بچوں کو حاضر دماغ بنائیں تحرير: ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) ہنستے مسکراتے ،کھیلتے بچے ہمیں بہت پیارے لگتے ہیں ۔ بھروقت جواب دینے والے بچوں سے ہم جلد مانوس ہوجاتے ہیں ۔آپ کسی کے گھر گئے ہوں اور کوئی بچہ آئے اور آپ کو معقول جوابات دے ۔موقع محل کے اعتبار سے بات کا سلیقہ معلوم ہوتو آپ بھی شاباش دئیے بغیر نہیں رُکتے ۔ہماری بھی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارابچہ یا بچی بھی حاضر جواب ہو۔حاضر دماغ ہو۔ اس مضمون میں آپ کو کچھ مفید مشورے پیش کرتے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے بچوں میں یہ صلاحیت پیداکرسکتے ہیں ۔ آئیے وہ مفید مشورے جاتے ہیں ۔ قارئین: انسانی دماغ اللہ پاک کی عطاکردہ نعمت ہے ۔جس میں حیران کُن طاقت اور صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ہمارے بچے ہمیں بہت ہی پیارے بہت ہی عزیز ہوتے ہیں چنانچہ ہم انھیں ہر میدان میں نمایاں دیکھنا چاہتے ہیں ۔سب سے پہلے ان کی ذہنی کیفیت کا سمجھنااور اس کے مطابق پلان ترتیب دینا والدین کی سمجھداری کا امتحان ہے ۔ہر بچے کی ذہنی استعداد جُداجُداہوتی ہے ۔اسی اعتبار سے والدین بچوں کے ساتھ تعلیم و تربیت کے معاملے میں پیش آناہوگا۔حاضر دماغی ک...