نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

پرامن و پر اطمینان زندگی کا وظیفہ


google


 پرامن و پر اطمینان زندگی کا وظیفہ 


مجھے سمجھ نہیں آتی ۔کسی پل سکون نہیں ۔ایک عجب دل و دماغ میں لڑائی چل رہی ہے ۔کچھ بھی تو سمجھ نہیں آرہا۔بس زندگی گزررہی ہے ۔زندگی اپنی رونقوں سے محروم ہوگئی ہے ۔یہ وہ آوازیں  جو ہمیں اپنے اردگرد سے سنائی دیتی ہیں ۔آخر اس بے اطمینانی و بے سکونی کا کوئی علاج بھی ہے ۔۔توجان لیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں !!علاج ہے ۔وہی علاج ہم آپکو بتانے والے ہیں 

تمہید:

پرسکون زندگی کی تلاش کسے نہیں چاہیے ہر شخص اس کا متلاشی ہے دولت، سکون، آرام اور آسائش کیلئے تو اکٹھی کی جاتی ہے لیکن ناظرین: یاد رکھیں فرق صرف اتنا ہے کہ ایک آسائش ہے دوسرا آرام ہے یہ دو مختلف چیزیں ہیں اگر ایک انسان کے پاس دنیا کا سارا سامان راحت ہے لیکن گھر میں چین نہیں تو یہ گھر جنت نہیں بلکہ جہنم بنا ہوا ہے اسی طرح اگر آسائش کا سامان نہیں کوٹھی، کار مکان نہیں لیکن آرام ہے سکون ہے، کوئی فکر نہیں بظاہر آسائش سے محروم ہے لیکن حقیقت میں جنت ہے۔

دعائیں پڑھیں :

https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/09/blog-post_89.html

آئیے :ہم اپنی زندگی کی ان بے چینیوں کا روحانی حل جانتے ہیں ۔

ہر نما زکے بعد سورہٴ قریش تین مرتبہ اول و آخر درود شریف تین دفعہ پڑھ کر دعاء کر لیا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل کر لیا کریں۔

آپ خود اپنی زندگی میں بہترین تبدیلی محسوس کریں گے آپ کے اندر کے انسان کو ایک عجب سکھ وچین نصیب ہوگا۔آپ وقت ضائع کیے بغیر آج ہی یہ وظیفہ کرلیجئے ۔

دلوں کا حقیقی چین تو اللہ پاک کی یاد اس کے ذکرمیں ہے ۔اب جب پریشان ہوں یا آپ کے کسی عزیز کو اس طرح کی کیفیت سے گزرناپڑے تویہ وظیفہ کرلیجئے ۔وظیفہ کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ :

ہر نماز کے بعد  اول آخر درود پڑھ کر گیارہ بار اس آیت کا ورد کریں ان شاء اللہ ،اللہ تعالی سکون عطا فرمائے گا: 


اس آیت کو ازرائے وظیفہ پڑھنے سے قبل کسی قاری صاحب کو پڑھ کر سنا دیں تاکہ کوئی مخارج کی غلطی نہ اور آپ اس وظیفہ کی تمام برکتیں بھی پاسکیں ۔۔۔

دل کے سکون اور اطمینان کے لیے کئی وظیفے ہیں، لیکن ان میں سے ایک بہت آسان اور موثر وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر روز صبح اور شام 100 مرتبہ "لا إله إلا الله محمد رسول الله" کا ذکر کریں۔ یہ ذکر دل کو پاک کرتا ہے اور اس میں سکون اور اطمینان کا احساس پیدا کرتا ہے۔

ایک اور وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر روز صبح اور شام 100 مرتبہ "أستغفر الله العظيم وأتوب إليه" کا ذکر کریں۔ یہ ذکر اللہ کی رحمت اور مغفرت حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، اور اس سے بھی دل میں سکون اور اطمینان پیدا ہوتا ہے۔

آپ سورہ المزمل کی تلاوت بھی کر سکتے ہیں۔ یہ سورہ دل کو مطمئن کرنے اور اس میں ایمان اور اطمینان پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ان وظیفوں کے ساتھ ساتھ، آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ آپ اللہ سے اپنے دل کو سکون اور اطمینان عطا کرنے کی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو سکون اور اطمینان کا احساس دینے کے لیے کئی وسائل فراہم کیے ہیں، اور ہمیں ان وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

یہاں کچھ دیگر وظیفے ہیں جو دل کے سکون اور اطمینان کے لیے مفید ہو سکتے ہیں:

·         ہر روز صبح و شام 100 مرتبہ "سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر" کا ذکر کریں۔

·         ہر روز صبح و شام 100 مرتبہ "لا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم" کا ذکر کریں۔

·         ہر روز صبح و شام 100 مرتبہ "يا الله، يا رحمن، يا رحيم، يا غفور، يا حليم، يا سميع، يا بصير، يا عليم، يا قادر، يا قوي، يا متين" کا ذکر کریں۔

آپ ان وظیفوں کو اپنے وقت اور حالات کے مطابق کر سکتے ہیں۔

اللہ پاک نے چاہا تو آپ کے اندر کا انسان پرسکون ہوجائے گا۔آپکا کام میں دل اور آگے بڑھنے کا جذبہ بھی بیدارہوگا۔آپ بے چینیوں کے گھٹاٹوپ اندھیروں سے نکل کا امیدکے لہلہاتے سبززاروں میں ہنستی مسکراتی زندگی گزاریں گے ۔ہم کرتے ہیں یہ سب کوشش آپ پیاروں کے لیے ۔ہماری یہ کوشش آپکو پسند آئے تو کامنٹ ضرور کیجئے ۔

 ۔۔اللہ حافظ



 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...