نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پروڈکٹ کی پیکجنگ پر کیا کیا لکھاہوتاہے ؟



پروڈکٹ  کی پیکجنگ  پر کیا کیا لکھاہوتاہے ؟

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

میں حلال فوڈ و فوڈسیفٹی کے ریسرچ کے طورپر اپنے قارئین کے لیے گاہے گاہے تحریر اور ویڈیوز کی صورت میں مختلف  فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ کے متعلق اپنے کوششیں پیش کرتارہتاہوں یہ مضمون بھی اسی کا ایک تسلسل ہے ۔آپ جب کوئی پروڈکٹ خریدتے ہیں تو اس کی پیکجنگ ہوئی ہوتی ہے ۔آپ ایک گھی کے پیکٹ یا ایک پاپڑ کے ریپر یا ایک منرل واٹر کی باٹل ہی کی مثال لے لیں ۔آپ دیکھتے ہیں کہ اس ریپر پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتاہے ۔جس پر شاید ہم نے کبھی دھیان نہیں دیا جبکہ ہمیں اس پر دھیان دینا چاہے ۔اس میں ہمارے مطلب اور ہماری صحت و تندرستی اور دین و ایمان سے متعلق کئی ایسی جہات ہیں جن پر ہمیں بہت محتاط ہوکر ان مصنوعات کو استعمال کرنا ہوتاہے خیر بات طویل ہوجائے گی آئیے اصل موضوع کی جانب چلتے ہیں ۔جب بھی آپ پروڈکٹ خریدیں ایک لمحہ کے لیے آپ اس پر لکھی عبارت و لوگو وغیر ہ کو ضرور دیکھ لیا کریں ۔نیز ہم آپ کو اس مضمون میں یہ بتاتے ہیں کہ عموماَ اس پیکجنگ پر کیاکیا درج ہوتاہے ۔


1.   پروڈکٹ کا نام

2.    : پروڈکٹ کا نام درج ہوتاہے ۔

3.   برانڈ کا نام

4.    : اگر پروڈکٹ کوئی خاص برانڈ کا ہے تو برانڈ کا نام بھی شامل ہوتاہے ۔

5.   مواد کی معلومات

6.    : پکیجنگ پر اس پروڈکٹ کے اہم مواد کو ذکر کیاجاتاہے ، مثلاً اگر کوئی خاص اجزاء استعمال ہوئے ہوں تو وہ بیان کریں۔

7.    وزن یا مقدار:

8.   آگر پروڈکٹ کا وزن یا مقدار ہو تو اس کو پکیجنگ پر ظاہر کیاجاتاہے۔

9.    تخفیف یا علامتی قیمت:

10.                      اگر پروڈکٹ پر کوئی تخفیف یا علامتی قیمت دی گئی ہو تو وہ بھی لکھی جاتی ہے جسے آپ آفر سمجھ لیں اتنے پرسن آف وغیرہ ۔


11.                     تاریخ انتہائی:

12.                      پروڈکٹ کی استعمال کیلئے موزوں ولیڈٹی اور ایکسپائری دی جاتی ہے تاکہ صارفین کو علم ہو کہ کب تک پروڈکٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

13.                     احتیاطی اشارات:

14.                      آگر پروڈکٹ کا استعمال کرتے وقت کوئی احتیاطی اشارات ہوں تو وہ بھی پکیج پر شامل کیے جاتے ہیں ، مثلاً اگر کسی مصنوع کار کے استعمال کیلئے ہو تو اس کو ذکر کیاجاتاہے ۔

15.                     خریداری کی معلومات:

16.                     اپنے برانڈ یا کمپنی کی تعریف اور رابطہ کی معلومات بھی پکیج پر شامل کرنا اچھا رہتا ہے تاکہ صارفین آپ سے رابطہ کر سکیں۔

17.                     بار کوڈ یا QR کوڈ

18.                     : آپ کے پروڈکٹ کا بار کوڈ یا QR کوڈ بھی پکیج پر لگا یاجاتاہے تاکہ مشتریاں آپ کے پروڈکٹ کی معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں۔

19.                     شرعی اطلاعات

20.                      : اگر آپ کا پروڈکٹ کسی خاص شرعی معائنے  سے گزرا ہو تو اس کی معلومات بھی شامل کی جاتی ہے

قارئین :ہم نے کوشش کی کے  اس اہم موضوع پر مختصر اور جامع بات کی جاسکے ۔تاکہ آپ کم وقت میں اہم بات باآسانی سمجھ سکیں ۔حلال فوڈ و فوڈسیفٹی کے حوالے سے ہمارے چینل Dr Zahoor Danish کو وزٹ کیجئے ۔اللہ پاک نے چاہا تو آپ ضرور مفید بات سیکھنے میں کامیاب ہوں گے ۔ہماری کوشش آپ کے لیے معاون ثابت ہوتو ہماری مغفرت کی ضرور دعاکردیجئے ۔اور فروغ علم کی نیت سے یہ تحریر اپنے پیاروں کو علم و آگہی کی نیت سے شئیر بھی کردیجئے ۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...