تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش
پیدائش انسان کے قدرتی مراحل پر تحقیق
ارشادِ
باری تعالیٰ ہے :
1. وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍO
اور بیشک ہم نے اِنسان کی تخلیق (کی
اِبتدا) مٹی کے (کیمیائی اجزا کے) خلاصہ سے فرمائیo
2. ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍO
پھر ہم نے اُسے نطفہ (تولیدی قطرہ) بنا
کر ایک مضبوط جگہ (رحمِ مادر) میں رکھاo
3. ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً.
پھر ہم نے اس نطفہ کو (رحمِ مادر کے
اندر جونک کی صورت میں) معلّق وجود بنا دیا۔
4. فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً.
پھر ہم نے اُس معلّق وُجود کو ایک
(ایسا) لوتھڑا بنا دیا جو دانتوں سے چبایا ہوا لگتا ہے۔
5. فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا.
پھر ہم نے اُس لوتھڑے سے ہڈیوں کا
ڈھانچہ بنایا۔
6. فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا.
پھر ہم نے اُن ہڈیوں پر گوشت (اور
پٹھے) چڑھائے۔
7. ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ
الْخَالِقِينَO
(المومنون، 23 : 12 - 14)
پھر ہم نے اُسے تخلیق کی دُوسری صورت
میں (بدل کر تدرِیجاً) نشوونما دی، پھر (اُس) اللہ نے (اُسے) بڑھا کر محکم وُجود
بنا دیا جو سب سے بہتر پیدا فرمانے والا ہےo
ان آیات میں انسانی تشکیل و اِرتقاء کے
سات مراحل کا ذِکر ہے۔ جن میں سے پہلے کا تعلق اُس کی کیمیائی تشکیل سے ہے اور
بقیہ چھ کا اُس کے بطنِ مادر کے تشکیلی مراحل سے۔ مذکورہ بالا آیات میں بیان کردہ
اِنسانی اِرتقاء کے مراحل (developmental
stages of human embryo) درج ذیل ہیں :
1.
سُلٰلۃ من طین Extract
of clay
2.
نطفہ Spermatic liquid of sperm
3.
علقہ Hanging mass clinging to the
endometrium of the uterus
4.
مضغہ Chewed lump of chewed substance
5.
عظام Skeletal system
6.
لحم Muscular system
7.
خلقِ آخَر New creation
سبحان اللہ !!کلام الہی میں کتنا واضح
پیدائش انسان کو بیان فرمایاگیا۔اللہ کریم ہماری اس کوشش کو مقبول فرمائے ۔آمین
دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں