حکمت کی باتیں(قسط سوم)
* علم
کا پہلا درجہ غور سے سننا پھر خاموشی اختیار کرنا پھراسے یاد رکھناپھر اس پر عمل
کرنا اور پھر اسے پھیلانا ہے ۔ (حلیۃ الاولیاء، 7/324، رقم: 10694)
حکمت کی باتیں(قسط چہارم)
* جب کوئی عالِم ”لَا اَدْرِیْ“ (یعنی میں نہیں جانتا )
کہنا چھوڑ دیتا ہے تو ہلاکتوں میں پڑ جاتا ہے ۔
(حلیۃ الاولیاء، 7/324، رقم: 10696
*غیبت قرض سے زیادہ سخت
ہے،قرض تو لوٹا دیا جاتا ہے لیکن غیبت لوٹائی نہیں جا سکتی۔
(حلیۃ الاولیاء، 7/324، رقم: 10700
*وہ جگہ بدترین ہے جہاں
بندہ گناہ کرتا رہے اور توبہ کئے بغیر وہاں سے چلا جائے ۔
(حلیۃ الاولیاء، 7/328،
رقم: 10717)
*حکمت تین چیزوں سے آتی ہے:(1)خاموش رہنے(2)غور سے سننے اور (3) محفوظ رکھنے سے اور تین خصلتوں کی وجہ سے حکمت کا پھل ملتا ہے:(1)ہمیشہ کے گھر (جنت) کی طرف رجوع کرنے(2)دھوکے کے گھر(دنیا)سے دور ہونے اور(3)موت سے پہلے موت کی تیاری کرنے سے ۔ (حلیۃ الاولیاء، 7/330، رقم: 10729)
* اصحابِ حکمت کے ساتھ بیٹھاکرو کیونکہ ان کی مجلس غنیمت، ان کی صحبت سلامتی اور ان کی دوستی عزت ہے ۔ (حلیۃ الاولیاء، 7/334، رقم: 10744)
مترتب:ڈاکٹرظہوراحمددانش
ماخوذ:از اسلامک کتب
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں