نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

غذا اور غذا کے اجزاکے بارے میں (1)حلال فوڈ:

 

غذا اور غذا کے اجزاکے بارے میں

 (1)حلال فوڈ:

 ہم بہ حیثیت مسلمان اس کی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ کھانے پینے میں حلال وحرام کی تمیزکی جائے، یہاں تک کہ کمائی کے حلال یاحرام ہونے میں بھی فرق کرناہمارافرض ہے۔چنانچہ اسی شعور کو بیداکرنے کے لیے ہم حلال فوڈ کے حوالے سے سیریز پر کام کررہے ہیں ۔اسی کی ایک کڑی موجودہ تحریر بھی ہے ۔اس میں ہم آپکو غذااور غذا میں شامل اضافی اجزا کے متعلق  معلومات پیش کریں گے ۔سب سے پہلے ہم اس تحریر کے لیے  متفرق ویب اور میگزین کے مشکور ہیں جن سے مستفاد یہ تحریر لکھناممکن ہوئی ۔



جی قارئین:آگے بڑھتے ہیں۔

٭…حلال جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانا بھی اس وقت جائز ہوگا جب ان کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو ٭…مصنوعی فوڈ ایڈیٹوز قدرتی طور پر پائے نہیں جاتے بلکہ دیگر اجزا کوملاکر تیار کیا جاتاہے



تجارتی پیمانے پر جو غذائیں یا مشروبات تیار شدہ فروخت کیے جاتے ہیں۔ ان کے اجزائے ترکیبی (ingredients) کو اگر جانچا جائے تو اس میں دو قسم کی اشیا شامل ہوتی ہیں۔


1 غذا (Food)۔۔۔2 غذا میں شامل اضافی اجزا یعنی فوڈ ایڈیٹوز(Food Additives)

1 غذا(Food)۔۔۔۔۔انسانی غذا کے اہم ذرائع دو ہیں۔ اگرچہ ایک تیسرا غیر روایتی ذریعہ یک خلوی خمیر (yeast) بھی منظر عام پر آیا ہے لیکن وہ اتنا بڑا ذریعہ نہیںہے۔ انسانی غذا کے اہم دو ذرائع یہ ہیں:(الف) نباتاتی ذرائع (ب)



حیواناتی ذرائع۔۔۔۔نباتاتی ذرائع درج ذیل ہیں:۔۔۔۔۔۔1سبزیاں: زمین دوز سبزیاں جیسے: آلو، گاجر، چقندر، شکر قندی، پیاز، لہسن ، ادرک وغیرہ۔ زمین سے باہر اگنے والی سبزیاںجیسے :پھول، گوبھی، مٹر، ٹماٹر، بینگن، کدو، کریلا، حلوہ کدو، گھیا توری ، بھنڈی، مرچ، کھیرا، بند گوبھی، پالک اور ساگ وغیرہ۔
2 پھل: جیسے : کیلا، سیب، امرود، ناشپاتی، تربوز، خربوزہ، خوبانی، آڑو، آم، مالٹا، سنگترہ، انار، انناس، آلو چہ، آلو بخارا، جامن اور بیر وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔3دالیں: جیسے : چنے، مونگ، مسور، ماش اور سویا بین وغیرہ۔
4اناج: جیسے: گندم، مکئی، چاول، باجرہ، اور جو وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔5 تیل دار اجناس :(جن اجناس سے کھانے کا تیل حاصل کیا جاتا ہے) جیسے: زیتون، مکئی، سورج مکھی، بنولہ، کینولا، کھوپرا، تل اور سویابین وغیرہ۔




نباتاتی ذرائع کا شرعی حکم۔۔۔۔۔۔تمام نباتات حلال ہیں سوائے ان کے جو نشہ آور یا انتہائی مضر صحت ہوں۔نباتاتی ذرائع کے بعد سمجھیے کہ حیواناتی ذرائع کیا ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔1جانور: جن سے گوشت اور دودھ حاصل ہوتا ہے۔ یہ جانور پالتو بھی ہوسکتے ہیں ۔ جیسے: گائے، بھینس، اونٹ، بکری اور بھیڑ وغیرہ اور جنگلی بھی جیسے: ہرن، بارہ سنگھا اور نیل گائے وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2پرندے:جن سے گوشت اور انڈے حاصل کیے جاتے ہیں۔پرندے پالتو بھی ہوسکتے ہیں، جیسے: مرغی، کبوتر اور بٹیر وغیرہ۔یہ جنگلی بھی جیسے: مرغابی، چڑیا، تیتراور بٹیر وغیرہ۔



3آبی جانور: جیسے مچھلی۔ حیواناتی ذرائع کا شرعی حکم
1خنزیر کو قرآن مجید میں واضح طور پر حرام قرار دیاگیا ہے اور اس کے سوا جو جانور اور پرندے شکار کر کے کھاتے پیتے رہتے ہیں یا ان کی غذا فقط گندگی ہے ان کا کھانا بھی جائز نہیں، جیسے: شیر، بھیڑیا، گیدڑ، بلی، کتا، بندر، شکرا، گدھ، وغیرہ اور جو ایسے نہ ہوں جیسے طوطا، مینا، فاختہ، چڑیا، بٹیر، مرغابی، کبوتر، نیل گائے، ہرن، بطخ، خرگوش، وغیرہ سب جانور حلال ہیں۔ 2حلال جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانا بھی اس وقت جائز ہوگا جب ان کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔3دریائی جانور میں سے فقط مچھلی حلال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2غذا میں شامل اضافی اجزا یعنی فوڈ ایڈیٹوز اس کی کچھ تفصیل گزشتہ کسی شمارے میں آچکی ہے۔ فوڈ ایڈیٹوز کے حوالے سے تحقیق کا ایک رخ مزید ملاحظہ فرمائیے۔




فوڈ ایڈیٹوز (Food Additives)میں غذائیت معدوم یا معمولی ہوتی ہے۔ ان کو غذا میں متنوع مقاصد کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔ ان مقاصد کے اعتبار سے ان کے نام بھی مختلف ہیں، مثلا:ً آئس کریم، چاکلیٹ اور مارجرین وغیرہ میں پانی اور تیل دونوں کو باہم ملانے کے لئے ان میں ایملسیفائر (Emulsifier) ملایا جاتا ہے۔ گویا ایملسیفائر کا کام یہ ہے کہ وہ تیل اور پانی کو باہم ملائے۔ یہ نام فوڈ ایڈیٹیوز کی ایک قسم اور مقصد کے اعتبار سے ہوا۔اب ایملسیفائر کے طور پر جو اجزا ملائے جاتے ہیں وہ فوڈ ایڈیٹو زکہلاتے ہیں۔ایملسیفائر کے   طور پر آجکل درج ذیل فوڈ ایڈیٹوز(Food Additves) ملائے جاتے ہیں: سویا لیسی تھین (Soy lecithin)انڈے کی زردی (yolk)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولی سوربیٹس(Polysorbate)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوربیٹین مونو اسٹریٹ(Sorbitan monostearate)



اس طرح فوڈ ایڈیٹوز غذا میں ذائقہ ، پائیداری، توازن اور رنگ سمیت کئی مقاصد کے لیے شامل کیے جاتے ہیں۔ ان کی تمام اقسام اور مقاصد کا احاطہ ان شا ء اللہ آئندہ کسی مضمون میں کیا جائے گا۔ فوڈ ایڈیٹوز قدرتی(Natural) ، قدرتی کے مماثل(Natur Identical) اور مصنوعی(Artificial) تینوں طرح کے ہوسکتے ہیں۔ قدرتی کی مثال، چقندر کا رس ہے جو کہ میٹھی چیزوں میں رنگ کے طور پراستعمال ہوتا ہے۔قدرتی کے مماثل کی مثال بینزوئک ایسڈ(Benzoic acid) ہے جو کہ قدرتی طور پر بھی پایا جاتا ہے اور مصنوعی طور پر بھی تیار کیا جاتا ہے اور محفوظ کنندہ (Preservative) کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔مصنوعی فوڈ ایڈیٹوز قدرتی طور پر پائے نہیں جاتے بلکہ دیگر اجزا کوملاکر تیار کیا جاتاہے۔ فوڈ ایڈیٹیوز Additives) (Foodکا شرعی حکم

فوڈایڈیٹیوز درج ذیل تین ذرائع میں سے کسی سے ماخوذ ہوںگے۔ 1 حیوانات 2 نباتات 3 معدنیات
(1)نباتات یا معدنیات سے ماخوذ ہونے والے فوڈ ایڈیٹیوز حلال ہیں بشرطیکہ نشہ آور یا انتہائی مضر صحت نہ ہوں۔ واضح رہے کہ کھجور یا انگور سے بنایا گیا الکحل ہر حال میں حرام ہے خواہ اس میں نشہ یا ضرر ہو یا نہ ہو۔




یادرہے :یہ تحریر ہم شریعہ اینڈبزنس کے پیش کردہ مواد سے پیش کررہے ہیں ۔جس پر ان کا شکریہ نہ اداکرنا علمی خیانت ہوگی ۔
(2)حیوانات سے ماخوذ ہونے والے فوڈ ایڈیٹیوز اس وقت حلال ہوں گے جب وہ ایسے حلال جانور سے حاصل کیے گئے ہوں جن کو شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(3)صرف حلال جانور کے دودھ اور حلال پرندے کے انڈے سے بنے ہوئے فوڈ ایڈیٹیوز حلال ہیں۔


قارئین:حلال فوڈ کے متعلق اور مکمل سیرز ہم تحریر اور ویڈیو کی صورت میں آپ تک پہنچاتے رہیں گے ۔آپ بھی یہ علمی ورثہ دوسروں تک پہنچانے کی کوشش ضرور کیجئے گا۔تاکہ درست اور مفید معلومات دوسروں تک پہنچ سکے ۔

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر

https://www.youtube.com/watch?v=hu7F9QYePgo


 


تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...