نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اللہ پاک کے ناموں کی برکات



اللہ پاک کے ناموں کی برکات

اللہ پاک کے نناوے نام ہیں،جس نے ان کے ذریعے دعا مانگی تو اللہ پاک اس کی دعا کو قبول فرمائےگا۔یہاں پر قرآنِ کریم 

سے 10 اَسماءُ الحسنیٰ پیشِ خدمت ہیں۔



:1.

الرَّحْمٰن:لفظی ترجمہ : نہایت مہربان۔آیتِ کریمہ:الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیۡمِ0( الفاتحۃ:2)ترجمہ: بہت مہربان رحمت والا

 


۔2. اَلسَّمِیْعُ:لفظی ترجمہ:سننے والا۔آیتِ کریمہ: اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الْعَلِیۡمُ ۙ0 (پ25،الدخان:6)ترجمہ:بے شک وہی سننے والا، جاننے والا ہے

 


۔ 3.الْعَلِیْمُ:لفظی ترجمہ: علم والا۔آیتِ کریمہ:اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ0(البقرہ:32)ترجمہ:بے شک تو ہی علم والا،حکمت والا ہے

 


۔4.الْغَفُوْرُ:لفظی ترجمہ:بخشنے والا۔آیتِ کریمہ:وَھُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ 0(الاحقاف: 8)ترجمہ : اور وہ ہی بخشنے والا مہربان ہے

 


۔ 5. الْقَدِیْرُ:لفظی ترجمہ :قدرت والا۔آیتِ کریمہ :وکَانَ اللَّهُ عَلٰی کُلِ شَیْءٍ قَدِیْرًا0( الفتح:21)ترجمہ : اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

 


۔ 6. الْبَصِیْر:لفظی ترجمہ : دیکھنے والا۔آیتِ کریمہ :وَکَانَ اللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْراً0( الفتح: 24)ترجمہ : اور اللہ تمہارے کام دیکھتا ہے

 


۔ 7. الْحَکِیْمُ:لفظی ترجمہ:حکمت والا۔آیتِ کریمہ :وَاللهُ عَلِیمٌ حَکِیْمٌ 0( الحجرات:8)ترجمہ:اور الله علم والا،حکمت والا ہے

 


۔8۔الْعَزِیْزُ:لفظی ترجمہ:عزت والا۔آیتِ کریمہ:وھُوَالْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ0(الحدید:1)ترجمہ:اور وہی عزت والا،حکمت والا ہے

 


۔9.الْحَمِیْدٌ: لفظی ترجمہ : حمد کے لائق۔آیتِ کریمہ :وَاللَّهُ غَنِیٌ حَمِیْدٌ 0 ( التغابن: 6)ترجمہ : اور اللہ بے پروا، ہر حمد کے لائق ہے

 


۔ 10. الصَّمَدُ:لفظی ترجمہ : بے نیاز۔آیتِ کریمہ : اللہ الصَّمَدُ0( اخلاص: 2)ترجمہ : الله بے نیاز ہے۔


قارئین:تمام کامیابیوں کاسرچشمہ صرف و صرف اللہ پاک سے محبت اللہ پاک کے حکم کی اتباع اور اس کے حبیب ﷺ سے وفا ہی میں ہے ۔دنیا کے معاملات کے کام ضرور کریں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں۔کہ اسی دنیا میں ہی کھپ جائیں ۔بلکہ جتنا دنیا میں اتنا دنیا کے لیے اور جتنا آخرت کی ضرورت انتا آخرت کے لیے کوشش کی جائے ۔

اللہ کریم اللہ رحمن اللہ رحیم میرا پیارارب ہم سے بہت پیار کرتاہے ۔اپنے تمام باتیں اپنے رب سے کرنے کی عادت ڈالیں ۔سکون بھی ملے گا اور مسئلے کا حقیقی حل بھی نصیب ہوگا۔ہماری تحریر آپکو فائدہ دے تو ہماری مغفرت کی دعا کردیجئے گا ۔

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر

رابطہ نمبر:03462914283                                                                                             

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...