لیٹ کر نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے
جومریض بیٹھ کرنمازپڑھنے پرقادرنہیں، ایسے مریض کو پیٹھ کے بل اس طرح
لٹا یا جائے کہ اس کے سر کے نیچے تکیہ رکھ دیں تاکہ اس کا چہرہ قبلہ رو ہو جائے
اور اس کی ٹانگیں قبلے کی طرف کر دیں مگر مریض کے لیے ممکن ہو تو اپنے پاؤں سمیٹ
لے کہ قبلے کی طرف پاؤں کرنا مکروہ ہے اور اب سر کے اشارے کے ذریعے رکوع اور سجدہ
کر کے نماز ادا کرے ،اور اگر سیدھی یا الٹی کروٹ لیٹ کر قبلے کی طرف منہ کر کے
نماز ادا کرتا ہے تو بھی جائز ہے مگر پیٹھ کے بل لیٹ کر نماز پڑھنے کی قدرت ہو تو
اسی طرح لیٹ کرنماز پڑھنا افضل ہے ۔
https://islamicrevolutionpk.blogspot.com/2023/03/blog-post_6.html
اگر سر سے اشارہ بھی نہ
کرسکے تو نماز ساقط ہے، اس کی ضرورت نہیں کہ آنکھ یا بھوں یا دل کے اشارہ سے پڑھے
پھر اگر چھ وقت اسی حالت میں گزر گئے تو ان کی قضا بھی ساقط، فدیہ کی بھی حاجت
نہیں ورنہ بعد صحت ان نمازوں کی قضا لازم ہے اگرچہ اتنی ہی صحت ہو کہ سر کے اشارہ
سے پڑھ سکے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں