نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آرٹیفیشنل انٹیلیجنس کیسے انسان کو کنٹرول کر رہی ہے؟



آرٹیفیشنل انٹیلیجنس کیسے انسان کو کنٹرول کر رہی ہے؟

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

(دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)

یہ انسانی تاریخ کا سب سے دلچسپ سوال بن چکا ہےکہ کیا مصنوعی ذہانت انسان کو کنٹرول کر رہی ہے؟اور اگر کر رہی ہے، تو کس حد تک؟یہ سوال اس لیے سنگین ہے کہ صدیوں تک انسان نے آلات کو استعمال کیامگر آج آلات انسان کو استعمال کرنے لگے ہیں۔جہاں پہلے مشینیں تابع تھیں،آج وہ ’’مشیر‘‘، ’’تجزیہ کار‘‘، ’’فیصلہ ساز‘‘ اور ’’اثر انداز‘‘ بن گئی ہیں۔یہی کنٹرول کا نیا فلسفہ ہے۔

اور AI کس طرح انسان پر قابو پاتی ہے؟۔کنٹرول کا مطلب ہمیشہ ’’زبردستی‘‘ نہیں ہوتا،کبھی کنٹرول نرم انداز میں بھی ہوتا ہے۔ سوچ پر اثر، پسند پر اثر، فیصلہ سازی پر اثر، ترجیحات کی تبدیلی، یقین اور جذبات کی سمت متعین کرنا،AI یہی خاموش کنٹرول استعمال کرتی ہے۔

قارئین:

YouTube, TikTok, Facebook, Netflix کے الگورتھمز آپ کی پوری زندگی کے  جذبات، لذت، خوف، دلچسپی، کمزوریاں، پسند ناپسند،سمجھ لیتے ہیں۔اور پھر وہی مواد آپ کے سامنے لاتے ہیں۔جو آپ کو زیادہ دیر تک اسکرین سے چپکا کر رکھے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ ’’انتخاب‘‘ کر رہے ہیں۔اصل میں AI آپ کو انتخاب دے رہی ہوتی ہے۔Meta کے مطابقInstagram الگورتھم صارف کے فیصلوں کو 27 فیصد تک تبدیل کرتا ہے۔

آپ اگر تجارت کی دنیا میں دیکھیں تو اے آئی ہمیں کس حد تک اپنے کنٹرول کررہی ہے کہ ہم تیزی کے ساتھ اپنی خریدوفروخت کی پسند و ناپسند کو مشین کے کنٹرول میں دے چکے ہیں ۔Amazon، Daraz، Alibaba…
آپ جو چیز ’’سوچتے‘‘ بھی نہیںAI اسے آپ کے سامنے لا دیتی ہے۔Amazon کی 35 فیصد سیلز صرف AI recommendation سے ہوتی ہیں۔یہ کنٹرول نہیں تو کیا ہے؟

AI سوشل میڈیا کے ذریعے ، سیاسی رحجانات، انتخابی نتائج، عوامی جذبات، قوموں کے تقسیم ہونےتک اثر انداز ہوتی ہے۔AI-Driven bots نے امریکی انتخابات پر اثر ڈالا۔Facebook نے یہ بات خود تسلیم کی۔AI اب لوگوں کے دکھ، محرومی، تنہائی، محبت گفتگو کی کمی کو سمجھ کر  ہمارے لیے ایسے پیغامات جنریٹ کرتاہے جنھیں ذہن اس کے اثرات کو من و عن قبول بھی کرتاہے ۔لیکن یہ سہارا بعض اوقاتانسان کو AI پر emotionally dependent بنا دیتا ہے۔Japan میں 40 فیصد نوجوان AI-based virtual partners استعمال کرتے ہیں۔

قارئین:

AI جانتی ہے کہ آپ کب کمزور ہوتے ہیں۔ کب خوش ہوتے ہیں۔ کب خریدتے ہیں۔ کب جھگڑتے ہیں
 
کب سکرال کرتے ہیں۔اور یہی کنٹرول کا حقیقی ہتھیار ہے۔

قارئین:

تحقیق سے ثابت ہوا کہ TikTok الگورتھم نوجوانوں کوکشمکش کے مناظر بہت زیادہ دکھاتا ہے ۔کیونکہ یہ جذباتی مواد انہیں لمبے وقت تک روکے رکھتا ہے۔اسی طرح AI نے 87 ملین افراد کے ڈیٹا سےانہیں مخصوص سیاسی سمت میں دھکیلا۔اس سے امریکی اور برطانوی انتخابات متاثر ہوئے۔

قارئین :اس معاملہ میں چین نے اپنا ایک مکمل میکنزم بنارکھاہے ۔وہ AI نگرانیاں  کون کہاں جا رہا ہے۔ کیا خرید رہا ہے۔ کس سے مل رہا ہے۔ کس بات پر ناراض ہو رہا ہے۔اگر چینی ریکارڈ کے مطابق کوئی وائلیشن ہوتوپھروہ شخص کئی سہولیات سے محروم ہوسکتاہے ۔ایسے شخص کو ٹرین استعمال نہیں کر سکتے، قرض نہیں ملتا، سفر پر پابندی، نوکری نہیں ملتییہ AI کا ’’ریاستی کنٹرول‘‘ ہے۔اب آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ ہم اور آپ کہاں کھڑے ہیں ۔

AI انسان کے  فیصلوں، ذوق، رویوں، احساسات، جذبات کو بدل رہی ہے۔AI نے خاندانوں اور کمیونٹیز کی ساخت متاثر کی ہے۔AI رائے عامہ کو کنٹرول کرنے کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔Deepfake، غلط خبریں، گمراہ کن معلومات
انسانی اخلاقی نظام کو ہلا رہی ہیں۔AI نوکریاں چھین رہی ہے،اور فیصلہ سازی میں انسان سے آگے جا رہی ہے۔

قارئین :آرٹیفیشل جنرل انٹیلیجنس اگر یہ تیزی سے ترقی کرگئی توپھرشاید دنیا کے حالات یکسر بدل جائیں ۔اگر یہ وجود میں آئیتو AI انسان کے فیصلوں پر مکمل قبضہ کر سکتی ہے۔اگر روبوٹ، AI ڈرونز،AI پولیس، AI بینکس خود فیصلہ کرنے لگےتو معاشرہ ’’مشینی بادشاہت‘‘ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

کس تیزی سے ہم اپنے ہاں اور نا کا فیصلہ مشین سے لے رہے ہوتے ہیں ۔AI بتائے گی کہ  کیا کھائیں، کیا پہنیں، کس سے ملیں، کیا سوچیں، کس چیز سے ناراض ہوں۔ کس چیز سے خوش ہوں،یہ انسانی خودمختاری کا خاتمہ ہے۔AI جذبات سمجھتی نہیں۔صرف ’’simulate‘‘ کرتی ہے۔. انسانی روح کا تصور AI میں ممکن نہیںخوف، محبت، قربانی، رحم، بخشش۔یہ وہ طاقتیں ہیں جو کوئی مشین پیدا نہیں کر سکتی۔AI نے کبھی کوئی ’’نیا تصور‘‘ ایجاد نہیں کیایہ انسانی علم کے ٹکڑوں کو جوڑتی ہے۔AI صحیح اور غلط کا فرق ’’ڈیٹا‘‘ سے دیکھتی ہے۔انسان ’’ضمیر‘‘ سے۔AI مجبور ہے۔انسان آزاد ہے۔ٹیکنالوجی ہمیشہ انسان کی خدمت گزار رہی ہے۔پرنٹنگ پریس،بجلی،انٹرنیٹ۔ہر انقلاب کے بعدانسان پہلے سے زیادہ طاقتور ہوا۔AI کے ساتھ بھی یہی ہوگا۔اگر انسان اپنے ضمیر کو زندہ رکھے۔

قارئین:

مصنوعی ذہانت کا دورانسان کو کمزور کرنے نہیں آیا۔بلکہ انسان کو یہ یاد دلانے آیا ہے۔کہ اصل طاقت اب بھی ’’انسان‘‘ ہےمشین نہیں۔انسان قدرت کا عظیم شاہکار ہے ۔اسے اپنی قدرو قیمت جان لینی چاہیے۔اللہ پاک نے انسان کو احسن تقویم کا فرمایاہے ۔جوکہ سب سے بڑااعزاز ہے انسان کے پاس۔ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ضرور سیکھنے کا ذریعہ بنے گی۔آپ بس ہمارے لیے دعاکردیجئے گا۔اللہ نگہبان

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...