نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

حرام پیشے(قسط اول)

  حرام پیشے

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

زندگی گزارنے کے لیے انسان مختلف پیشے اپنا تاہے ۔تاکہ وہ اپنے معاش کے معاملات کو چلاسکے ۔چنانچہ اب سوال یہ پیداہوتاہے کہ کونساپیشہ اپنایاجائے اور کونساپیشہ نہ اپنایاجائے ۔اس کی بہترین اور زبردست وضاحت تعلیمات اسلام میں موجود ہے ۔اسلام انسان کو ہمیشہ تحفظ فراہم کرتاہے ۔انسان کے لیے وہی احکام صادر کرتاہے جس میں اس کے لیے خیر و بھلائی ہو۔آئیے ہم بھی یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ  وہ کون سے پیشے ہیں جو معاشرتی ،سماجی ،اخلاقی و مذہبی اعتبار سے ہمارے لیے موذوں نہیں ۔جن کو اختیار کرنا ہمارے لیے کسی طورپر بھی درست نہیں ۔اپنے موضوع کی جانب بڑھنے سے پہلے یہ بتاتے چلیں کہ ان پیشوں میں دو پہلو ہیں ۔

 ()وہ  پیشے جو فی نفسہ حرام ہیں ۔

 () وہ پیشے جو کسی سبب یا وصف کی آمیزش سے حرام ٹھہرتے ہیں۔

آئیے  ان شعبہ جات میں ایک ایک مذموم شعبہ کو ہم پیش کرتے ہیں ۔تاکہ آپ حرام پیشوں کو اختیار کرنے سے نہ صرف خود بچیں بلکہ اپنے پیاروں کو بھی بچاسکیں ۔یہاں ایک بات بتاتے چلیں کہ یہاں ہماری  پیشہ سے مراد یہی ہے کہ وہ ذرائع روزگار جس کو کسی فرد نے پیشہ کے طورپراپنایاہواہے اس سے وہ اپنی ضرورتیں اور اپنی آمدنی حاصل کرتاہے ۔عین ممکن ہے کہ مضمون کے دوسرے حصہ میں ہم غلط افعال کی نشاندہی کریں تو آپ پریشان ہوں کہ یہ تو غلط فعل ہے پیشہ تو نہیں ۔چنانچہ یہ وضاحت ابتدا ہی میں ضرور تھی آئیےاب پہلے ان  پیشوں کے نام جان لیتے ہیں ۔اسلام میں حرام کردہ پیشے

()سود لینا اور دینا یا()نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت()جوئے سٹہ بازی میسر یا قمار بازی کاپیشہ()فحاشی وقحبہ گری()گانا قوالی ،گلوکاری اور موسیقی()رقاصی کا پیشہ()مصوری و بت سازی و فروشی ()کہانت ،دست شناسی (پامسٹری)() جادو ٹونہ و شعبدہ بازی()نجومیت()گداگری()خون کا معاوضہ لینے کا حکم()انسانی اعضاء کی خرید و فروخت کا حکم()چوری کا مال بیچنے اور خریدنے کا حکم()نر سے جفتی کرانے کی اجرت()زائد پانی اور گھاس کی بیع کی ممانعت()جانوروں کی لڑائی کا پیشہ()خون کا معاوضہ لینے کا حکم()پتنگ سازی و پتنگ بازی

قارئین :ہم اب وہ پیشے آپ کو بتانے جارہے ہیں جو کسی سبب کی وجہ سے حرام ہیں۔

()تعمیراتی کام یا کفار کی عبادت گاہوں کی تعمیر()مجرمین کو بچانے یا ناجائز کاموں میں وکالت()بیوٹی پارلر/ہیر ڈریسنگ کا پیشہ()ڈریس ڈیزائننگ()ڈریس ڈیزائننگ()ڈریس ڈیزائننگ()کاروباری خدمات()کال سینٹرز()اسلام یا مسلمانوں کے خلاف میڈیائی پروپیگنڈہ()ذخیرہ اندوزی

قارئین:ہم نے کوشش کی ہے کہ اجمالاآپ کو مذموم پیشوں کو بارے میں بتاسکیں ۔ان پیشوں پر دلائل بھی درکار ہیں جوکہ ہم نیکسٹ مضمون میں پیش کریں گے ۔ابھی فقط اس موضوع پر ابتدائی باتیں ذہن نشین کرلیں ۔امید ہے کہ ہماری کوشش آپ کے لیے مفید ثابت ہوگی ۔اپنی دعاوں میں ہمیں ضرور یاد رکھئے گا۔ 

نوٹ:اس موضوع کی دوسری قسط پڑھنے کے لیے کلک کیجئے :

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام

Life is a race, in which some get tired and stop moving towards the destination, and some reach the destination by facing every difficulty. (Drzahoordanish) نوجوانوں کے لیے امید بھرا پیغام تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہوں ۔جہاں و جب جاتاہوں تو ایک سوال ضرورت ہوتاہے ۔ہمارا مستقبل کیاہے ۔یعنی آج کا نوجوان اپنے مستقبل کی فکروں میں گھُلتاچلاجارہاہے ۔اسٹریس تو گویااس کی ذات کا حصہ بن گئی ہے ۔اب ایسے میں میں بہت دل جلاتاتھا کہ آخر ایسا کیا کیا جائے کہ  یہ قوم کہ معمار ٹینشن فری ہوں ۔خیر اپنے حصے کی جو ممکن کوشش تھی کرتارہا۔کافی دنوں سے سوچ رہاتھا کہ اس موضوع پر کوئی مختصر کی بات ضرور کروں ۔شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات کے حصول کے لیے ۔یہ مضمون بھی اُسی کی ایک کڑی ہے ۔ پیارے قارئین: موجودہ دور میں نوجوانوں میں مستقبل کے بارے میں بے چینی اور خوف ایک عام منظر بن چکا ہے۔ یہ خوف نہ صرف ذہنی سکون چھین لیتا ہے بلکہ زندگی کی توانائی، تخلیق اور کوششوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم اس خوف کی نوعیت، اس کے اسباب، دنیاوی و دین...