نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

طلبا اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کا انجام




طلبا اور مصنوعی ذہانت  کے استعمال کا انجام

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر

علم، سہولت، فتنہ اور احتیاط کا مکمل منظرنامہدنیا تبدیل ہو رہی ہے۔کتابوں سے ڈیجیٹل نوٹس تک۔۔۔
اور اب ڈیجیٹل سے آگے مصنوعی ذہانت تک۔AI آج کے طالب علم کے لیےقلم، کتاب اور استاد کے ساتھ چوتھا اہم اوزار بن چکی ہے۔مگر ہر طاقتور اوزار کی طرح یہ بھی نعمت اور آزمائش دونوں ہے۔

پیارے و عزیز طلبا

AI سے براہِ راست حل نہ لیں بلکہ اسے ایسے استعمال کریں مشکل موضوع کی آسان وضاحت،Step-by-step حل سمجھنا،مثالوں کے ساتھ Concept Clear کرنا، امتحان کی تیاری میں مددAI مدد کر سکتا ہے،خلاصے ،اہم نکات،پریکٹس سوالات،Quiz،Difficult topics کی سادہ تشریح،اسی طرح AI بہترین استاد کی طرح پروگرامنگ،سائبر سیکیورٹی،گرافکس،انگریزی،ریاضی کے فارمولے،سائنسی حقائق،سکھا سکتا ہے۔AI مواد تلاش کرنے، Notes بنانے اور Data سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔AI مستقبل کے شعبے، صلاحیتوں اور کورسز کے بارے میں ٹھوس مشورے دے سکتا ہے۔

پیارے عزیز طلبا و طالبات!!اے آئی کے ذریعے سیکھنے کی رفتار بڑھتی ہےAI سوالات کا جواب فوراً دیتا ہے۔طالب علم کو دیر تک کسی جگہ اٹکے رہنے کی ضرورت نہیں۔ ہر وقت استاد میسرAI تھکتا نہیں، ناراض نہیں ہوتا،آپ کے 100 سوالوں کا جواب بھی پوری توجہ سے دیتا ہے۔ مشکل مضمون آسان ہو جاتے ہیں،ریاضی، سائنس، کیمسٹری، پروگرامنگ۔۔۔ہر مشکل Concept کو AI مثالوں کے ساتھ آسان بنا دیتا ہے۔کمزور طلبا کے لیے بہترین سہارا  ہے ،جن طلبا کو کلاس میں مشکل موضوع سمجھ نہ آئےAI ان کی رہنمائی کر سکتا ہے۔

قابل توجہ باتیں :

AI کا جواب ہمیشہ 100% درست نہیں ہوتاAI غلط، فرضی یا پرانے ڈیٹا کی بنیاد پر جواب بنا سکتا ہے۔مکمل اعتماد نہ کریں

AI استاد نہیں، محض “ذہین مشین” ہے۔اسے آخری فیصلہ یا حتمی علم سمجھ کر نہ چلیں۔ اپنے دماغ کو استعمال نہ کرنا سب سے بڑا نقصان ہے۔اگر آپ ہر چیز AI سے کریں گے تو سوچنے کی عادت ختم،تخلیقی قوت کم،یادداشت کمزور،خود اعتمادی میں کمی،اسائنمنٹ AI سے بنانا عادت نہ بنائیں،یہ مزاج سیکھنے کی طاقت کم کر د ے گا۔امتحان میں آپ پریشان ہو جاتے ہیں۔مستقبل میں علم کی کمی نقصان دیتی ہے۔ایک بات تو ذہن نشین کرلیں ۔غلط مواد یا نامناسب AI Tools استعمال نہ کریں،ہر ویب سائٹ محفوظ نہیں۔،Data privacy خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

پیارے طلبا و طالبات !! AI بچوں کومسلسل موبائل،بے مقصد چیزیں،غیر ضروری گفتگو،کی عادت ڈال دیتا ہے۔اسلام اعتدال اور نظم سکھاتا ہے۔AI کو “غالب” نہ ہونے دیں۔پیارے طلبا و طالبات ایسا یقین رکھیں کہیہ معلوماتی مددگار ہے

  • یہ آپ کی سیکھنے کی رفتار بڑھاتا ہےیہ ایک ٹول ہے، استاد نہیں یہ کسی انسان کی جگہ نہیں لے سکتا۔صرف وہی علم درست ہے جسے آپ عقل سے پرکھ لیں۔ایسا یقین نہ رکھیں کہAI ہر چیز درست بتاتا ہے۔اس کا جواب حتمی سچائی ہے۔یہ آپ کے فیصلے کر سکتا ہے۔یہ اخلاقی یا دینی رہنمائی میں کامل ہے۔یہ دل، کردار اور روح کی تربیت بدل سکتا ہے۔

عزیز طلبہ و طالبات  مکمل یقین رکھنے کے  آپکو بہت سے ممکنہ نقصانات ہوسکتے ہیں ۔اگر طالب علم AI پر اندھا یقین کرنے لگے تو ذہنی کمزوری،اپنے دماغ کی جگہ مشین کا استعمال کرنے سے،Critical Thinking ختم ہو جاتی ہے۔AI ہر چیز بنا دے توطالب علم کی اصل Creativity مر جاتی ہے۔AI غلط یا فرضی معلومات بھی دے سکتا ہے۔اس پر یقین پریشانی کا باعث بنتا ہے۔امتحان میں ہاتھ لکھنے، Problem-solving اور یادداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔
AI
عادت ڈال دیتا ہے، علم نہیں۔طلبا چیٹنگ، نقل اور Copy-Paste کی طرف چلے جاتے ہیں۔یہی نقصان ان کے مستقبل کو کھا جاتا ہے۔

عزیز طلبا و طالبات اب آپکو اے آئی کے کچھ پلیٹ فارمز بتارہاہوں جو آپ کے لیے بہت  بہتر ہیں ۔جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔اب یہ بات بھی ذہن نشین کرلیجئے کہ آپ نے ان ٹولز کو مثبت کاموں کے لیے استعمال کرناہے ۔

  • ChatGPT (Educational use)
  • Google Gemini
  • Khan Academy’s Khanmigo (Best for School students)
  • Grammarly (Writing help)
  • Perplexity AI (Research + credible sources)
  • Canva AI (Presentations)

Skill Development Platforms

  • Coursera (AI, Data Science)
  • Udemy
  • edX
  • FutureLearn
  • Skillshare

School & College Level Platforms

  • Khan Academy
  • BBC Bitesize
  • Brilliant.org
  • Code.org
  • Scratch MIT

Coding & Tech Learning (Beginners)

  • FreeCodeCamp
  • W3Schools
  • Codecademy
  • TryHackMe (Cyber basics)

قارئین:

مصنوعی ذہانت طاقت ہے۔مگر طاقت ہمیشہ امتحان بھی ہوتی ہے۔AI آپ کی پڑھائی تیز کر سکتی ہے،
فکر آسان کر سکتی ہے،کام خوبصورت بنا سکتی ہے۔۔۔مگر سوچنے کی جگہ نہیں لے سکتی۔اسلام کا اصول ہے:
اعتدالاور قرآن کہتا ہے:“افلا تعقلون؟ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟۔علم کا اصل جوہرAI کے پاس نہیں
وہ آپ کے دل، نیت، محنت اور کردار میں ہے۔AI مددگار ہے،استاد نہیں۔سہارا ہے،دامن نہیں۔عقل کو تیز کر سکتا ہے،عقل کی جگہ نہیں لے سکتا۔ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ کوشش آپکے لیے سیکھنے اور سمجھنے کا ذریعہ بنے گا ۔آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ یہ باتیں دوسروں کو بھی بتانی ہیں اور ہماری مغفرت کی دعاکرنی ہے ۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...