نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حلال فوڈ کے بارے میں کچھ اہم باتیں۔۔۔۔۔۔۔۔Some important things about halal food

 

حلال فوڈ کے بارے میں کچھ اہم باتیں

Some important things about halal food

جس دور میں ہم جی رہے ہیں اس میں  وہم ،توہمات ،تشکیک کی سی فضا ہے ۔مذہب کش رویے اور انسان کی آزاد منش مزاج نے حقائق اور درست تک رسائی قدرے مشکوک کردی ہے ۔میں دین اور سائنس کے طالب علم کی حیثیت سے شدت سے محسوس کرتا رہا کہ خوراک اور ہماری استعمال ہونے والے چیزوں میں کہیں حرام کی آمیزش تو نہیں ۔چنانچہ اسی درد اور آپ پیاروں کی خیر خواہی کی نیت سے میں نے سٹڈی شروع کی۔یہ سیریز اسی کی ایک کڑی ہے ۔

قارئین:

مشاہد ہ میں آتاہے کہ کہیں کہیں سور کا گوشت، بیکن ، ہیم ، یا سور کا گوشت  کی آمیزش سے بنی مصنوعات کے بارے میں اطلاعات ملتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ہر طرح کی الکحل ، جانوروں کا خون ، اور خون کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات  کے بارے میں بھی بازگشت سننے کو ملی ۔

قارئین:

وہ اشیا جو واضح نہیں ہیں انھیں مشبوح کہتے ہیں مشبوح (عربی: مشبوہ) کے لفظی معنی ھیں “مشکوک” یا “مشتبہ ،” کھانے پینے پر مشبوح کے لیبل لگائے جاتے ہیں جب یہ واضح نہیں ہوتا ہے کہ آیا وہ حلال ہیں (استعمال کی اجازت ہے) یا حرام (ممنوع اسلام میں ، مشبوح کے معنی ہیں شبہ یا مشتبہ۔ اگر کسی کو ذبح کرنے کے عمل یا کھانے کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والے اجزا کے بارے میں یقین نہیں ہے۔

 

محترم قارئین؛

حرام سے محفوظ رہنے کے لیئے، ، لیبل ضرور چیک کریں- آپکے بچے کونسی ٹافی، جیلی یا چاکلیٹ کھا رہاہے ۔یہ آپکو پتا ھونا چاھیے- کہیں وہ حرام تو نھیں-

خوراک میں استعمال ھونئے والے اجزا مشلا پیکیٹ بند مصالحہ جات یا امپوٹیڈ زائقہ بڑ ھانے والے اجزا( فلیور انہانسرز) کو جانوروں سے یا پودوں سے بھی تیار کیا جاسکتا ہے- اس صورت میں ، کسی کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کھانا حلال ہے یا حرام جب تک آپکو پیکیٹ پے لکھے کوڈ اور اجزا سے آگاہی نہ ھو۔ مشبوح (غیر واضح غذائیں) / مکروہ (نفرت شدہ کھانوں) میں جلیٹن ، انزائمز ، ایملسفائیرز ، رنگ اور ذائقوں پر مشتمل اجزا شامل ھو سکتے ھیں- ان اجزا کی اصل حرام ہو سکتی ہے اگر آپ حلال غذا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ، کھانا پکاتے وقت پیکیٹ پہ دیئے گئی اجزا پر دھیان دیں۔ مثال کے طور پر ، کیا آپ جانتے ہیں کہ جیلیٹن ، جو کچھ کھانے اور کینڈی میں پایا جاتا ہے ، سور کا گوشت سے بنا ہوا ھو سکتا ہے؟

قارئین :اس حوالے  سے چیزوں کی جانچ پڑتال کرلیا کریں ۔اسی میں بہتری اور ہماری بچتے ہے ۔اللہ پاک ہمیں حرام سے محفوظ فرمائے ۔ہم ایسی مفید معلومات آپ تک پہنچاتے رہیں گے ۔آپ ہمارے بخشش کی دعا کردیجئے گا۔

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر(تادم بیان کراچی )


 


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...