طلبا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا انجام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر علم، سہولت، فتنہ اور احتیاط کا مکمل منظرنامہ دنیا تبدیل ہو رہی ہے۔کتابوں سے ڈیجیٹل نوٹس تک۔۔۔ اور اب ڈیجیٹل سے آگے مصنوعی ذہانت تک۔ AI آج کے طالب علم کے لیےقلم، کتاب اور استاد کے ساتھ چوتھا اہم اوزار بن چکی ہے۔مگر ہر طاقتور اوزار کی طرح یہ بھی نعمت اور آزمائش دونوں ہے۔ پیارے و عزیز طلبا AI سے براہِ راست حل نہ لیں بلکہ اسے ایسے استعمال کریں مشکل موضوع کی آسان وضاحت، Step-by-step حل سمجھنا،مثالوں کے ساتھ Concept Clear کرنا، امتحان کی تیاری میں مدد AI مدد کر سکتا ہے،خلاصے ،اہم نکات،پریکٹس سوالات، Quiz ، Difficult topics کی سادہ تشریح،اسی طرح AI بہترین استاد کی طرح پروگرامنگ،سائبر سیکیورٹی،گرافکس،انگریزی،ریاضی کے فارمولے،سائنسی حقائق،سکھا سکتا ہے۔ AI مواد تلاش کرنے، Notes بنانے اور Data سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ AI مستقبل کے شعبے، صلاحیتوں اور کورسز کے بارے میں ٹھوس مشورے دے سکتا ہے۔ پیارے عزیز طلبا و طالبات!!اے آئی کے ذریعے سیکھنے کی رفتار بڑھتی ہے AI سوالات کا جواب فوراً دیتا ہ...