امام مسجد کی پکار تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش ” مسجد“خانہٴ خدا، مرکزاسلام اور روئے زمین کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے، اللہ تعالی نے اسے اپنی جانب سے خصوصی عزت و شرف سے نوازا ہے،اور قرآن مجید میں جگہ جگہ مسجد اور اس سے منسوب افراد کا تذکرہ کیا ہے۔جس میں شرف بھی ہے اور مسجد سے جُڑے افراد کے لیے اعزاز بھی ہے ۔ لیکن افسوس صد افسوس !آج ہم جس معاشرے کی بات کرنے جارہے ہیں اس میں امام مسجد کے ساتھ جو مسجد کمیٹی اور نمازیوں کا رویہ ہوتاہے وہ قابل تشویش رویہ ہے ۔جس میں شاید ہی کوئی خیر کاپہلو نکلتاہو۔امام ایک منٹ تاخیر سے آگیاتو نمازی پلٹ پلٹ کے امام کی تلاش میں ہوتے ہیں ۔امام مغرب کے بعد تاریخ بدلنا بھول گیا تو اس پر کمیٹی والوں کی باتیں ۔امام نے قرات طویل کردی تو اس پر نمازویں کی چہ مگویاں ۔خادمین مسجد نے صفائی کی مگر زیادہ ٹھیک نہ تھی تو بیچ افراد کے اس کی عزت نفس مجروح کرنا تو شاید لوگوں کا محبوب مشغلہ بن چکاہے ۔امام اچھے کپڑے پہن لے تو باتیں شروع ہوجاتی ہیں لگتا ہے امام صاحب کوئی اور دھندہ بھی کررہے ہیں خادمین نے اینڈرائڈ موبائل کیا لے لیا کمیٹی نے مژدہ جان لیو...