نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

مال و دولت کا وظیفہ


مال و دولت کا وظیفہ

Wealth             with              success 

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

انسان معاشی استحکام چاہتاہے اور ایک خودانسان کے لیے بھلا اس سے بہتر اور کیا کوشش ہوگی۔وہ دنیا میں خوشحال اور سہولیات سے بھرپور زندگی گزارنا چاہتاہے ۔لیکن کیا فقط امیر ہونے کی خواہش ہی کافی ہے یا پھر اس کے لیے کوشش بھی کرنی ہوگی ۔ہمارے معاشی حالات بہتر بلکہ بہترین ہوسکتے ہیں ۔ہم سہولیات سے بھرپور اچھےگھر ،اچھی گاڑی اور اچھے اور پرسکون موحول میں اپنی زندگی بسر کرسکتے ہیں آج ہم آپ کو امیر ہونے اور بہترین لیونگ اسٹائل کے لیے بتانے جارہے ہیں ایک زبردست اور آمودہ وظیفہ ۔۔

ضرورت رشتہ کے لیے وظیفہ 

https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/09/blog-post.html

تمہید:

اللہ ربُّ العزّت کے حبیب  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے امّتیوں کے لئے کئی طرح سے رحمتوں اور وسعتوں کے دروازے کھولے ہیں ، احادیثِ مبارَکہ کا مطالعہ کرنے سے پتا چلتا ہے کہ بظاہر چھوٹی چھوٹی نیکیوں پر بڑے بڑے ثوابوں کی بشارتیں ہیں ، اسی طرح کئی ایسے اعمال بھی ارشاد فرمائے کہ جن کا ثواب تو ہے ہی ساتھ ہی رِزق میں وُسعت ، برکت اور کشادگی بھی ملتی ہے

چنانچہ وہ تسبیح جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے : ایک صحابی ( رضی اللہ عنہ ) حُضور  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی خدمتِ اَقدس میں حاضر ہوئے اور (رزق کی تنگی کے بارے میں بتاتے ہوئے) عرض کی : دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی ہے۔ آپ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے فرمایا : کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں جو فرشتوں کی تسبیح ہےاور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے۔ طلوعِ فجر کے ساتھ سو بار کہا کر

 سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللہ “

دنیا تیرے پاس ذلیل و خوار ہو کر آئے گی ، وہ صحابی  رضی اللہ عنہ  چلے گئے اور پھر کچھ دن کے بعد حُضور  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگے : یارسولَ اللہ! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی کہ میں حیران ہوں کہاں اٹھاؤں؟ اور کہاں رکھوں؟۔

) لسان المیزان ، 4 / 303 ، حدیث : 5100 ، ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص128 ملخصاً(

قارئین:

 آپ اب پریشان نہ ہوں ہمارے ساتھ جُڑے رہے ہم کریں گے قدم قدم پر آپ کی رہنمائی اور بتائیں گے آپ کی خوشحال زندگی کے لیے بہترین اور زبردست وظائف بھی اور طریقے بھی ۔

(2)رِزْق میں برکت کا بہترین ذریعہ :

 حضرت سیِّدُنا انس  رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے : حُضور نبیِّ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے زمانۂ اقدس میں دو بھائی تھے ، ایک بارگاہِ نبوی میں حاضر رہتا اور دوسرا کام کاج کرتا تھا ، کام کرنے والے نے حُضور  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  سے اپنے بھائی (کے کام نہ کرنے) کی شکایت کی تو آپ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ارشاد فرمایا : “ شاید تجھے اس کی برکت سے ہی رزق دیا جا رہا ہو۔ “ 

(ترمذی ، 4 / 154 ، حدیث : 2352])

ہمیں آپ کی خوشیاں عزیز ہیں آپ اپنی دنیا میں مگن پرسکون زندگی گزریں گے تو ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اچھا لگے گاہم اسی جذبے اور نیت کے ساتھ آپ کے لیے لاتے ہیں بہترین اور زبردست وظائف ۔آئیے ہم آپ کو ایک اور وظیفہ بتاتے ہیں ۔۔۔مگر یادرہے :صرف سن کر چھوڑدینے سے کچھ نہیں ہوگابلکہ آپ کو پڑھنا بھی ہوگا۔۔

ناظرین :آپ آیۃُ الکُرسی : کسی چیز پر لکھ کر اس کا کَتَبَہ مکان میں کسی اونچی جگہ پر آویزاں کردیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ اس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہوگا۔ بلکہ روزی میں بَرَکت اور اضافہ ہوگا اور اس مکان میں کبھی چور نہ آسکے گا۔

 (جنتی زیور ، ص589ملخصاً۔)

رزق اور مال ودولت میں برکت

یَااَللہُ 786 بار بعدِ جمعہ کو لکھ لیجئے اسے دکان یا مکان میں رکھنے سے رزق بڑھتا اور مال و دولت میں برکت ہوتی ہے۔

 (چڑیا اور اندھا سانپ،ص25)

ناظرین :

جو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد80 بار “ یَا حَکِیْمُ “ پڑھ لیا کرے ، اِن شآءَ اللہ کسی کا محتاج نہ ہو گا۔ 

( فیضانِ سنّت ، 1 / 170)

سبحان اللہ !!

اب ذرا مسکرائیں اور ایک سجدہ تو اللہ کی بارگاہ میں کردیجئے ۔کہ ہمیں اتنے پیارے پیارے زبردست اور مفید وظائف کا معلوم ہواجو ہمیں اللہ پاک کے قریب بھی کردیں گے اور ہمیں محتاجی سے بھی بچائیں گے ۔۔آج اور ابھی سے پڑھنا شروع کیجئے ۔۔۔اور پائیں اپنی زندگی میں رزق کی فراوانی اور شادامانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...

مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی دنیا

مصنوعی ذہانت اور کسانوں کی دنیا تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) کسان کی زندگی ہمیشہ مٹی، پانی، بارش اور دھوپ کے رحم و کرم پر رہی ہے۔ہزاروں برس سے کھیتی کا ہر عمل ہاتھ اور آنکھ کی محنت سے جڑا ہوا تھا۔لیکن اب ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے — ایسا دور جہاں بیج دیکھنے والی آنکھ انسان کی نہیں،ڈرون کی ہے۔مٹی کا مزاج بتانے والا ہاتھ کسان کا نہیں،مصنوعی ذہانت کا ہے۔زمین آج بھی سچ بولتی ہے،مگر اس سچ تک پہنچنے والے راستے بدل گئے ہیں۔یہی وہ مقام ہے جہاں کاشتکار، مٹی اور مشین کی مثلث عجیب مگر حیرت انگیز ہم آہنگی کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت نے زراعت کو اندازے سے نکال کراعداد و شمار، سینسرز، ڈرون اور سیٹلائٹس کی دنیا میں داخل کر دیا ہے۔ AI اب مٹی کے راز آنکھ جھپکتے بتا دیتا ہے۔آئیے اس کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔نمی کتنی ہے،کس غذائی عنصر کی کمی ہے،فصل کی جڑ کتنی صحت مند ہے،کہاں کھاد کم یا زیادہ لگ رہی ہے،کب پانی دینا ضروری ہے، FAO کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق AI-assisted analysis سے پیداوار میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ممکن ہے۔ یہ وہ انقلاب ہے جو پہلے صدیوں میں ب...