نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

حمل اور ماں کے پیٹ کا قدرتی نظام

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش حمل اور ماں کے پیٹ کا قدرتی نظام جب جب  مطالعہ کرتاہوں اور پھر اسلام کی تعلیمات کو دیکھتا ہوں تو سوچ میں پڑجاتاہوں کہ اس قدر ہر ہر بات کی وضاحت اسلام نے پیش کردی ۔پھر ایمان تازہ ہوجاتاہے جب اپنے پیارے اللہ پاک کی قدرت عظیمہ کے مظاہرہ کو ملاحظہ کرتاہوں ۔ایک ماں کا رحم قدرت کا اتنا بڑاموضوع ہے کہ جس پر ریسرچ کرتے کرتے انسان کی عقل حیران کو خیرہ رہ جاتی ہے ۔قدرت نے اتنے سے حصے میں انسان کے پنپنے اور پلنے کا کیا تیکنیکی  نظام رکھا ہے ۔زبان حال سے انسان بے اختیار کہہ اُٹھتاہے ۔سبحان تیری قدرت ۔ آئیے ذرا رحم مادر کے بارے میں جانتے ہیں ۔چار نظام رحم مادر کے نظام میں متحرک ترین پہلو ہیں ۔ 1۔ تغذِیہ ( NOURISHMENT ) بچے کی نشوونما کے لئے ہر قسم کا ضروری مواد رحمِ مادر میں فراہم ہوتا ہے۔یعنی غذاکی سورس پیداہونا۔سبحان اللہ 2۔ حفاظت ( PROTECTION ) ماں کو پیش آنے والے جسمانی صدمات اور ضربات وغیرہ کے اثر سے بالعموم اُس کی حفاظت کی جاتی ہے تاکہ اُسے چوٹ نہ آئے۔یہ محفوظ رہے ۔یعنی قدرت نے جس کو اس کائنات میں لانا ہے اس کے لیے بہترین و عمدہ ...

پیدائش انسان کے قدرتی مراحل پر تحقیق

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش پیدائش انسان کے قدرتی مراحل پر تحقیق ارشادِ باری تعالیٰ ہے : 1.  وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ O اور بیشک ہم نے اِنسان کی تخلیق (کی اِبتدا) مٹی کے (کیمیائی اجزا کے) خلاصہ سے فرمائی o 2.  ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ O پھر ہم نے اُسے نطفہ (تولیدی قطرہ) بنا کر ایک مضبوط جگہ (رحمِ مادر) میں رکھا o 3.  ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً. پھر ہم نے اس نطفہ کو (رحمِ مادر کے اندر جونک کی صورت میں) معلّق وجود بنا دیا۔ 4.  فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً. پھر ہم نے اُس معلّق وُجود کو ایک (ایسا) لوتھڑا بنا دیا جو دانتوں سے چبایا ہوا لگتا ہے۔ 5.  فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا. پھر ہم نے اُس لوتھڑے سے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنایا۔ 6.  فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا. پھر ہم نے اُن ہڈیوں پر گوشت (اور پٹھے) چڑھائے۔ 7.  ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ O (المومنون، 23 : 12 - 14) پھر ہم نے اُسے تخلیق کی دُوسری صورت میں (بدل...

نطفہ کیا ہے ؟

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش نطفہ کیا ہے اور کیا ہے اس کی سائنسی و مذہبی تحقیق اِنسان کے حیاتیاتی  نظام میں نطفہ ایک اہم عنصر ہے اس کا تعلق fertilization کے نظام سے ہے۔ اس کا ذکر قرآنِ مجید میں کم وبیش گیارہ مقامات پر کیا گیا ہے۔ قرآنِ حکیم سے fertilizing liquid کے سلسلے میں  ہمیں بہت معقول اور مصدقہ معلومات میسر آتی ہے جس کا اقرار آج کی سائنس بھی تصدیق کرتی ہے https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/04/blog-post_15.html قارئین:میں چونکہ طب کے شعبہ سے وابستہ ہوں سوچا کیوں نہ اپنے پیاروں کو اس موضوع پر مناسب اور مفید معلومات پیش کروں ۔بھلا اس میں شرمانے والی کیا بات ہے یہ کائنات کی ایک حقیقت ہے ۔چنانچہ آئیے بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب ۔ سب سے پہلے ذرا منی کے بارے میں جانتے ہیں : 1۔ منی ( SPERM ) کا ذکر : اِس کا بیان قرآنِ حکیم میں اِن الفاظ کے ساتھ آیا ہے : أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّن مَّنِيٍّ يُمْنَى O   ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً. (القيامه، 75 : 37، 38) ترجمہ :کیا وہ اِبتداءً محض منی کا ایک قطرہ نہ تھا جو (عورت کے رحم میں) ٹپکا دیا گیا o پھر وہ ...

دل کی دنیا اور حواس خمسہ

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش دل کی دنیا اور حواس خمسہ انسان کے جسم میں ایک لوتھڑا ہے، اگر وہ درست ہے تو سارا جسم ٹھیک ہے، اگر وہ خراب ہے تو پورا بدن ناکارہ ہے۔ خبردار، سن لو! وہ دل ہے۔‘‘ انسان کے جسم میں دل کا کردار بہت عظیم ہے۔قلب، انسانی بدن میں تمام اعضا کا سردار ہے، جسم کے تمام اعضا کا دارومدار اسی پر ہے، اسی لیے حضور a نے امت کو دل کے بارے میں ہدایات دیں۔ یہ دل کیا ہے؟ یہ پٹھوں کے مجموعے پر مشتمل ایک ایسا عضو ہے جو انسانی بدن کو مسلسل خون پہنچاتاہے۔ یہ انسانی تن میں موجود خون کے نظامِ گردش کے درمیان واقع ہے۔ یہ پورانظام، خون کی رگوں کے ایک جال پر مشتمل ہے۔ خون‘ دل سے پورے انسانی بدن کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا پھر واپس دل کی طرف لوٹتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دل کا نظام ایسا رکھا ہے کہ اس میں غور کرتے ہوئے انسان کی عقل حیران رہ جاتی ہے۔ آئیے ذرا اس دل کی دنیا کو حواس کے اعتبار سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔ سائنسی موضوع پڑھیں : اِ اللہ ربُّ العزت نے اِنسان کو ذریعۂ علم کے طور پر ایک اور باطنی سرچشمہ بھی عطا کر رکھا ہے، جسے ’وِجدان‘ ( intuition ) کہتے ہیں۔ ’وِجدان‘ بعض ایسے حقائق کا اِ...

قرآن میں جگہوں ،پھلوں ،دہاتوں،سبزیوں وغیرہ کا ذکر

قرآن میں ذکر جگہوں ،پھلوں ،دہاتوں،سبزیوں وغیرہ کا ذکر ■ قرآن پاک میں چار (4) مساجد کا ذکر ہے : ● مسجد الحرام، ● مسجد اقصی، ● مسجد قباء، ● مسجد ضرار۔ ■ قرآن پاک میں چھ (6) شہروں کے نام ہیں : ● مکہ، ● مدینہ، ● مصر، ● حنین، ● بابل، ● ایکہ۔ ■ قرآن پاک میں چار (4) پہاڑوں کے نام ہیں : ● طور، ● مصری، ● صفا، ● مروہ۔ https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/04/blog-post_77.html قرآن پاک میں چار (4) دھاتوں کے نام ہیں : ● سونا، ● چاندی، ● لوہا، ● تانبا۔ ■ قرآن پاک میں تین (3) سبزیوں کے نام ہیں : ● پیاز، ● لہسن، ● ککڑی۔ ■ قرآن پاک میں تین (3) درختوں کے نام ہیں : ● کھجور، ● زیتون، ● بیری۔ ■ قرآن پاک میں چھ (6) پھلوں کے نام ہیں : ● انجیر، ● زیتون، ● انار، ● کیلا، ● ترکھجور، ● انگور۔ ■ قرآن پاک میں پانچ (5) پرندوں کے نام ہیں : ● ابابیل، ● ہدہد، ● کوا، ● تیتر، ● ٹڈی۔ ■ قرآن پاک میں دس (10) حشرات الارض کے نام ہیں : ● چیونٹی، ● مکھی، ● مچھر، ● ککڑا، ● شہد کی مکھی، ● پروانہ، ● جوں، ● مینڈک، ● سانپ، ● اژدھا۔ ■...