تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش مشکل ات و پریشانیوں سے نکلنے کے طریقے ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے عزیر سرجھکائے نہ جانے کن فکروں و اندیشوں میں گُم بیٹھا تھا۔اُسے آس پاس کی خبر بھی نہ تھی ۔ایک عجب کش مکش اور پریشان پایاتو جب اس سے ملاقا ت کی ۔فکروں کا یہ حصار ٹوٹاتو بات چیت ہوئی تو وہ مہنگائی ،غربت ،بے روزگاری کے اس طوفان کی زد میں تھا۔لیکن اب وہ زندگی کی لذت سے اتنا دور آچکاتھا کہ اسے کچھ بھلا نہیں لگتاتھا۔ ہزار برق گرے لاکھ آندھیاں اٹھیں وہ پھول کھل کے رہیں گے جو کھلنے والے ہیں قارئین :اس میں کوئی شک نہیں انسان پریشان ہوتاہے ۔میں ایک عجب بات آپ کو بتاوں کے میں 2023تک گزشتہ 8سال سے سویانہیں ۔یعنی جسے عرفی ،اصطلاحی طور پر سونا نیند کہتے ہیں میں اس سے یکسر محروم ہوں ۔اس کی وجہ بھی آپ پیاروں کو کیا بتاوں ۔کئی ایسی فکریں آپ کے دل و دماغ پر گہرے نقش چھوڑ دیتی ہیں کہ مت پوچھیں ۔لیکن مجھ پر یہ رب کا کرم ہواکہ اللہ کی عطاسے مجھے مشکلات سے نکلنے کا ہنر مل گیا۔سوچاکیوں نہ اپنے پیاروں سے بھی شئیر کردوں ۔۔ ہمیں زندگی میں کبھی ...