نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کرئیٹین کا استعمال اور اس کے فوائد کیا ہیں ؟حلال فوڈ سیریز




کرئیٹین  کا استعمال اور اس کے فوائد کیا ہیں ؟حلال فوڈ سیریز

ہم نے کریٹین کا تعارف جانا اب ذرا یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کیا اس کا کوئی فائدہ بھی ہے ۔تو بڑھتے ہیں اپنے موضوع کی جانب۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دنیا بھر میں کریٔٹین زیادہ شدیدHigh-intensity)) اور مختصر مدت کی سرگرمیوں(Short duration activities، مثلاً: وزن اٹھانے (Weight lifting)میں، کارکردگی (Performance)کو بہتر بنانے کے لیے کچھ فائدہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ پٹھوں کی تھکاوٹ(Muscle Fatigue)کو بھی کم کرتے ہیں ۔



یہ لیکٹک ایسڈ (Lactic acid)جو پٹھوں کی تھکاوٹ کا سبب بنتاہے ، کو کم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ کریٔٹین کھلاڑیوں (Athletes) اور باڈی بلڈرز(Body Builders) کے ہاں بہت مقبول ہے۔ بہت سی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز (Athletic Associations)کی طرف سے پابندی عائد نہیں ہے، البتہ بعض نے اس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیاہے کیونکہ کارکردگی بڑھانے والی سپلمنٹس کااستعمال ممکنہ طور پر دیگر خطرناک سپلمنٹس(Risky supplements) اورمنشیات(Drugs) کے استعمال کی صورت کا باعث بن سکتا ہے۔



پٹھوں میں اضافہ(Muscle Mass): کچھ تحقیقات نے دبلے پتلے پٹھوں میں بڑے پیمانہ میں اضافہ دکھایاہے۔ پٹھوں میں کریٔٹین پانی کو اپنی طرف متوجہ کرتاہے۔ یہ نتیجہ کریٔٹین کی مختلف خوراک استعمال کیے جانے کے بعد حاصل ہوا ہے۔



تاہم کریٔٹین کی ایک محفوظ اور مؤثر خوراک کا واضح ہو نا مزید تحقیقات پر موقوف ہے۔
مختلف بیماریوں میں کمی:وہ لوگ جن کے پٹھوں کے خلیوں (
Cells)میں کریٔٹین کی کمی کی وجہ سے غیر معمولی صورت حال ہو۔ کریٔٹین کا استعمال پٹھوں کی طاقت کو بہتری کی طرف لے جاتاہے ۔ مثلاً پارکنسز (Parkinson`s) میں مبتلا اشخاص جنہیں پٹھوں کی طاقت میں کمی اور بڑھتی ہوئی تھکاوٹ کی شکایت ہوتی ہے۔


قارئین :آپ جڑے رہیں islamicrevolutionpk.blogspot.comسے اور سیکھتے چلے جائیں ۔مفید اور موثر معلومات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دعا میں یادرکھئے گا۔۔۔۔

تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش

دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر 

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

فلسطین کی باتیں (فلسطین کے معنی)

 ف ل س ط ي ن  کی باتیں ( ف ل س ط ي ن  کے معنی) تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) میں ایک عرصے سے تحریر و تحقیق سے وابستہ ہوں ۔کئی موضوعات پر لکھابھی اور بولابھی ۔لیکن آج اپریل 2025 کو جب میں فلسطین کے بارے میں لکھنے لگاتو میری روح کانپ رہی تھی ۔ضمیر ندامت و پشیمان ،ہاتھ کپکپارہے تھے ۔ذہن پر ایک عجیب ہیجانی کیفیت طاری ہے ۔لیکن سوچا کہ میں اپنے حصے کا جو کام کرسکتاہوں کہیں اس میں مجھ سے کوئی غفلت نہ ہو ۔چنانچہ سوچاآپ پیاروں سے کیوں نہ فلسطین کی باتیں کرلی جائیں ۔ قارئین :میں نے سوچا کیوں نہ لفظ فلسطین کی لفظی و لغوی بحث کو آپ کی معلومات کے لیے پیش کیاجائے ۔ فلسطین! ایک ایسا نام جو صرف جغرافیائی حدود یا قوموں کی پہچان نہیں، بلکہ ایک مقدس سرزمین، انبیاء کی جائے قیام، مسلمانوں کا قبلۂ اول، اور دنیا بھر کے مظلوموں کی علامت بن چکا ہے۔ اس تحریر میں ہم "فلسطین" کے معنی اور مفہوم کو لغوی، تاریخی، اور اسلامی زاویوں سے اجاگر کریں گے۔ لغوی تجزیہ: لفظ "فلسطین" " فلسطین" کا لفظ غالباً قدیم سامی زبانوں جیسے عبرانی یا آرامی سے آیا ہے۔ اکثر ...

بیٹیوں کی باتیں

بیٹیوں کی باتیں تحریر:ڈاکٹرظہوراحمد دانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر) یہ بات ہے آج سے ٹھیک 15سال پہلے کی جب ہم اسٹار گیٹ کراچی میں رہتے تھے ۔اللہ کریم نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔جب علی میڈیکل اسپتال کی ڈاکٹرنے مجھے بتایاکہ اللہ پاک نے آپکو بیٹی عطافرمائی ہے ۔میری خوشی کی انتہانہیں تھی ۔آپ یقین کریں اس بیٹی کی ولادت کے صدقے رب نے مجھے بہت نواز مجھے خیر ہی خیر ملی ۔آج وہ بیٹی نورالایمان  کے نام سے حافظہ نورالایمان  بن چکی ہیں ایک اچھی رائٹر کے طورپر مضامین بھی لکھتی ہیں ۔بیانات بھی کرتی ہیں اور اپنے بابا کو آئے دن دینی مسائل  کے بارے میں بھی بتاتی ہیں،گھر میں فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں و توفیق من اللہ سے تہجد کا اہتمام بھی کرواتی ہیں ، میراخیال بھی بہت رکھتی ہیں ۔جبکہ نورالعین سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جو بے انتہاپیارکرتی ہیں کتناہی تھکان ہو وہ سینے سے لپٹ جاتی ہیں تو سب غم غلط ہوجاتے ہیں ۔میں اپنی بیٹیوں کی داستان و کہانی آپ پیاروں کو اس لیے سنارہاوہوں کہ تاکہ آپ کو ٹھیک سے معلوم ہوسکے کہ ایک باپ بیٹیوں کو کیسا محسوس کرتاہے اور بیٹیوں کو والدین سے کتنا حسین تعلق...

"ڈی این اے میں چھپا روحانی کوڈ؟"

" DNA میں چھپا روحانی کوڈ؟ " تحریر:ڈاکٹرظہوراحمددانش (دوٹھلہ نکیال آزادکشمیر)  ہم روٹین کی روایتی زندگی گزاررہے ہوتے ہیں ۔لیکن ہم اس کائنات کے رازوں پر غور کی زحمت نہیں کرتے ۔میں بھی  عمومی زندگی گزارنے والا شخص ہی ہوں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ جیسے جیسے مطالعہ ،مشاہد ہ بڑھتارہامجھے کھوج لگانے ،سوچنے اور سمجھنے کا ذوق ملا۔اس کافائدہ یہ ہوا کہ مجھ پر علم نئی جہات کھُلی ۔بات کہیں طویل نہ ہوجائے ۔میں کافی وقت سے سوچ رہاتھا کہ اس دور میں سائنس نے بہت ترقی کرلی ۔ڈین این اے کے ذریعے انسان کی نسلوں تک کےراز معلوم کیے جارہے ہیں ۔میں سوچ رہاتھاکہ کیا ڈین این اے ہماری عبادت یاپھر عبادت میں غفلت کوئی اثر ڈالتی ہے یانہیں ۔بہت غوروفکر اور اسٹڈی کے بعد کچھ نتائج ملے ۔ایک طالب علم کی حیثیت سے آپ سے شئیر بھی کرتاہوں ۔ممکن ہے کہ میری یہ کوشش آپ کے لیے بھی ایک لرننگ پراسس ثابت ہو۔ قارئین: ایک سوال ذہن میں آتاہے کہ کیاکیا نماز پڑھنے، روزہ رکھنے یا ذکر کرنے سے صرف ثواب ملتا ہے؟یا … آپ کی عبادتیں آپ کے DNA پر بھی اثر ڈالتی ہیں؟ یہ ہے تواچھوتاسوال آئیے ذرا اس کو حل کرتے ہیں ۔۔۔ قارئی...