نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مصنوعی ذہانت کے بچوں پر اثرات اور انجام

مصنوعی ذہانت کے بچوں پر اثرات اور انجام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک والد ہوں ۔میں شدت سے اس بات کو محسوس کرتاہوں کہ میرے بچے تیزی کے ساتھ فزیکل ایکٹویٹی سے زیادہ دیجیٹل ایکٹویٹی  میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔چنانچہ میں نےکافی دنوں کے مشاہد ہ کے بعد اندازہ لگایاکہ اگر اِسی تیزی سے ڈیجیٹل دنیا میں رومرہ تبدیلیاں آتی رہیں اور ہمارے بچے اس مصنوعی ذہانت کے جہاں میں گُم ہوگے تو ایک تجزیہ و اندازہ کیا کہتاہے کہ آئندہ نسلیں کس حال میں ہوں گیں ۔اسی کیفیت کو میں نے محسوس کیا تو سوچاکیوں نہ وہ سب باتیں جو میں نے محسوس کیں ۔جن کا مطالعہ کیا ۔جن کا مشاہدہ کیا۔اللہ کی رضا کی خاطر باقی والدین تک بھی پہنچادوں ۔خیر بانٹنے کا نام ہے ۔جو میسر ہے وہ تو پیش کروں ۔یہ مضمون بھی ایسی ہی ایک کوشش  ہے ۔ قارئین: انسان نے جب مشینوں کو سوچنے، سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی طاقت دی، تو وہ دن بھی آیا جس کا سب سے بڑا اثر بچوں کی نسل پر پڑا۔ موبائل، یوٹیوب، گیمز، چیٹ بوٹس، ڈیجیٹل ٹیچرز، AR اور VR… یہ سب آج کے بچے کی دنیا ہیں۔ لیکن یہ دنیا صرف روشن نہیں، اس کے اندر گہری اندھیری ...

اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجن )کے خوفناک پہلو

اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجن )کے خوفناک پہلو تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) انسان نے ہمیشہ اپنی ضرورتوں کو آسان بنانے کے لیے آلات ایجاد کیے۔ پہیہ بنا، تو سفر آسان ہوا۔ بجلی آئی، تو زندگی روشن ہوئی۔ کمپیوٹر بنا، تو دنیا بدل گئی۔ لیکن جب انسان نے مشینوں کو سوچنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت دی، تو کہانی کا رخ بدل گیا۔یہاں سے مصنوعی ذہانت کا سفر شروع ہوا — ایک ایسا سفر جس میں روشنی بھی ہے اور خطرناک سایہ بھی۔مصنوعی ذہانت نعمت بھی ہے، مگر اس کے نیچے چھپی ہوئی کہانیاں کبھی کبھی انسانیت کو لرزا دیتی ہیں۔ یہ مضمون انہی سایوں کی کہانی ہے… وہ کہانیاں جو بتاتی ہیں کہ ترقی کا راستہ ہمیشہ سیدھا نہیں ہوتا؛ اس کے کنارے گھاٹیاں بھی ہوتی ہیں۔ حقیقت کا قتل — ڈیپ فیک کا جادو اور جال آج ایک تصویر، آواز یا ویڈیو دیکھ کر سچ کا فیصلہ کرنا پہلے جیسا آسان نہیں۔ڈیپ فیک ٹیکنالوجی نے سچائی کی ریڑھ کی ہڈی ہلادی ہے۔ قارئین :آئیے میں آپکو ایک واقعہ بتاتاہوں ۔ 2023 میں ہانگ کانگ میں ایک کمپنی کے اکاؤنٹنگ آفیسر نے 4 ملین ڈالر ایک جعلی ویڈیو کال میں ٹرانسفر کر دیے۔اس ویڈیو میں اس کے “باس”...

سائبر بُلنگ ایک خوفناک حقیقت

سائبر بُلنگ ایک خوفناک حقیقت تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) دنیا بدل گئی ہے۔ گلی محلے کی چھیڑ چھاڑ اب ایک بڑے ڈیجیٹل شہر میں تبدیل ہو چکی ہے۔جہاں ہاتھ میں پکڑا موبائل ایک طرف علم، آگہی اور روشنیاں لاتا ہے، وہیں دوسری طرف کبھی کبھی ایسا زخم بھی دے جاتا ہے جو آنکھوں سے نظر نہیں آتا، مگر دل کی تہوں تک اتر جاتا ہے۔اسی زخم کا نام ہے سائبر بُلنگ ۔یہ صرف ایک لفظ نہیں، ایک رویّہ ہے۔ایک خاموش جنگ ہے، جس میں ہتھیار الفاظ ہیں، گولیاں جملے ہیں، اور میدان ہمارا دل ہے۔ سائبر بُلنگ دو باتوں پر چلتی ہے . بزدلی کے ساتھ طاقت کا غلط استعمال جو سامنے کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ اسکرین کے پیچھے چھپ کر اپنی ’’بہادری‘‘ دکھاتا ہے۔فیک آئی ڈی، گمنام تبصرے، تضحیک آمیز میمز، اور طنزیہ پیغامات… یہ سب اسی ذہنی کمزوری کی علامت ہوتے ہیں۔ دوسروں کی کمزوری کو نشانہ بنانا کسی کی رنگت، شکل، ناکامی، لہجہ، مذہب، کلاس یا پسند کے بارے میں تضحیک … یہ ایسے حملے ہیں جو کسی کے اندر کا اعتماد توڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ مسلسل شرمندہ کرنا ایک بار نہیں، بار بار، روز روز۔سائبر بُلنگ کی طاقت اس کی مسلسل موجودگ...

شوگر کا بنیادی چیک اپ کیوں ضروری؟

شوگر کا بنیادی چیک اپ کیوں ضروری؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش اگر آپ سوچتے ہیں کہ شوگر صرف بوڑھوں کو ہوتی ہے … یا صرف زیادہ میٹھا کھانے سے ہوتی ہے … تو جناب، آپ آدھی سچائی جانتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ شوگر خاموشی سے آتی ہے … اور اکثر تب پتا چلتا ہے جب وہ “کام” کر چکی ہوتی ہے۔ اسی لیے ہر ڈاکٹر، ہر اسپیشلسٹ اور ہر ہسپتال ایک ہی بات کہتے ہیں : “ سال میں کم از کم ایک بار شوگر ٹیسٹ ضرور کروائیں !” شوگر چیک اپ کیا ہوتا ہے؟ شوگر ٹیسٹ تین طرح کے ہوتے ہیں : 1.      Fasting Blood Sugar (FBS) صبح خالی پیٹ شوگر کی مقدار بتاتا ہے۔ 2.      Random Blood Sugar (RBS) دن کے کسی بھی وقت خون میں شوگر کتنی ہے؟ 3.      HbA1c پچھلے 3 مہینوں میں آپ کی اوسط شوگر کیا رہی؟ یہ شوگر کی “تین مہینے کی رپورٹ کارڈ” ہوتی ہے۔ یہ تینوں مل کر بتاتے ہیں کہ : آپ کی شوگر نارمل ہے؟ پری شوگر ہے؟ یا کنٹرول سے باہر جا رہی ہے؟   قارئین:آئیے ہم ایک کیس ٹیکنگ اسٹڈی سے آپکو بات سمجھاتے ہیں ۔ علی ایک انٹروورٹ لڑکا ہے : گھر، موبائل،...