()دنیا کا خطرناک علاقہ comfort zone ہم خوش رہنا چاہتے ہیں اور کامیاب بھی ہونا چاہتے ہیں ۔دنیا بدلنے کے دعوے اور تبصرے ہمارے روز مرہ زندگی کا شیڈول بن گیاہے ۔ صبح اُٹھو وہی روٹین وہی رسمی زندگی اور ایسے کرتے کرتے زندگی کا اکثر حصہ بیت جاتاہے ۔ پیچھے پلٹ کردیکھتے ہیں تو پھر خود کو کوستے ہیں ۔یا پھر طفل تسلی دے کر اس دنیا سے گمنام چلے جاتے ہیں ۔ آپکو معلوم ہے ایسا کیوں ہوتاہے ۔و ہ اس وجہ سے کہ ہم comfort zone میں رہ رہے ہوتے ہیں۔۔ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں تحریک اور بہترین کے لیے کوشش کرنے کا جذبہ سرد پڑ جاتاہے ۔ اس میں رہتے ہوئے ،آپ زندگی کو بہتر بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے ، آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔آپ ایک خاص لیول تک کامیابی ، اپنے گولز حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے ۔ کمفرٹ زون میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب اور سست ہو جاتے ہیں ۔ اس میں چیزیں آپ کے لیے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات پختہ ہو چکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے ۔ چیزیں آٹو پائلٹ پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین...