ سورۃ قریش پڑھ لیجئے ۔اول آخر تین تین  مرتبہ درود شریف  پڑھ لیجئے ۔یہ دم کیا ہواپانی مریض کو پلائیں اور مریض کے سینے پر چھِڑک دیں ۔کائنات کے خالق و مالک نے چاہاتو مریض خود بہتری محسوس کرے گا۔

ایسے ہی مزید تحریریں پڑھنے کے لیے آپ ہمارے ساتھ جُڑے رہیں ۔کامنٹ باکس میں اپنی قیمتی رائے ،مشورہ یا فیڈ بیک ضرور دے دیاکریں ۔اللہ نگہبان

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...