نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ضرورت رشتہ وظیفہ

ضرورت رشتہ 

وظیفہ

ہم مسلمان ہیں اور مسلمان کبھی اپنے رب کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا۔پوری توجہ سے ساتھ ہماری بات سنیے اور بتائے گئے وظائف کو معمول بنالیجئے ۔کرم ہی کرم فضل ہی فضل ہوگا۔

 جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد “ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام “ 312 بار پڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں ، اِنْ شَاءَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  جلدشادی ہو اورشوہر بھی نیک ملےگا۔۔

مگر یادرہے یہ وظیفہ آپ نے جاری رکھنا ہے اور اس میں ناغہ بھی نہیں کرنا۔

آپ کی ابھی تک منگنی نہیں ہوئی اور آپ تلاش میں ہیں تو پھر آپ ہماری بات پوری یکسوئی اور توجہ سے سنیں ۔آپ  یَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ 143بار لکھ کرتعویذ بنا کر  کنوارا اپنے بازو میں باندھے یا گلے میں پہن لے اِنْ شَاءَ اللہ  عَزَّوَجَلَّ  اُس کی جلد شادی ہو جائے گی اور گھر بھی اچھا چلے گا۔ 

(مینڈک سوار بچھو ، ص24)

 

 

عشاء کی نماز کے بعد  1400 مرتبہ يَا وَدُوْدُ پڑھ کر دعا کیا کریں۔ (چالیس دن تک یہ عمل کریں)

اس عمل کو مستقل دہراتے رہیں اس میں کسی قسم کی سستی و کاہلی نہ کریں ۔آپ بہت جلد اس کی برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔

ناظرین و سامعین :

متقی اور نیک رشتوں کے لیے لڑکا یا لڑکی کثرت سے اور خصوصاً پنجوقتہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:

رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا

ترجمہ: اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا (سورۃ الفرقان، آیت ۷۴) (۱)

سبحان اللہ !!ہم آپکو خوش و خرم دیکھنا چاہتے ہیں ۔اسی نیت سے ہم آپ تک پہنچاتے ہیں بہترین اور مجرب وظائف مگر اب عمل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ۔آخر رشتہ کے لیے ایک اور بہترین وظیفہ بھی سن لیجئے

نمازِعشاء کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اوردرمیان میں گیارہ سومرتبہ ’’یاَلَطِیْفُ‘‘ پڑھ کراللہ تعالیٰ دعاکریں۔۔اللہ کریم نے چاہا تو بہت جلد آپ اپنے مقصد کو پالیں گے ۔

ہماری یہ کوشش آپکو اچھی لگی تو اپنا فیڈ بیک دینا ہرگز نہ بھولیے گا۔اللہ نگہبان

 ....................................................................

پرسکون زندگی کے لیے یہ مضمون :

https://www.blogger.com/blog/post/edit/633175920604818639/3231724535305224488 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...