نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

چیٹ جی پی ٹی کا بھوت



چیٹ جی پی ٹی  کا بھوت

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

میں معمول کے مطابق اپنے آفس پہنچاتو کام میں مشغول رہا۔کانٹینٹ ،ریسرچ ،پروموشن کے متعلقہ کام کرہی رہاتھا 

کہ میرے ایک دوست میرے پاس آئے اور رسمی باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کچھ مایوس کُن جملے داغے ۔۔ڈاکٹرصاحب !!!

ٹیکنالوجی کا بھونچال ہے ۔آپ ریسرچ ،اسکرپٹنگ اور رائٹنگ کرنے والوں کی چھٹی ہونے والی ہے ۔۔

یہ جملے ایک لمحے کے لیے تصور کیجئے گاکہ آپ کو سنتے ہیں آپ کے ذہن پر کیا گہرے نقوش چھوڑیں گے ۔

میں بھی ایک لمحے کے لیے رُکا ۔دماغ پر بجلی کی سی رفتا رمیں خیالات  دوڑنے لگے ۔مگر بات کا سراپکڑائی نہ دے رہاتھا

۔موصوف کی تمہید سُنی ۔میں خاموشی سے بس اتنا کہا کہ ایسا کیا ہونے چلا کہ نیچر سے تعلق رکھنے والے ،کاروان قدرت کے عظیم تخلیقی ذہن کو کوئی replaceکردیا جائے گا ۔

مجھے بھی تو معلوم ہو۔قبلہ نے قدرے کندھے اچک کر ۔ڈاکٹر صاحب چیٹ جی پی ٹی ایک ایسا ٹول ہے جو ہر ریسرچ اور اسکرپٹنگ میں آپ کو لمحوں میں معلومات پیش کردیتاہے ۔

اب اسکیچنگ ،اسٹوری بورڈ بنانے کی ضرورت نہیں اپنی مطلوبہ بات کہیں ۔سیکنڈز میں آپ کا مقصود آپ کے سامنے ۔

میں نے پوری توجہ کے ساتھ ان کی بات سُنی !!بس اُن سے فقط اتنا کہاکہ انسان اللہ پاک کی احسن تقویم ہے اس کو کوئی چیز replaceنہیں کرسکتی ۔البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسان نے دوسروں کی آسانی کے لیے معاون سوفٹ وئیر ،ایپ بنادی ہے

 جو اس اس میدان میں مددگار ثابت ہوگی ۔انسان کائنات کا عظیم شاہکارہے ۔

میرے پیارے اللہ پاک کی اس عزت و شان والی مخلوق کا کوئی بھی متبادل نہیں ۔

البتہ دنیا میں رہنے اور جینے کے لیے دنیا میں ہونے والی جدت سے updateرہنا اوراس سہولت سے فائدہ اُٹھانا 

یقینا عقلمندی اور ترقی کے لیے بہترین طریقہ ہے ۔موصوف شاید جانتے نہیں تھے

کہ میرا تعلیم و تعلم سے تعلق ہے ۔میں اپنے طلبا سے جنون کی حد تک پیار کرتاہوں

 چنانچہ انھیں دنیا کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کے لیے میں اللہ پاک کے فضل اور اس کے حبیب کے کرم سے اپ ڈیٹ رہتاہوں ۔

چیٹ جی پی ٹی کا میں یوزر ہوں ۔

آج بھی اس میں کمی اور خامیوں کی امثلہ دکھائی دیتی ہیں ۔البتہ ایک بہترین اور عمدہ کوشش ہے ۔جو انسان کے کاموں کو آسان بنادے گی ۔

آپ یہ سمجھ لیں کہ : ChatGPT ایک زبان کا ماڈل ہے

 جسے OpenAI نے تیار کیا ہے۔ یہ GPT (جنریٹو پریٹرینڈ ٹرانسفارمر) پر مبنی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی میں

"چیٹ" سے مراد قدرتی زبان میں انسانوں جیسا ردعمل پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

یہ زبان کے مختلف کام انجام دے سکتا ہےجیساکہ سوالات کے جوابات دینا، مضامین لکھنا۔ ، تخلیقی موادتیار کرنا، اور گفتگو میں مشغول ہونا۔

لیکن یہاں ایک بات عرض کرتاچلوں کہ یہ ٹیکنالوجی  ہمارارزق نہیں کھاسکتی ۔

جب کمپیوٹر آیاتھا تو ایک آواز چلی کے انسان کا روزگار چھِن جائے گا۔ارے دیوانو!ایک انسان کا سسٹم ہے

اور ایک کائنات کے خالق و مالک کا سسٹم ہے ۔ہمارے سسٹم کو زوال ہے پیارے اللہ پاک کا بنایا ہرنظام کامل و اکمل ہے ۔فوراَ خوف زدہ نہ ہواکریں ۔

آپ چیٹ جی پی ٹی سیکھیں ۔کوئی بڑاتوپ کام نہیں ۔آپ سوال کرنے ،پوچھنے ،اور کھوج لگانے کا ہنر جانتے ہیں 

۔سوچنے کا ملکہ ہے تو بس  یہ اے آئی کا شاہکار آپ کے لیے بہترین مددگار ثابت ہوگا۔ہم رزق کے معاملے میں اپنے پیارے اللہ پاک پر یقین رکھتے ہیں ۔

اگر ٹیکنالوجی رزق کا منبع اور سرچشمہ ہے تو پھر کائنات کی ایک بڑی آبادی جو سطحی تعلیم بھی نہیں رکھتی

وہ کب کی فنا ہوجاتی ۔میں باربار یہ بات اس لیے دھرارہاہوں تاکہ آپ اپنے کریم سے غافل نہ ہوں ۔

آپ دنیا سے اپ ڈیٹ رہیں ۔سب سیکھیں

۔اس سے فائدہ اُٹھائیں ۔ مگر مخلوق کورازق سمجھناچھوڑدیں۔رازق میراکریم رحمن رحیم رب ہے ۔

اپنی اولادوں کو بھی یہ سیکھادیں ان کے اذہان میں یہ بات پختہ کردیں ۔ورنہ آئندہ کے فتنے انھیں بہت پریشان کریں گے ۔

چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں مفصل مضمون ہم پھر پیش کریں گے ۔

۔اس کا کام ،طریقہ کار سب آپ سے share کریں گے ۔ہماری کوشش آپ کے لیے معاون ثابت ہوتو ہماری مغفرت کی دعاضرور کردیجئے گا۔

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...