تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش فری لانس کمانے کے زبردست طریقے Tips for Freelance ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں جی رہے ہیں ۔اب ورک فرام ہوم کی اصطلاح زبان زدعام ہوچکی ہے ۔یعنی گھر بیٹھے کمائیں ۔ہم نے بھی سوچا کیوں نہ اپنے پیاروں کو ایسے ذرائع بتائے جائیں جو آپ کے لیے معاون ثابت ہوسکیں ۔کچھ اہم ذرائع ہیں جو آپ کو فری لانسنگ میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ آئیے بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب : 1 ۔ فائیور ۔ فری لانس کاموں میں ایک پلیٹ فارم فائیور ہے ۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں فری لانسرز اپنا پورٹ فولیو عوام کے سامنے پیش کرسکتے ہیں تاکہ متوقع کلائنٹ آسانی سے اپ کو تلاش کرسکے۔ یہ ایک متبادل پلیٹ فارم ہے جو کارکنوں سے ایک کے بعد ایک کرکے رابطہ کرنے کی ضرورت سے نجات دلاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم آپ کی ہُنر مندی اور مہارتوں کو چمکانے کے لیے مفت سیکھنے کے کورسز کی ایک فہرست راہم کرتا ہے اور آپ کو یہ سکھاتا ہے کہ مؤکل سے کس طرح سے پیش آنا چاہیے۔ 2 ۔ اپ ورک۔ اپ ورک آپ کے فری لانس ٹریک کو فروغ دینے کے لیے مختلف نوعیت کے ٹولز مہیا کرتا ہے جیسے باہمی تعاون کی...