نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

تربیت اولاد اور پیغام اسلام



تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

تربیت اولاد اور پیغام  اسلام

 

اس دنیا  میں بہت سی نعمتیں ہیں لیکن ایک نعمت ایسی ہے کہ انسان اس کے لیے بہت طلبگار ہوتاہے ۔بلکہ اللہ کے مقربین نے بھی اس نعمت کے حصول کے لیے دعائیں و التجائیں کیں ۔جی ہاں !!وہ نعمت اولاد ہے ۔بیٹا ہو یا بیٹی انسان کو یہ رشتے بہت عزیز ہیں ۔



لیکن ایک سوال کہ کیا فقط  اولاد کی طلب ہی  اور اولاد ہی خواہش پر اکتفاکیا جائے یا جب اللہ کریم اولاد عطافرمائے تو ان کی تربیت کی بھی ضرورت ہوگی ؟

یقینا آپ کا جواب ہوگا کہ اولاد کی تربیت تو بہت ضروری ہے ۔آئیے ذرا ہم اسلام سے اولاد کی تربیت کے لیے حوالے سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں  ۔

 اللہ تعالیٰ نے فرمایا : (وَ اِذْ قَالَ لُقْمٰنُ لِابْنِهٖ وَ هُوَ یَعِظُهٗ یٰبُنَیَّ لَا تُشْرِكْ بِاللّٰهِﳳ-اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ(۱۳))

 ترجمۂ کنزالعرفان : اور یاد کرو جب لقمان نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : اے میرے بیٹے! کسی کواللہ کا شریک نہ کرنا ، بیشک شرک یقینا بڑا ظلم ہے۔ (پ21 ، لقمان : 13) 

 


قارئین :

قرآن مجید کی سورۃ لقمان میں اولاد کی نصیحت کے حوالے سے عظیم پیغام موجود ہے ۔سبحان اللہ !!آپ بھی سورۃ لقمان کا مطالعہ ضرور کریں ۔اولاد کے معاملہ میں آپ کی سب پریشانیاں دور ہوجائیں گیں ۔

اس سورۃ میں

اللہ پاک نے حضرت لقمان  رضی اللہُ عنہ  کی اُن نصیحتوں کا بیان فرمایا ہے جو اُنہوں نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے بیان فرمائیں۔ اُن نصیحتوں کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ اے میرے بیٹے! کسی شے یا شخص کو الله کا شریک نہ قرار دینا ، بے شک شِرْک یقیناً بڑا ظُلْم ہے اور چھوٹی سے چھوٹی برائی سے بھی بچنا ، کیونکہ برائی اگر رائی کے دانے جیسی چھوٹی سی بھی ہوگی اور وہ کسی چٹان ، آسمان ، زمین ، غار میں کہیں بھی ہو ، اُسے قیامت کے دن الله تعالیٰ بندے کے سامنے لے آئے گا۔ اور نماز قائم رکھنا ، اچھائی کا حکم دینا ، برائی سے منع کرنا اور مصیبت پر صَبْر کرنا بیشک یہ بہت ہِمَّت والے کاموں میں سے ہیں۔ یونہی مغرورانہ اور متکبرانہ رویہ اختیار نہ کرنا ، جیسے لوگوں سے ٹیڑھے منہ بات نہ کرنا ، چیخ چِلا کر بولنے کی بجائے مناسب آواز میں کلام کرنا ، کیونکہ چیخنے کی آواز بُری آواز ہے اور سب سے بُری ، گدھے کی آواز ہے ، جو چیخ چیخ کر رَینکتا ہے۔ نیز اپنے چلنے میں درمیانی چال سے چلنا ، اَکڑ کر نہ چلنا ، کیونکہ الله تعالیٰ کو اَکڑنے والا ، تکبر کرنے والا بندہ پسند نہیں۔

حضرت لقمان  رضی اللہُ عنہ  نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں فرمائیں ، انہیں بہت غور سے پڑھیں کہ انہوں نے اولاد کو زندگی کے کن کاموں کے متعلق نصیحت فرمائی اور اُس کی روشنی میں ہمیں اپنی اولاد کی تربیت کیسے کرنی چاہئے۔

 

قارئین:

ہمیں کلام مجید احادیث کا مطالعہ کرنے کے بعد  کچھ اہم باتیں معلومات ہوتی ہیں جو تربیت اولاد کے لیے ہماری رہنمائی میں بہت کارگر ثابت ہوسکتی ہیں۔

عقائد:

اولاد کے عقائد کی تعلیم ، اصلاح ، پختگی اور اِستقامت پر توجہ دینی چاہئے۔ عقائد کی دُرُستی ، ایمان کی پختگی اور خدا پر توکُّل و اعتماد ، دنیا میں بَلا و مصیبت کو برداشت کرنے اور ان سے نجات پانے کا ذریعہ ہے ، جبکہ عقائد کا بگاڑ ، آفتوں ، مصیبتوں اور بلاؤں کے نازل ہونے ، دلی بے قراری اور قلبی بے چینی کا ذریعہ ہے۔ یونہی عقائد کی درستی آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت ، خوشنودی اور جنّت میں داخلے کا قوی سبب ہے۔

 

اعمال پر توجہ

اُن کے ظاہری اعمال و عبادات جیسے نماز وغیرہ کی طرف توجہ دیں ، یعنی اُنہیں نماز سکھائیں اور اُسے پڑھنے کا عادی بنائیں ، یونہی ظاہری باطنی آداب کے ساتھ نماز پڑھنے کی تعلیم و تربیت دیں۔ عبادت ، دنیا میں نیک نامی اور آخرت میں جنت میں جانے کا وسیلہ ہے ،  عبادت کے ذریعے خدا سے تَعَلُّق مضبوط ، قُرْبِ الٰہی نصیب ہوتا اور مقصدِ تخلیق کی تکمیل ہوتی ہے۔

 

باطنی اصلاح

اولاد کے باطن کی اصلاح اور دُرُستی کی جانب توجہ کرنی چاہئے کہ جب یہ یقین دل میں بٹھا دیں گے کہ اللہ سمیع و بصیر ، علیم و خبیر ہے ، وہ بندے کا ہر عمل ہر وقت دیکھ رہا ہے ، کوئی عمل اُس سے پوشیدہ نہیں اور ہر چھوٹے بڑے عمل کا قیامت میں حساب دینا ہے ، تو باطنی اِصلاح بہت آسان ہوجاتی ہے۔

خدا سے قلبی تعلُّق مضبوط ہو۔ خدا کی صفات کا مُرَاقَبہ کرنا ، دل کی طہارت ، نفس کی پاکیزگی ، قَلْب کے نور ، باطن کی روحانیت اور مُکاشَفہ و مُشاہَدہ کے حصول کا قوی ترین سبب ہے۔ انبیاء و اولیاء کے مَراتِب میں بہت زیادہ عمل دخل اِن ہی باطنی اعمال کا ہے۔

اخلاقی قدروں کا سبق

اولاد کی اَخلاقی تربیت کریں ، آدابِ زندگی ، مُعاشرتی اخلاقیات اور اسلامی کردار سکھائیں۔

اَولاد کے اخلاق اچھے ہوں گے تو معاشرے میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور لوگ اُن کی عزت کریں گے ، جبکہ بُرے اخلاق کی صورت میں معاشرے میں جہاں ان کا وقار ختم ہوگا وہیں اُلٹا والدین کی بدنامی اور رسوائی بھی ہوگی۔ اچھے اخلاق آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رضا کا باعث ہیں ، جبکہ برے اخلاق غضبِ الٰہی اور لوگوں کی طرف سے خود پر بوجھ لادنے کا سامان ہیں۔

 

اللہ کریم   ہمیں اپنی اولادوں کو دین فطرت دین اسلام کی عظیم پیغام کے تحت تربیت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عورت کائنات کا حیرت انگیز کردار

عورت کائنات  کا حیرت انگیز کردار تحریر: حافظہ نورالایمان  بنت ظہور حمد ) دوٹھلہ نکیال آزاد کشمیر ( عورت محض کائنات کا ایک کردار نہیں، بلکہ انسانی تہذیب کی خاموش معمار، جذبات کی ترجمان اور نسلوں کے مستقبل کی امین ہے۔ وہ کبھی ماں بن کر زندگی کو جنم دیتی ہے، کبھی بیٹی بن کر گھر میں رحمت کی خوشبو بکھیرتی ہے، کبھی بہن بن کر محبت کا حصار قائم کرتی ہے اور کبھی شریکِ حیات بن کر زندگی کے دشوار راستوں کو سکون اور رفاقت سے روشن کردیتی ہے۔ عقل یہ تسلیم کرتی ہے کہ جس ہستی کی تربیت سے انسان کا کردار تشکیل پاتا ہو، اسے کمزور یا غیر اہم قرار دینا خود انسانی عقل کی توہین ہے۔ ایک تعلیم یافتہ، باکردار اور ذہنی طور پر مضبوط عورت صرف اپنی زندگی نہیں سنوارتی؛ وہ ایک خاندان، ایک نسل اور بالآخر پورے معاشرے کی فکری سمت بدل سکتی ہے۔ نفسیات بتاتی ہے کہ انسان کی شخصیت کی بنیاد ابتدائی تعلقات، جذباتی تحفظ، گفتگو اور تربیت سے بنتی ہے۔ اس عمل میں ماں اور خاندان کی دیگر خواتین کا کردار اکثر نہایت گہرا ہوتا ہے۔ عورت کی ہمدردی، جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت، صبر اور تعلقات کو جوڑنے کی قوت معاشرتی استحکام...

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں

پرامٹ انجئیرنگ کی عملی ورکشاپ اور مشقیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) پرامپٹ انجینئرنگ صرف پڑھنے سے نہیں آتی — یہ ویسا ہی ہے جیسے ڈرائیونگ کی کتاب پڑھ لینے کے بعد بھی اسٹیئرنگ پکڑنا ضروری ہوتا ہے۔اس باب میں ہم عملی مثالوں اور مشقوں کے ذریعے یہ فن آپ کے ہاتھ میں دیں گے، تاکہ آپ آج سے ہی بہتر پرامپٹ لکھنا شروع کر دیں۔ تعلیمی سبق تیار کرنا مقصد : AI سے ایسا سبق تیار کروانا جو ایک استاد کلاس میں استعمال کر سکے۔ پرامپٹ مثال : " آٹھویں جماعت کے لیے سورۃ الفیل کی تشریح تیار کرو، آسان اردو میں، ہر آیت کے بعد مفہوم اور اس سے ملنے والا سبق لکھو " بلاگ آرٹیکل رائٹنگ اس میں ہم کنٹینٹ رائٹنگ میں پرامپٹ کی طاقت کو آزماتے ہیں اور پھر اسی طرز پر اس کے نتائج حاصل کرتے ہیں۔ پرامپٹ مثال : " گرمیوں میں پانی زیادہ پینے کی اہمیت پر 500 الفاظ کا بلاگ لکھو، طبی فوائد اور اسلامی نقطہ نظر کے ساتھ " سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کرنا اب ہم مارکیٹنگ میں AI کا استعمال کرکے اپنے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پرامپٹ مثال : " عیدالفطر کے موقع پر ک...

غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل

  غذاوں میں فلیور کا استعمال اور اس کی تفصیل ہم حلال فوڈ کے حوالے سے مفید معلومات آپ تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی فلیور کی صورت میں پیش ہے ۔بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔ ذائقے کو کھانے کے ذائقے کو بہتر بنانے اور پروسیسنگ کی وجہ سے ذائقہ کی کمی کو بحال کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ذائقہ سازی کی مثالیں چینی، نمک، سرکہ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )، اسپارٹیم اور مصنوعی جوہر جیسے پینٹائل ایتھانویٹ ہیں۔ قارئین:آئیے ذرا ٹیبل کی صورت میں اس موضوع کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ·            Flavouring Example Function مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ( MSG )   یہ گلوٹامک ایسڈ کا سوڈیم نمک ہے۔   ·          . منجمد کھانا، مصالحہ جات، ڈبہ بند اور خشک سوپ، سلاد ڈریسنگ اور گوشت یا مچھلی پر مبنی مصنوعات کھانے کی کئی اقسام میں ذائقہ نکالنا . یہ ایک غیر چینی میٹھا ہے۔ • یہ چینی سے تقریباً 200 گنا زیادہ میٹھا ہے۔ • اس میں...