نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

یوم عاشور کانیکیوں سے بھرپور شیڈول




 یوم عاشور کانیکیوں سے بھرپور شیڈول  

زندگی اللہ کی نعمت ہے ۔ہر آنے والا دن ہماری زندگی سے مائنس ہورہاہے ۔اس دن کو نیکی کی برکات سے پلس کریں ۔آئیے بڑھتے آج کی ویڈیو کی جانب :

قارئین :ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایک مکمل اور بہترین شیڈول ۔تاکہ آپ گزار سکیں 10محرم کا دن بھرپور انداز میں نیکیوں کی مہک اور اعمال کی خوشبو سے معطر معطر گزار سکیں ۔۔۔یہ مضمون مکمل پڑھ لیجئے !! آپ کہیں عاشورہ کے دن کی خیر و بھلائی سے محروم نہ رہ جائیں ۔اعمال سنتے چلے جائیں اور ہوسکے تو نوٹ کرلیجئے


·         شب ِ عاشورہ ( 9 تاریخ کی رات ) کو نفل نماز اداکرلیجئے

·         نو- دس تاریخ کو روزہ رکھنا بہت افضل ہے.آپ بھی روزہ کی سعادت حاصل کرلیجئے


·         عاشورہ کے دن سورج طلوع ہونے سے لے کر زوال سے پہلے تک نفل نماز پڑھنا بہت زیادہ مقبول ہے. اور زیادہ ثواب حاصل ہوتا ہے.

·         عاشورہ کے دن غسل   کرلیجئے !!

·         آنکھوں میں سرمہ  لگالیجئے !!

·         یتیم ،مسکین کو کھانا کھلا نے میں دیر نہ کیجئے کہ یہ فراحئی رزق کا بہترین اور مجرب ذریعہ ہے ۔

·         بیمار کی تیمارداری کر لیجئے !!

·         روٹھے ہوئے ناراض مسلمانوں میں صلح کروالیجئے !!

·         قبرستان میں فاتحہ پڑھنے کی سعادت حاصل کرلیجئے ۔

·         قرآن شریف کی تلاوت کرنا بہت افضل اور کار ِ ثواب ہے.

·         قارئین:یہ اعمال بھی کرلیجئے کہ کل بروز قیامت ایک ایک نیکی کی ضرورت ہوگی ۔اس دن کو غنیمت جانتے ہوئے یہ اعمال بھی کرلیجئے !!

1.   دو رکعت نفل نماز واسطے اللہ تعالیٰ کے تحیّتہ الوضو

2.    دو رکعت نفل نماز نیت ثواب عاشورہ

3.   چار رکعت نفل نماز نیّت ثواب خضور اکرم ﷺ ، بعد نماز 40 مرتبہ آیت کریمہ لا الہ الا اللہ انت سبحان انی کنتُ من الضالمین اور 40 مرتبہ ربنَااَفِرغ عَلیناَ صَبرَا وَ تَوَفّناَ مُسٰلِمین

4.    چار رکعت نفل نماز ایصالِ ثواب چار یار باصفا ،بعد نماز کے حسبنا الله ونعم الوكيل نعم المولا و نعم النصير

5.   بیس رکعت نفل نماز حفظ الایمان،

6.    دو رکعت نفل نماز ثواب شہید کربلا کی روح کو پہنچانے کی نیت ،

7.    دو رکعت نفل نماز. ایصال ثواب والدین کی روح کے لیے ،

8.   چار رکعت نفل نماز خود کی مغفرت کے لئے ،

9.    دو رکعت نفل نماز حضرت بی بی فاطمہ الزہرہ کی روح کو ثواب کی نیت سے.

:قارئین  :

اس کے علاوہ عاشورہ کی رات اور دن جتنی بھی عبادت ہو سکے. نفل نماز ، تلاوت قرآن ، اور ذکر ِ الٰہی میں مشغول رہنا بہت بڑا ثواب ہے.کیا معلوم اگلے سال یہ چانس مل سکے یا نہ مل سکے ۔کیوں کہ موت ہمارے تعقب میں ہیں اور ہم دنیا کے لالچ اور محبت کے تعقب میں ہیں ۔

نیت کرلیجئے ۔خوب خوب اعمال کریں گے ۔۔۔

اپنے پیاروں کو بھی نیکیوں سے بھرپور یوم عاشورہ گزارنے کے لیے یہ انھیں share بھی کیجئے !!

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بچوں کو سبق کیسے یادکروائیں؟

بچو ں کو سبق کیسے یادکروائیں؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) ہم تو اپنی ز ندگی گزار چکے ۔اب ہماری ہر خواہش اور خوشی کا تعلق ہماری اولاد سے ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد بہترین تعلیم حاصل کرے ۔اچھے عہدوں پر فائز ہو۔ترقی و عروج ان کا مقدر ہو۔جو ادھورے خواب رہ گئے وہ اب ہماری اولاد پوراکرے ۔یہ ہماراعمومی مزاج ہے ۔ بچوں کو  نشے سے کیسے بچائیں ؟ قارئین:ان خواہشوں کے پوراکرنے کے لیےایک پورا journey ہے ۔ایک طویل محنت کا سفرہے ۔جس میں والدین نے ثابت قدمی سے چلتےرہناہے ۔اس سفرمیں ابتدائی طورپر بچوں کو اسکول یامدرسہ انرول کرواناپھر اسکول و مدرسہ سے ملنے والی مشقوں وکام کو مکمل کرناہوتاہے ۔بچوں کو وہ سبق یادکرناہوتاہے ۔اب سوال یہ ہے کہ بچوں کو سبق کیسے یادکروائیں؟تاکہ وہ اچھے سے سبق یاد یادکرکے تعلیم کے میدان میں بہتر نتائج دے سکے ۔آئیے ہم جانتے ہیں کہ ہم بچوں کو کیسے سبق یاد کروائیں  ۔ v   ۔ پیارے قارئین ۔بچے کو سبق یاد کرانے کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے جب وہ تھکا ہوا نہ ہو اور نہ ہی کسی پریشانی میں مبتلا ہو۔ خوشی اور تفریح کے موڈ میں بچہ ہر چیز آسانی سے یاد کرلیتا

درس نظامی اور مستقبل

درس نظامی کا مستقبل تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش میرے ابوڈیفنس فورس میں تھے ہم بھی اپنے ابو کے ساتھ ہی ان بیرکس میں رہتے تھے ۔یعنی ایک فوجی ماحول میں ہمارا بچپن گزرا۔جہاں وقت کی بہت اہمیت تھی ۔جس کا انداز ہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ ابو نے  کھیلنے کا وقت دیا تھا کہ پانچ بجے تک گھر پہنچنا ہے ۔تو اس پانچ سے مراد پانچ بجے ہیں پانچ بجکر 5منٹ بھی نہیں ہیں ۔اگر ایسا ہوتاتو ہمیں جواب دینا ،وضاحت دینا پڑتی ۔نفاست و نظافت   کا بہت خیال رکھاجاتا۔کپڑے کیسے استری ہوتے ہیں ۔بازو کی کف کیسے رکھتے ہیں ۔چلتے وقت سڑک کی بائیں جانب چلتے ہیں ۔وغیرہ وغیرہ ۔یعنی ایسے اصول پسند ماحول میں شروع شروع میں تو یہ سب سزامحسوس ہوتی تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ عادی ہوگئے ۔پھر جب میں نے میٹرک کی تو اللہ کے فضل سے میراشمار پڑھاکو بچوں میں ہوتاتھا میٹرک میں میرا A1 گریڈ آگیا۔جوکہ خوشی کی بات تھی ۔گھر والے مطمئن تھے ۔لیکن ابو جان نے فقط اتنا کہا کہ اس سے بھی بہتر کوشش کرتے تو نیول ایجوکیشن ٹرسٹ میں ٹاپ بھی کرسکتے تھے ۔لیکن میرے ابو ایک عظیم مفکر ،عظیم مدبر اور زمانہ ساز انسان تھے ۔جن کی باریک بینی اور دواندیشی کا ادراک  

طلبا میٹرک کے بعد کیا کریں ؟

   طلبامیٹرک  کے بعد کیا کریں؟ تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (ایم عربی /سلامیات،ایم اے ماس کمیونیکیشن) جب ہم پرائمری کلاس  میں تھے تو مڈل والوں کو دیکھ دیکھ کر سوچتے تھے کہ کب ہم مڈل میں جائیں گے ۔پھر مڈل میں پہنچ کر نویں و دسویں کے طلبا کو دیکھ کر من کرتاتھا ہم بھی میٹر ک میں جائیں ۔اسکول میں ہمارابھی دوسروں پر رُعب چلے ۔جونئیر کو ہم بھی ڈانٹ ڈپٹ کریں ۔ وغیرہ وغیرہ ۔یہ وہ عمومی خیالات ہیں جو دورِ طالب علمی میں ذہنوں میں آتے اور پھر مسافر پرندے کی طرح واپس چلے جاتے ہیں ۔لیکن وقت اپنی رفتارسے گز رتاچلاگیا اور پھر ہم ایک عملی زندگی میں داخل ہوگئے اور پلٹ کر دیکھا تو بہت سا فاصلہ طے کرچکے تھے ہم ۔بچپن ماضی کے دھندلکوں میں تھوڑا تھوڑادکھائی دیتاہے ۔کچھ زیادہ واضح نہیں ۔خیر بات طویل ہوجائے گی ۔کرنے کی بات کرتے ہیں ۔ ہم اسکول جارہے ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کیرئیر کونسلنگ کی کمی اور پیرنٹنگ کے فقدان کی وجہ سے کسی منزل کسی گول کسی اسکوپ کی جانب ہماری کوئی خاص رہنمائی نہیں ہوتی ۔بلکہ ایک ہجوم کی طرح ہم بھی اپنی تعلیم اور کیرئیر کے فیصلے کررہے ہوتے ہیں ۔خیر اب تو بہت بہتری آچکی ہے ۔طلبا