نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بہترین دعائیں اور وظائف


facebook


Powerful dua for success

بہترین دعائیں اور وظائف

تحریرڈاکٹرظہوراحمددانش

زندگی کے ہرمیدان میں کامیاب رہنے کی خواہش ہے ۔خیر اور برکت کے ساتھ جیناچاہتے ہیں ۔توپھر آج کی کی یہ تحریر بالکل بھی مس نہ کیجئے گا۔پوری پڑھیں۔کیونکہ اس میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایسی زبردست معلومات کے بس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کا دل خوش ہوجائے گا۔۔۔

دعائیں مومن کا ہتھیا اور عبادت کا مغز ہے ۔دعا ہی تو وہ ذریعہ ہے جو ہمیں ہر مشکل ہرمصیبت میں امید دیتاہے ہمیں اپنے رب کے قریب کرتاہے ۔

آپ دنیا و آخرت میں کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں نا تو پھر یہ دعا:

رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

ہر فرض نماز کے بعد بعد کم از کم 3 مرتبہ ہاتھ بلند کرکے پڑھ لیجئے ۔۔۔۔دنیا وآخرت میں کامیابی آپکا مقدر ہوں گیں ۔

ٹینشن و پریشانیوں میں بات یادنہ رہنے کی شکایت ہوتی ہے ۔اہم سے اہم معلومات بھی دماغ سے نکل جاتی ہے ۔ایسے میں پریشانی کی ضرورت نہیں ۔آپ  نماز کے بعد 11مرتبہ یہ دعا:

رَبِّ زِدْنِي عِلْمًاپڑھ لیجئے

دعا:

آپ کاروباری آدمی ہیں ۔کامیاب کاروبار و کام کی تمناہے تو پھر خلوص نیت کے ساتھ یہ دعا:

رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ

ترجمہ :میرے پروردگار ! جو کوئی بہتری تو مجھ پر اُوپر سے نازل کر دے، میں اُس کا محتاج ہوں ۔‘‘

نماز فجر کے بعد 11مرتبہ پڑھ لیجئے ۔اور اسے مستقل پڑھنے کا معمول بنالیجئے ۔

فی زمانہ رشتوں کے بہت مسائل ہیں ۔معقول اور مناسب رشتہ کی تلاش میں ہیں ۔آپ روزانہ ہر نماز کے بعد کم از کم 3مرتبہ یہ دعا:

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

ترجمہ:

پڑھ لیجئے ۔۔اللہ پاک نےچاہا تو آپ  بہت جلد آپکو بہترین رشتہ نصیب ہوجائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چینل کے ناظرین:ہم آپ کو بتاتے ہیں زبردست و بہترین وظائف ۔آپکو ہماری کوشش کیسی لگی؟نیزاپنی قیمتی رائے کامنٹ میں دینا نہ بھولیے ۔۔

آپ یا آپ کے عزیزوں میں کوئی بیمار ہے تو یہ دعا:

اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ

ترجمہ: اے اللہ ! تو مجھے جسمانی صحت میں عافیت عطا فرما، اے اللہ ! تو میری قوتِ سماعت میں عافیت عطا فرما، اے اللہ ! تو میری قوتِ بینائی میں عافیت عطا فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں

پڑھ لیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان شا اللہ ۔۔بہت جلد مریض کو شفانصیب ہوگی ۔

زندگی میں اپ اینڈ ڈاون لگارہتاہے ۔۔پریشانی و مصیبت زندگی میں آتی ہیں ان کو کوسنے کی بجائے ان سے نکلنے کے حل ڈھونڈے جائیں ۔آپ کی پریشانیوں کا ہم نے روحانی حل تلاش کیاہے ۔آپ قبلہ رُخ ہوکر پوری انرجی کے ساتھ تمام یہ دعاپڑھ لیجئے ۔

اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَبْرِي فِي الْمَصَائِبِ كَمَا جَعَلْتَ صَبْرَ الْأَنْبِيَاءِ

اے اللہ میرے صبر کو مصیبتوں میں ایسا کر جیسا کہ تو نے انبیاء کا صبر عطاکیا۔

اللہ پاک آپکو تمام غموں و پریشانیوں سے نجات عطافرمائے گا۔۔ان شا اللہ !!!

بات مہنگائی کی ہویا ملکی حالات کی ہرشخص ایک اذیت ناک کیفیت سے گزررہاہے ۔فکروں و اندیشوں نے سکھ چین برباد کردیاہے ۔لیکن ناظرین و سامعین آپ کو فکر کی ضرورت نہیں اپنے پیارے اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں ۔کرم ہی کرم ہوگا۔اسٹریس و ڈپریشن کی صورت میں  نماز فجر کے بعد یہ دعا:

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ ‏‏‏‏‏‏وَضَلَعِ الدَّيْنِ، ‏‏‏‏‏‏وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ.

ترجمہ: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں غم و الم سے، عاجزی سے، سستی سے، بزدلی سے، بخل، قرض چڑھ جانے اور لوگوں کے غلبہ سے۔

7مرتبہ پڑھ لیجئے

اللہ پاک کی عطاسے آپ پرسکون و پر اطیمنان کیفیت میں آجائیں گے ۔

قارئین :ہماری کوشش آپ کو کیسی لگی؟اپنی رائے کامنٹ میں ضرور دیجئے گااور یہ ویڈیواپنے رشتہ داروں و پیاروں میں شئیر بھی کردیجئے ۔۔۔اللہ نگہبان

https://www.blogger.com/blog/post/edit/633175920604818639/6133176098514711238?hl=en  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...