"Stunning" کیاہے ؟اس کے رائج طریقے (فقہ الحلال) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) فقہ الحلال کے طالب کی حیثیت سے جب ہم جانوروں کے ذبیحہ کے متعلق study كرت ے ہیں تو ایک اصطلاح "Stunning" استعمال ہوتی ہے ۔جو دور جدید کے مطابق مذبحہ خانوں میں یہ سمجھ لیں کے جدیدیت کو قبول کرکے ایک نظام بنایاگیاہے ۔سب سے پہلے ہم اس اصطلاح کا لغوی و اصطلاحی معنی جانتے ہیں ۔ لغوی معنی : : "Stunning" کا مطلب کچھ ایسا ہے جو دیکھنے یا سننے والے کو حیران کر دے۔اس لفظ کو کسی خوبصورت، متاثر کن یا شاندار چیز کی تعریف کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔جب کوئی چیز یا واقعہ غیر متوقع یا اتنا زبردست ہو کہ وہ شخص کو دنگ کر دے۔ اصطلاحی معنی : اصطلاحی طور پر "Stunning" اس عمل کو کہا جاتا ہے جس میں جانور کو ذبح سے پہلے بے ہوش کیا جاتا ہے، تاکہ اسے تکلیف نہ ہو۔یہ لفظ عمومی طور پر خوبصورتی، حیرت، اور غیر معمولی اثرات کے اظہار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمیں یہ تو معلوم ہوگیاکہ اس کے لغوی اصطلاحی معنی کیا...