نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

Asthma کا بہترین علاج اور طریقے

YOUTUBE

Asthma

کا بہترین علاج اور طریقے

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

بیماری سے پہلے صحت کو غنیمت جانیں اور اس صحت کی قدربھی کریں ۔ہماری لاپرواہی کسی موذی مرض کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔آئیے ہم دمہ جیسے تکلیف دہ مرض کے علاج کے بارے میں جانتے ہیں کہ اس مرض سے ہم کیسے اپنی بچاو کی ترکیب کرسکتے ہیں ۔

آپ تمام مصروفیت چھوڑیے آج ہی اس اہم مضمون  کو پوری توجہ کے ساتھ پڑھ لیجئے۔

سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ دَمہ کے مریض سے پہلے یہ معلوم کریں کہ اسے دورہ کب پڑتا ہے؟ ہر اعتبار سے اس کا خیال رکھیں، اس کے لئے جَلد ہضم (Digest) ہونے والی  غذا کا اہتمام کریں، طبیعت کے موافق کچھ دیر کےلئے صاف ستھری ہَوا میں بٹھائیں، رات کا کھانا (Dinner) جَلدی کھلادیں،زیادہ سونا بھی دَمہ کے مریض کےلئےنقصان دہ ہے اس لئے زیادہ سونے سے مریض کو روکیں۔

انسانی صحت پر موسم کے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔سردی کے موسم میں (Winter) میں دمہ شدّت اختیار کرتا ہے اور مریض کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس لئے سب ہی اوربِالخصوص دَمہ کا مریض سردی سے حفاظت کے لئے سوئٹر،جیکٹ اورگرم چادر وغیرہ کا استعمال کریں ۔ اسی طرح رات سوتے وقت گرم لِحاف وغیرہ کا اِہْتمام کریں۔ بِلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر باَمرِ مجبوری جانا پڑے تو منہ اور ناک رومال سے ڈھانپ لیں تاکہ ٹھنڈی ہوا وغیرہ سے حفاظت ہو۔

آئیے :اب مجرب علاج بھی جان لیتے ہیں :

مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے علاج اور احتیاط بہت ہی ضروی ہے۔ خاص کر لمبے عرصے تک رہنے والی بیماریوں میں زیادہ احتیاط چاہئے۔ جن اشیاء کا استعمال کسی مرض میں نقصان دہ ہو تو ان سے پرہیزکرنا چاہئے۔ دَمہ میں بھی علاج کے ساتھ احتیاط لازمی ہے۔ دمہ کے مریض کو چاہئے کہ اپنے روز مَرّہ کے معمولات تبدیل کرے، کسی قسم کے نشے کا عادی ہو تو اُسے چھوڑ دے، دھول، مٹی، فضائی آلودگی، سگریٹ وغیرہ کے دھوئیں سے بچے۔ 

ایک بات تو ذہن نشین کرلیں کہ :کبھی ہم چھوٹی بیماری کو معمولی سمجھ کر علاج کی طرف دھیان نہیں دیتے، بسا اوقات یہی چھوٹی بیماری آگے جاکر کسی بڑی بیماری کا سبب بن جاتی ہے۔اگر کسی کو سانس کا انفیکشن ہوجائے تو اسے معمولی سمجھ کر دمہ کا انتظار نہ کریں کیونکہ وقت پر علاج نہ کروانے سے کافی پریشانیوں کا سامنا پڑ سکتاہے۔

()اگر ڈاکٹر کی طرف سے لمبے عرصے تک دوا کے استعمال کے لئے کہا جائے ہو تو اس میں کمی بیشی نہیں کرنی چاہئے بلکہ مکمّل وقت تک ہی استعمال کرنی چاہئے۔ 

()دمہ کا مریض ہر طرح کی اچّھی اور بہتر خوراک کا استعمال کرسکتا ہے البتّہ ایسی خوراک سے اِجتناب کرنا چاہئے جس سے دَمہ شدّت اختیار کرتا ہو اور مریض نے خود بھی اس کا مُشاہَدہ کیا ہو۔مونگ، اَرہَرکی دال، انڈا، چوزے، چنے،بکری کے شوربے، چقندر، کدو، تُرئی، بتھوے کا ساگ، انگور، نارنگی، لیموں، تیل، چاول،سرخ مرچ، دہی، ٹھنڈے پانی اور بلغم پیدا کرنے والی غِذا کےاستعمال سے بچیں۔ انار، چُھوہارا، کھیرا، اسپغول، پودینہ، بغیر دودھ اور چینی کے گرم کافی، سردیوں میں گُڑ اور سِیِاہ تِل کے لڈّو استعمال کریں۔

آپکو یاد ہوگاکہ بچپن میں ہمارے بڑھے بوڑھے گھروں ہی میں علاج کیاکرتے تھے مختلف ٹوٹکوں کے ذریعے علاج بہت مشہورہواکرتاتھا۔آئیے ہم آپ سے دمہ کے حوالے سے گھریلو ٹوٹکوں کا علاج بھی شئیر کرتے ہیں تاکہ آپ ہر اعتبار سے دمہ کے مرض سے محفوظ رہ سکیں ۔

 (1) جب کسی کو دمہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہو تو اسے روکنے کےلئے گرم پانی،چائے، گُلِ بَنَفْشَہ کی چائے استعمال کرے۔گُلِ بنفشہ کی چائے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ 12گرام گُلِ بنفشہ کو پانی میں جوش دیں پھر اس میں 25 گرام مِصْری ملاکر پئیں

 (2) اگر کسی کو کھانے کےبعد دورہ پڑتا ہو تو گرم اور نمک والے پانی سے اُلٹی کرنے کی کوشش کرے کہ اس سے اکثر دورہ نہیں ہوتا

(3) اگر کسی کو شدید قبض کی وجہ سے دمہ کا دورہ پڑتاہو توقبض کا علاج کرائے۔

(4)دمہ کا حملہ ہونے کی صورت میں ہَلدی اور سوکھی ادرک کا تھوڑا سا چورن شہد کے ساتھ لے لیجئے

(5)ایک پکا ہوا کیلا آگ کی لو پر گَرم کیجئے پھر چِھیل کر پِسی ہوئی کا لی مِرچ چِھڑک کر کھا لیجئے

 (6)دوچمچ اَدْرَک کا رس شہد کے ساتھ استِعمال کیجئے۔  اِنْ شَآءَ اللہ دمہ میں راحت مل جائے گی۔

(7)روزانہ تین یا پانچ کھجوریں کھا کر اوپر سے گَرم پانی  پی لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ بلغم پتلا ہو کر نکل جائے گا اور دمہ میں آرام ملےگا

(8)تین خُشک اِنجیر دودھ میں پَکا کر روزانہ صبح اور رات کو استِعمال کرنے سے  اِنْ شَآءَ اللہ  بلغم اور دمہ سے نَجات ملےگی

 (9)روزانہ گاجر کا رس پینے سے اِنْ شَآءَ اللہ دمہ میں آرام ملےگا۔

 (10)100 گرام ادرک کا پانی،50 گرام لہسن کا پانی، 100گرام خالص شہد، 30 گرام ست مُلْہَٹی،30 گرام سہاگہ بریاں اور 30گرام مگاں (فلفل دراز)۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے ادرک کے پانی میں ست مُلْہَٹی حل کرلیں، پھر لہسن کا پانی اور شہد ڈال کر پکائیں، جب شہد کی طرح گاڑھا ہوجائے تو آگ سے اُتار دیں، پھر باریک کئے ہوئےمگاں، سہاگہ اس میں شامل کردیں۔ تین ٹائم چائے کے چھوٹے چمچ کی مقدار استعمال کریں۔اِنْ شَآءَ اللہ فائدہ ہوگا۔


(11)دمہ اور سانس پھولنے  پر پانچ عَدد کالی مرچ، 10عَدَد مَغز بادام،10گرام مُنقّٰی سوتے وقت کھایئے، اس کے بعد پانی نہ پئیں۔اِنْ شَآءَ اللہ راحت محسوس کریں گے۔

اللہ پاک کی یاد میں تمام پریشانیوں کا حل ہے اللہ پاک  ہی خالق کائنات مالک  ار ض وسمٰوات ہے ۔آئیے دمہ کا روحانی عالج بھی جان لیتے ہیں ۔

۔ لَوْلَا الْھَویٰ لَمْ تُرِقْ دَمْعًا عَلٰی طَلَل:

وَلاَ اَرِقْتَ لِذِکْرِ الْبَانِ وَالْعَلَمِ

اس شعر حروف دمہ کے مریض کو سیب پرلکھ کر کھلائیں یا شیشے کے برتن پر لکھ کر پانی سے دھوکر پلائیں اِنْ شَآءَ اللہ چند دنوں میں صحیح ہوجائےگا

ناظرین: آئیے لکھنے کا طریقہ توجہ سے سن اور سمجھ لیجئے گا۔

مام حروف اس طرح الگ  الگ لکھیں :ل و ل ا ا ل ہ و ی ل م ت ر ق د م ع ا ع ل ی ط ل ل و ل ا ا ر ق ت ل ذک ر ا ل ب ا ن و ا ل ع ل م۔

 تعویذ ہمیشہ اِس طرح لکھئے کہ ہر دائرے والے حَرْف کی گولائی کھلی رہے ، یعنی اِس طرح : ط، ظ، ہ، ھ، ص، ض، و، م، ف، ق وغیرہ۔

ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم آپ تک پہنچائیں مفید اور مستند معلومات تاکہ آ پ بھرپور انداز میں اس سے استفادہ کرسیکیں ۔امید ہے کہ آج مضمون سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گااپنے فیڈ بیک کے لیے کمنٹ باکس میں اپنے رائے دینا نہ بھولیے ۔ایک اور زبردست مضمون کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے ۔اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت خیال رکھئے گا۔اللہ نگہبان ۔

 

 


 

  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...