حلال انڈسٹری اور حائل رکاوٹیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمدانش حلال فوڈ انڈسٹری ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔لیکن میں سوچتاہوں کہ اتنی بڑی انڈسٹری میں پاکستان کوئی تعمیری و توسیعی کام کرنے میں ابھی تک کچھ زیادہ متحرک دکھائی نہیں دیتا۔آخر کیا وجہ ہے ؟حالانکہ پاکستان تو اسلامی ملک ہے اس کو اس میدان میں شب وروز کود جاناچاہے تاکہ عالمی منڈی میں اس نظر سے اپنی ٹریڈ کرسکے لیکن ایسانہیں ۔آئیے ان محرکات کو جانتے ہیں جو اس جانب رکاوٹیں ہیں ۔ ایسی کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستان اس میدان (sectors) میں اپنا کردار ادا نہیں کر پارہا؟ یعنی اس 4 ٹریلین ڈالرز کی انڈسٹری میں پاکستان اپنی جگہ نہیں بناپارہا؟ آئیے ان محرکات اور وجوہات کو جاننے کی کوشش کرتےہیں ۔ میں ڈاکٹرظہوراحمددانش ہر اعتبار سے آپ کو حلال فوڈ کی دنیا سے اپ ڈیٹ رکھنے کی کوشش کررہاہوں ۔اب آپ نے سنجیدگی سے اسٹڈی شروع کردینی ہے نہ صرف خود اپ ڈیٹ رہناہے بلکہ دوسروں کو بھی باشعور بناناہے ۔آئیے رکاوٹوں کی وجوہات پر کچھ غورکرلیتے ہیں شرح خواندگی اور بے روزگاری : 1 ۔ اس کی ایک بنیادی وجہ ملک میں بے روزگاری کا ہونا اور شرح خواندگی (liter...